گوگل کا جدید ترین اے آئی ماڈل جیمینائی تھری کے اجرا؍ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
نیویارک (ویب ڈیسک)گوگل نے اپنے جدید ترین اے آئی ماڈل جیمینائی تھری کے اجرا کا اعلان کر دیا۔خبرایجنسی کے مطابق کمپنی نے بیان میں کہا کہ جیمینائی 3 کثیرالنوع سمجھ بوجھ کے لیے دنیا کا بہترین ماڈل ہے اور یہ اب تک کا سب سے پاور فل ایجنٹک اور وائب کوڈنگ ماڈل ہے۔
گوگل نے بتایا کہ یہ ماڈل جدید تجزیاتی صلاحیتوں کی بنیاد پر بہتر بصری پیشکش اور گہرے تعاملات فراہم کرتا ہے، جو اہم اے آئی بنچ مارکس پر ظاہر ہوئی ہیں۔ گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے کہا کہ جیمینائی 3 ہمارا سب سے ذہین ماڈل ہے، جو جیمینائی کی تمام صلاحیتوں کو یکجا کرتا ہے تاکہ آپ کسی بھی خیال کو حقیقت میں تبدیل کرسکیں۔
سندر پچائی نے کہا کہ یہ ماڈل آپ کی درخواست کے پیچھے موجود سیاق و سباق اور مقصد کو سمجھنے میں بہت بہتر ہے، جس سے آپ کم ہدایات کے ساتھ مطلوبہ نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اسی دن گوگل نے جیمینائی 3 ڈیپ تھنک بھی متعارف کرایا، جو ایک بہتر تجزیاتی موڈ ہے اور ماڈل کی کارکردگی کو مزید بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ فیچر پہلے سیفٹی ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سندھ بلڈنگ ،ماڈل کالونی میں رہائشی پلاٹوں پر غیرقانونی کمرشل تعمیرات
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی مافیا کو کھلی چھوٹ ،رہائشیوں میں شدید بے چینی
پلاٹ نمبر 40شیٹ نمبر 5پر SRB ہائٹس نامی غیرقانونی تجارتی مرکز ، صورتحال گمبھیر
ضلع کورنگی کے علاقے ماڈل کالونی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی مافیا کو دی گئی چھوٹ کے باعث رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹس کی غیرقانونی تعمیرات نے نہ صرف علاقے کے اصل نقشے کو مسخ کر دیا ہے بلکہ رہائشیوں کی زندگیاں بھی مشکل بنا دی ہیں۔ خصوصاً پلاٹ نمبر 40شیٹ نمبر 5 SRBہائٹس نامی تجارتی مرکز نے صورتحال کو مزید گمبھیر بنا دیا ہے ۔جرات سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی رہائشی احمد خان نے شکایت کی ہے کہ’’ہمارے علاقے میں ہر دوسرا مکان تجارتی اڈے میں تبدیل ہو رہا ہے۔یہاں پر بننے والے تجارتی مراکز نے ٹریفک کا مسئلہ اور بھی بڑھا دیا ہے ۔صبح و شام گاڑیوں کے ہارن اور شور کی وجہ سے پر سکون زندگی تعطل کا شکار ہے ۔’’اطلاعات کے مطابق مذکورہ پلاٹ پر تعمیر کردہ عمارت میں متعدد تجارتی یونٹس قائم کیے جا رہے ہیں، جو واضح طور پر رہائشی زون میں کمرشل سرگرمیوں پر پابندی کی خلاف ورزی ہے ۔شہری حلقوں کا وزیر بلدیات سے مطالبہ ہے کہ ماڈل کالونی میں ہونے والی ان غیرقانونی تعمیرات پر فوری پابندی عائد کی جائے اور تمام خلاف ورزیوں کے خلاف بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مقدمات درج کروائے۔ عوام کا اصرار ہے کہ شہری منصوبہ بندی کے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے کراچی کے رہائشی علاقوں کو تجارتی استعمال سے بچایا جائے ۔اور ملوث افراد کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔