اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ لوٹاکریسی اور فریب کو پروموٹ کرنا بہت شرمناک ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بیرسٹر علی ظفر نے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کل آپ یہ مت کہنا کہ ہم لوٹاازم کے خلاف ہیں،لوٹاازم کے خلاف آواز اٹھا رہےتھے تو یہ حمایت کررہے تھے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

دہشتگردی قبول نہیں، پہلے کی طرح آپ کو منہ توڑ جواب ملے گا، وزیراعظم کا افغانستان کو واضح پیغام

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی ہو رہی ہے جو ہمیں قبول نہیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وانا میں ایک بار پھر دہشتگردی کا بازار گرم کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ان دہشتگردوں میں افغان بھی شامل تھے، ہم چاہتے ہیں کہ امن قائم ہو، افغانستان اس بات پر آئے اور امن میں شریک ہو۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کو پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا اور اب بھی دیں گے، پہلے جب افغانستان سے پاکستان پر حملہ ہوا تو افغان وزیر خارجہ بھارت میں تھے۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان سے ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو، لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ ہمارے ساتھ جھوٹے وعدے کیے جائیں اور دوسری طرف دہشتگردوں کی حمایت جاری رکھی جائے۔

وزیراعظم نے کہاکہ افغانستان کی جانب سے ہمیں مہمان نوازی کا جو صلہ دیا جارہا ہے وہ دنیا دیکھ رہی ہے، آئیں صدق دل کے ساتھ بیٹھیں، دہشتگردوں کو لگام دیں ہم پوری طرح آپ کے ساتھ چلیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ ملک میں ہونے والی دہشتگردی میں ہمارے مخالفین شامل نہیں، یہ بات رات کو دن کہنے کے مترادف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews افغانستان دہشتگردی شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردی قبول نہیں، پہلے کی طرح آپ کو منہ توڑ جواب ملے گا، وزیراعظم کا افغانستان کو واضح پیغام
  • ہم جب بھی اقتدار میں آئے ان ترامیم کو واپس کریں گے، بیرسٹر گوہر کا اعلان
  • اعلان کرچکے ہیں آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے،ہم آئین اور قانون کے ساتھ ہیں، بیرسٹر گوہر
  • کیا پاک افغان ایک اور لڑائی ناگزیر ہے، بھارت افغانستان تزویراتی الحاق کیا رنگ دکھائے گا؟
  • افغانستان کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، اسلام آباد اور وانا حملوں کا ایسا جواب دیں گے کہ دنیا دیکھے گی، خواجہ آصف
  • سپریم کورٹ کے اختیارات ختم کرنا غیر آئینی ہے، 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
  • استثنیٰ شرمناک، اراکین پارلیمنٹ یہ گناہ اپنے سر نہ لیں، مفتی تقی عثمانی
  • ترقی کےلیے امن اورسلامتی ناگزیرہے،وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل کے خلاف بات کرنے والے لوگ گمراہ ہیں: پرویز اشرف کی قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج