سلمان خان کی فلم ’ریڈی‘ کی ساتھی اداکارہ انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ‘ریڈی’ کی ساتھی اداکارہ پروینا دیشپانڈے کینسر سے طویل جنگ کے بعد 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکارہ پروینا دیشپانڈے فلم ’ریڈی‘، ’ایک ولن‘، ’جلیبی‘ سمیت متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔
ان کے اہلِ خانہ نے ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ’انتہائی افسوس کے ساتھ ہم اطلاع دیتے ہیں کہ پروینا دیشپانڈے 17 فروری 2026 کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں‘۔
فلمی کیریئر
پروینا دیشپانڈے کا کیریئر کئی دہائیوں پر محیط رہا۔ انہوں نے ہندی اور مراٹھی فلموں، ٹی وی ڈراموں، تھیٹر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ جب کہ سلمان خان کے ساتھ فلم ریڈی میں ان کی اداکاری کو خاص طور پر سراہا گیا۔
پروینا دیشپانڈے 2019 سے ملٹی پل مائیلوما (بلڈ کینسر) میں مبتلا تھیں اور طویل عرصے تک اس مرض سے لڑتی رہیں، 17 فروری 2026 کو ممبئی میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پروینا دیشپانڈے
پڑھیں:
پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
پشاور:خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں بجلی کا طویل اور غیر معمولی بریک ڈاؤن شہریوں کے لیے عذاب بن گیا۔
شدید آندھی اور طوفان کے بعد شام تقریباً 6 بجے اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی۔
بجلی کی بندش کے باعث پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
گرمی اور حبس کے باعث گھروں میں موجود بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔
مزید پڑھیںپشاور سے کراچی تک نئی عوام ایکپریس ٹرین سروس شروع
شہریوں کا کہنا ہے کہ آندھی شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی تاہم طوفان کے خاتمے کے کئی گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ متعدد علاقوں میں لوگ رات گئے تک بجلی کی واپسی کے منتظر رہے۔
دوسری جانب پیسکو حکام کے مطابق طوفانی موسم کے باعث بجلی کے ترسیلی نظام میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے جس کے باعث مختلف فیڈرز متاثر ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیمیں بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں اور مرحلہ وار بجلی کی فراہمی بحال کی جا رہی ہے۔