اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1,700 پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان واپس لوٹ آ یا، جہاں بدھ کوٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں تقریباً 1,700 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دوپہر 12 بج کر 50 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,696.40 پوائنٹس یعنی 1.05 فیصد اضافے کے ساتھ 162,631.53 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ
کاروبار کے دوران آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنی، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔
Market is up at midday ????
⏳ KSE 100 is positive by +1091.
— Investify Pakistan (@investifypk) November 19, 2025
اٹک ریفائنری لمیٹڈ، حب پاور کمپنی، ماری پیٹرولیم، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، پاکستان آئل فیلڈز، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک، میزان بینک اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے شیئرز تمام مثبت زون میں ٹریڈ ہو رہے تھے۔
گزشتہ روز یعنی منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید فروخت کے دباؤ کا شکار رہی اور مارکیٹ بھر میں مندی غالب رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس 752.05 پوائنٹس گر کر 160,935.13 پر بند ہوا، جو 0.47 فیصد کمی کے برابر ہے۔
مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، انڈیکس 160,000 کی سطح عبور کرگیا
عالمی سطح پر، بدھ کو ایشیائی مارکیٹیں دباؤ میں رہیں کیونکہ مصنوعی ذہانت سے متعلق کمپنیوں کی، خصوصاً چپ ساز کمپنی این ویڈیا کی مالیاتی رپورٹ سے قبل، قدر کے بارے میں خدشات نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا تھا۔
ٹیکنالوجی پر مبنی نیسڈیک انڈیکس گزشتہ روز 1.2 فیصد گر گیا، جو مسلسل دوسرے دن کی کمی تھی، قدر کے حوالے سے پیدا ہونے والے شبہات نے اسے اکتوبر کے آخر میں قائم کردہ ریکارڈ لیول سے 6 فیصد نیچے دھکیل دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی اٹک ریفائنری لمیٹڈ انڈیکس این ویڈیا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ چپ ساز حب پاور کمپنی حبیب بینک لمیٹڈ رجحان شیئرز ماری پیٹرولیم مسلم کمرشل بینک مصنوعی ذہانت میزان بینک یونائیٹڈ بینک لمیٹڈذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈیکس این ویڈیا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ چپ ساز حب پاور کمپنی حبیب بینک لمیٹڈ ماری پیٹرولیم مصنوعی ذہانت یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اسٹاک ایکسچینج میں
پڑھیں:
سوئی ناردرن گیس کمپنی میں گیس کنکشن کیلئے درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ
شاہدسپرا:سوئی ناردرن گیس کمپنی میں نئے گیس کنکشن کے لیے درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ صرف لاہور ریجنز میں جمع ہونے والی درخواستوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
صارفین نے ارجنٹ اور معمول کے مطابق دونوں کیٹیگریز میں کنکشن کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔
کمپنی نے ارجنٹ کیٹیگری میں کنکشن دینے کا عمل تیز کر رکھا ہے اور لاہور ریجنز میں اب تک 5 ہزار صارفین کو گیس کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔
آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم
مجموعی طور پر سوئی ناردرن گیس کمپنی ملک بھر میں 35 ہزار صارفین کو نئے کنکشن جاری کر چکی ہے۔
کمپنی کے مطابق 47 ہزار روپے کی ادائیگی کے بعد صارفین کو کنکشن فراہم کیے جا رہے ہیں۔