ایف پی سی سی آئی اور سمیڈا کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ویمن انٹرپنیورشپ ڈے کی تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
ایف پی سی سی آئی اور سمیڈا کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ویمن انٹرپنیورشپ ڈے کی تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:ایف پی سی سی آئی اور سمیڈا کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ویمن انٹرپنیورشپ ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،
تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت ہارون اختر خان، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ، سمیڈا حکام نے شرکت کی ،
تقریب میں نائب صدر ایف پی سی سی آئی قراۃ العین، طارق جدون، چئیرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک، چئیرمین کوآرڈینیشن و صدر حافظ آباد چیمبر ملک سہیل حسین و دیگر نے شرکت کی ۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین صرف معاشی منظرنامے میں شریک نہیں بلکہ وہ انوویشن اور پائیدار ترقی کے پیچھے محرک قوت ہیں، ہارون اختر خان کا ویژن اور سپورٹ ایس ایم ایز اور بزنس سیکٹر میں خواتین کو بااختیار بننے کیلئے حوصلہ دیتا ہے، خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے نائب صدر قراۃ العین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان اپنی نصف آبادی کو پیچھے چھوڑ کر ترقی نہیں کر سکتا،
صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ ہماری معیشت کا مستقبل اور پائیدار ترقی خواتین کی متحرک شرکت پر منحصر ہے، آج خواتین کی زیر قیادت کاروبار صنعتوں کو تبدیل کر رہا ہے، چیلنجز کے باوجود پاکستان میں کاروباری خواتین رکاوٹوں کو توڑ کر روزگار پیدا اور برانڈز ڈویلپ کر رہی ہیں، ایف پی سی سی آئی سمیڈا کے اشتراک سے خواتین انٹرپنیوشپس کی کیپسٹی بلڈنگ اور ٹریننگ کیلئے پرعزم ہے،
سی ای او سمیڈا مس نادیہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے ذریعے خواتین کو معاشی بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے، خواتین کو قرضوں کی فراہمی اور اسکلز ڈویلپمنٹ کے ذریعے معاشی طور پر بااختیار بنایا جا سکتا ہے،
تقریب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت ہارون اختر خان نے خطاب میں کہا کہ وفاقی حکومت خواتین کے مسائل حل کرنے اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، حکومت سمال انٹرپرائز کے ذریعے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے کام کر رہی ہے، پاکستان کی پچاس فیصد سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ہم صرف اپنی پچاس فیصد ورک فورس کے ذریعے کام کر رہے ہیں، دنیا بھر کی تمام بڑی ائیر لائنز میں خواتین کام کر رہی ہیں، خواتین متحرک کردار کے ذریعے معاشی ترقی کے سفر میں اپنا حصہ ڈالیں،
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآزاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا سونے کی قیمت میں بہت بڑی کمی ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ پہلے سیکیورٹی پھر تجارت، پاکستان نے افغان سرحد غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی پہلے سکیورٹی پھر تجارت، پاکستان نے افغان سرحد غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی حکومت کا پیٹرول پرلیوی میں ایک روپے 60پیسے فی لیٹر کا اضافہ پنجاب حکومت کا کرشنگ میں تاخیر کرنے والی شوگر ملز کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر صدر گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا بڑا اعلان سامنے آ گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایف پی سی سی ا ئی سمیڈا کے
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔