کولمبو(ویب ڈیسک) پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دیتے ہوئے ورلڈکپ کے اگلے مرحلے سپر8 کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق نمیبیا کی پوری ٹیم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 97 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں لورین سٹین کیمپ 23 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

نمیبیا کی جانب سے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لورین سٹین کیمپ اور جان فرائےلنک نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن جان فرائے لنک 9 رنز بنا کر سلمان مرزا کی گیند کا نشانہ بنے جبکہ ان کے بعد آنے والے جان نکول 5 رنز پر رن آوٹ ہو گئے ۔

ایراسمس 7 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ اوپننگ پر آئے لورین سٹین کیمپ 23 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے ۔

اس سے قبل کولمبو میں کھیلے جارہے میں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نمیبیا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنالیے۔

پاکستان کی جانب سے اوپنرصاحبزادہ فرحان نے شاندار سنچری اسکور کی، صاحبزادہ فرحان نے58گیندوں پر100رنز کی اننگز کھیلی۔ شاداب خان نے36رنزاسکور کئے۔ سلمان آغا38، صائم ایوب14اورخواجہ نافع5رنزبنا کر آؤٹ ہوئے،

ٹاس کے موقع پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان آغا نے کہا کہ ورلڈکپ کا ہرمیچ اہم ہے، ہم پر کوئی دباؤ نہیں، نمیبیا کو اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

پاکستانی ٹیم میں2 تبدیلیاں کی گئی ہے،شاہین آفریدی اور ابرار احمد کو آرام دیا گیا جبکہ خواجہ نافع اور سلمان مرزا پاکستانی ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار