ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی نام نہاد سندھ سرکار نے کراچی کے شہریوں سے بدترین حالات میں جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، کراچی میں تباہ حال انفراسٹرکچر، رہزنی، ڈمپر مافیا کے بعد اب بھتہ خوری کا بازار بھی گرم کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے بہادرآباد مرکز سے جاری بیان کراچی میں بھتہ خوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک بار پھر بھتہ خوری اور تاجروں پر حملوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور گذشتہ کئی ماہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں تاجروں کو دھمکیاں اور بھتہ طلبی کی شکایات موصول ہورہی ہیں، افسوسناک بات یہ ہے کہ سندھ پولیس کی اس سلسلے میں مجرمانہ خاموشی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے جبکہ بھتہ خوری کی حالیہ وارداتیں ماضی کی طرح سندھ حکومت کی سرپرستی میں پلنے والے گروہ کی کاروائیاں معلوم ہوتی ہیں۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی نام نہاد سندھ سرکار نے کراچی کے شہریوں سے بدترین حالات میں جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، کراچی میں تباہ حال انفراسٹرکچر، رہزنی، ڈمپر مافیا کے بعد اب بھتہ خوری کا بازار بھی گرم کردیا گیا ہے۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم پاکستان سے اپیل ہے کہ کراچی کے شہریوں پر رحم کرتے ہوئے فوری نوٹس لیں، کراچی کے شہریوں کو پیپلز پارٹی کی بدترین طرز حکمرانی اور نااہل حکومت مرہون منت چھوڑ دینا شہر کے ساتھ زیادتی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کراچی کے شہریوں کراچی میں بھتہ خوری

پڑھیں:

کراچی، اورنگی ٹاؤن صابری چوک کے قریب اندھی گولی لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی:

شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے صابری چوک کے قریب نامعلوم سمت سے فائر کی گئی اندھی گولی نے ایک 5 سالہ بچے کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت برہان کے نام سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برہان اپنے ماموں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ناظم آباد کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک کسی نامعلوم شخص کی جانب سے فائر کی گئی گولی بچے کے سر میں لگ گئی، جو اس کی زندگی کے لیے مہلک ثابت ہوئی۔

بچے کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی بچہ چار بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا اور اس کے والد شیرشاہ میں مزدوری کرتے ہیں۔

پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ گولی چلانے والے شخص کا پتا چلایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بدر کمرشل فیز 5 میں خاتون کی موت کیسے ہوئی؟ گُتھی نہ سلجھی
  • الطاف وانی کا مقبوضہ کشمیر میں مقامی آبادی پر بڑھتی ہوئی نگرانی کے اقدامات پر اظہار تشویش
  • نوابشاہ ،والدین میں تعلیمی اداروں میں بڑھتی ہوئی فیسوں پر تشویش
  • سکھر,، پارکنگ مافیا، بھتا خوری سے شہری شدید پریشان
  • پی پی نے بلدیاتی نظام پر بات نہ کی تو 18ویں ترمیم ختم ہوگی ‘سندھ میں صوبہ بھی بنے گا‘ایم کیو ایم
  • بڑھتی ہوئی معاشی بے یقینی حکومتی ناکامی کا واضح ثبوت ہے، علامہ باقر زیدی
  • پوپ لیو کا فلم بینی میں کمی پر اظہار تشویش، اپنی پسندیدہ فلمیں بھی بتادیں
  • کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے:وزیراعظم
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن صابری چوک کے قریب اندھی گولی لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق