دہشتگردی قبول نہیں، پہلے کی طرح آپ کو منہ توڑ جواب ملے گا، وزیراعظم کا افغانستان کو واضح پیغام
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی ہو رہی ہے جو ہمیں قبول نہیں۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وانا میں ایک بار پھر دہشتگردی کا بازار گرم کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ان دہشتگردوں میں افغان بھی شامل تھے، ہم چاہتے ہیں کہ امن قائم ہو، افغانستان اس بات پر آئے اور امن میں شریک ہو۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کو پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا اور اب بھی دیں گے، پہلے جب افغانستان سے پاکستان پر حملہ ہوا تو افغان وزیر خارجہ بھارت میں تھے۔
انہوں نے کہاکہ افغانستان سے ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو، لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ ہمارے ساتھ جھوٹے وعدے کیے جائیں اور دوسری طرف دہشتگردوں کی حمایت جاری رکھی جائے۔
وزیراعظم نے کہاکہ افغانستان کی جانب سے ہمیں مہمان نوازی کا جو صلہ دیا جارہا ہے وہ دنیا دیکھ رہی ہے، آئیں صدق دل کے ساتھ بیٹھیں، دہشتگردوں کو لگام دیں ہم پوری طرح آپ کے ساتھ چلیں گے۔
انہوں نے کہاکہ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ ملک میں ہونے والی دہشتگردی میں ہمارے مخالفین شامل نہیں، یہ بات رات کو دن کہنے کے مترادف ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغانستان دہشتگردی شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان دہشتگردی شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز انہوں نے کہاکہ
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔