چینی کی درآمد کے باوجود قیمتوں میں کمی نہیں آسکی
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
وفاقی حکومت نے اکتوبر میں 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کر لی، مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 2 لاکھ31 ہزار 390 ٹن چینی درآمد کی گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں چینی درآمد کرنے کی تفصیلات سامنے آگئیں، اکتوبر میں 31 ارب 62 کروڑ 40 لاکھ روپے کی 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2025 میں 2 لاکھ 31 ہزار 390 ٹن چینی درآمد کی گئی جبکہ 4 ماہ میں مجموعی طور پر 36 ارب 97 کروڑ 60 لاکھ روپے کی چینی درآمد کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی درآمد کے باوجود قیمتوں میں کمی نہیں آسکی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 196روپے تھی۔ گزشتہ ہفتے چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 229 روپے تک پہنچ گئی۔
وفاقی کابینہ نے 4 جولائی 2025 کو 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی، چینی سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعے درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
وفاقی حکومت نے چینی کی درآمد پر ٹیکسز سے استثنیٰ بھی دیا تھا جبکہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی درآمد کرنے کی حکومتی فیصلے کی مخالفت کی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چینی درآمد کی گئی ٹن چینی درآمد چینی کی
پڑھیں:
جڑواں شہروں میں چینی کا بحران، قیمتیں قابو سے باہر
اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقامی چینی ناپید ہونے لگی، انتظامیہ مکمل ناکام
دکاندار سرکاری ریٹ کے برعکس من چاہے نرخوں پر چینی فروخت کرنے لگے
جڑواں شہروں میں مقامی چینی ناپید ہونے لگی، دکاندار سرکاری ریٹ کے برعکس من چاہے نرخوں پر چینی فروخت کرنے لگے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں انتظامیہ مکمل ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔پورٹ کے مطابق جڑواں شہروں میں چینی کے سرکاری نرخ تو 179 روپے فی کلو مقرر ہیں لیکن چینی کسی بھی دکان پر دستیاب نہیں، مارکیٹ میں بیرون ممالک سے درآمد کی گئی باریک پاؤڈر نما چینی کو بھی متعارف کرایا گیا ہے لیکن باریک چینی خریدنے پر گاہک رضا مند نہیں۔دوسری جانب کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں سرکاری ریٹ 173 روپے فی کلو پر چینی سپلائی کی جائے تو ہم بھی مقررہ نرخ 179 روپے کلو فروخت کے لیے تیار ہیں، ضلعی انتظامیہ ہمیں یہ بتا دے تھوک ریٹ 173 روپے فی کلو پر چینی کس ہوسیلر کے پاس دستیاب ہے۔ایسوسی ایشن کی جانب سے مہنگی چینی خرید کر کم ریٹ پر فروخت کرنے سے معذرت کرتے کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ گاڑیوں اور اتوار بازاروں میں سستی چینی کے اسٹال لگائے، ہمیں تھوک میں چینی 187 روپے کلو ملتی ہے او ر 12 روپے فی کلو ہمارا خرچہ ہے۔کریانہ ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ آج ڈیزل کے نرخوں میں اضافے سے لوڈنگ ان لوڈنگ ٹرانسپورٹیشن ریٹ مزید بڑھ گئے ہیں، پیر سے چینی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔ادھر ملتان کی عام مارکیٹوں میں چینی 185 سے 188 روپے، پشاور میں 210 روپے ،فیصل آباد مارکیٹ میں 190 روپے جبکہ لاہورمیں 190 سے 200 روپے اور کوئٹہ میں پرچوں کی دکانوں میں چینی 220 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔