300 سے زائد افغانستانی فنکاروں کا پاکستان سے انخلا کیخلاف عدالت سے رجوع
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ موجودہ طالبان حکومت نے موسیقی کو کسی صورت برداشت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، درخواست گزار یو این ایچ سی آر کے پاس بطور مہاجر رجسٹرڈ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان فنکاروں نے پاکستان سے انخلاء کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے، مؤقف اپنایا گیا کہ تین سو سے زائد فنکار درخواست گزار افغان گلوکار ہیں اور اس وقت پشاور میں بطور مہاجر مقیم ہیں، افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد بطور گلوکار وہاں رہنا انتہائی خطرناک ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ موجودہ طالبان حکومت نے موسیقی کو کسی صورت برداشت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، درخواست گزار یو این ایچ سی آر کے پاس بطور مہاجر رجسٹرڈ ہیں۔ حکومت نے 2023 میں مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق نئی پالیسی مرتب کی، 1993 میں ہو این ایچ سی آر نے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کو مہاجرین کا درجہ دیا تھا، جو آج بھی نافذ العمل ہیں، افغان مہاجرین کے زبردستی انخلاء کو روکا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔
دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔
اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔
فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔
جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔
ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔