اسلام آباد: ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
اسلام آباد (نیوزڈیسک) ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس میں سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ناصر جاوید رانا اور محمد یار گوندل، اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں کمپلیکس کے داخلی دروازے پر واک تھرو گیٹ کے ساتھ سکینرز بھی نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سائلین کے سامان کو سکینرز سے سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ساتھ لے جانے کی اجازت دی جائے گی۔
اجلاس میں انٹری گیٹ کے ساتھ زگ زیگ گرل بھی لگانے کا فیصلہ کیا گیا اور ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے وکلاء کو ٹریننگ اور فرضی مشق کروائی جائے گی، داخلی دروازے پر سپیشل برانچ کے اہلکار سرچنگ کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔
اجلاس میں ایک ایمبولینس کمپلیکس کے باہر مستقل کھڑی رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ کمپلیکس کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کے موبائل فون کے غیرضروری استعمال پر پابندی ہو گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کمپلیکس کی کا فیصلہ
پڑھیں:
ای کورٹس نظام کیلئے لائحہ عمل تشکیل، مقصد کارکردگی بہتر بنانا ہے: چیف جسٹس
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں ای کورٹس نظام کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیا گیا۔ اجلاس میں عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور عوام دوست بنانے کیلئے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جسٹس محمد علی مظہر، ہارون رشید، بیرسٹر علی ظفر سمیت مختلف اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن عوامی مفاد پر مبنی اصلاحی عمل ہے۔ انہوں نے کہا مقصد شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز کو اس عمل میں شامل کیا جائے گا۔ اگست 2026ء تک پاکستان کی تمام عدالتیں سولر انرجی پر منتقل کی جائیں گی۔اس حوالے سے چیف جسٹس نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کو سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی ہدایت دی۔ علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ ای لائبریریز، خواتین سہولت مراکز، صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے بھی مکمل ہوں گے۔