Jang News:
2025-11-12@10:51:54 GMT

محمود خان اچکزئی نے 27ویں ترمیم کے بل کی کاپی پھاڑ دی

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

محمود خان اچکزئی نے 27ویں ترمیم کے بل کی کاپی پھاڑ دی

—فائل فوٹو

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران محمود خان اچکزئی نے ستائیسویں ترمیم کے بل کی کاپی پھاڑ دی۔

اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ حکومت فارم 47 پر قائم کی گئی ہے، اس ایوان میں ایک شخص ایسا بھی ہے جو 6 ہزار ووٹوں سے ہار رہا تھا، جو 6 ہزار ووٹوں سے ہار رہا تھا اسے کہا گیا آپ کو بنا دیتے ہیں اس نے منع کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح ایک اور آدمی نے بھی منع کر دیا، اب یہ بتائیں ایسی پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا اختیار دیا جا سکتا ہے، پاکستان میں عوام کی حکمرانی کا راستہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے آئین میں غیر جمہوری قسم کی ترمیم پر دکھ ہوتا ہے، ترمیم میں وہ لیڈر بھی شامل ہیں جنہوں نے بہت بڑی قربانیاں دیں، پاکستان میں جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کی لڑائی جاری ہے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بانی تحریک انصاف اچھا یا برا آدمی ہے، آپ نے اسے کیوں وزیراعظم بننے دیا، ملک کی اعلیٰ عدلیہ ایک پارٹی کا انتخابی نشان چھین لیتی ہے، تحریک انصاف نے مختلف انتخابی نشانوں پر الیکشن لڑ کر ملک کی کایا پلٹ دی۔

تکنیکی غلطی کے باعث 27ویں آئینی ترمیم واپس سینیٹ میں جانے کا امکان

ذرائع کے مطابق سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم میں تکنیکی غلطی رہ گئی تھی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے محمود اچکزئی سے کہا کہ وزیراعظم اور حکومت نے آپ کو کئی مرتبہ مذاکرات کی دعوت دی، وزیر قانون نے بات چیت کی دعوت دی، میں نے بھی دعوت دی، آج بھی دعوت دیتا ہوں آئیں بیٹھیں بات کریں۔

محمود اچکزئی نے اسپیکر کو جواب دیا کہ آپ سے بات نہیں ہو سکتی کیونکہ آپ حقیقی نمائندے نہیں۔ 

اسپیکر ایاز صادق نے محمود اچکزئی سے کہا کہ میں آپ کے لیڈر کو دو بار ہرا کے یہاں آیا ہوں، اس الیکشن میں میرے خلاف کوئی پٹیشن نہیں، آپ ڈائیلاگ سے بھاگنے کا بہانہ بنا رہے ہیں، ڈائیلاگ کریں گے تو بات آگے بڑھے گی۔

جس پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم نے مذاکرات میں حصہ لینے کی ہر ممکن کوشش کی، ہمارے ایم این ایز کو پارلیمنٹ ہاؤس سے اٹھایا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 26 نومبر کو ہمارے لوگوں کی شہادتیں ہوئیں، ہم پاکستان کے ساتھ تھے اور ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ہمارے وزیر اعلیٰ کو اپنے لیڈر کے ساتھ ملنے نہیں دیا جا رہا۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ میرا کام مذاکرات کی سہولت کاری کرنا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی نے نے کہا کہ دعوت دی

پڑھیں:

محسن نقوی کی اسحاق ڈار اور اسپیکر سے ملاقات، 27 ویں ترمیم منظوری کے حتمی مرحلے میں داخل

اسلام آباد:

27ویں ترمیم کی منظوری کے معاملے پر وزیر داخلہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور اسپیکر ایاز صادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے اہم ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے جس میں 27 ویں آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت ہوئی، وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر بھی اسحاق ڈار کے چمیبر میں پہنچے، ووٹنگ کے عمل پر بھی بات کی گئی۔

ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم فائنل اسٹیج پر پہنچ گئی ہے اور اب حتمی مشاورت کی جارہی ہے کہ ووٹنگ کب کرنی ہے۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، محسن نقوی اور سینیٹر اعظم نذیر تاڑر کی ملاقات ختم ہونے کے بعد محسن نقوی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔

متعلقہ مضامین

  • شناختی دستاویزات کی فوٹو کاپی کروانے والوں کیلیے اہم پیغام
  • قومی اسمبلی میں اچکزئی کی جانب سے اسپیکر پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف
  • اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے والے جہنمی ہیں، حافظ طاہر اشرفی
  • اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے والے جہنمی ہیں، طاہر اشرفی
  • سینیٹ میں اپوزیشن کا احتجاج،چیئرمین ڈائس گا گھیراؤ
  • جو ترمیم پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کے لیے ہوگی، اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، محمود خان اچکزئی
  • سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم پر ووٹنگ کے دوران اپوزیشن کا احتجاج،چیئرمین کی کرسی کا گھیراؤ
  • محسن نقوی کی اسحاق ڈار اور اسپیکر سے ملاقات، 27 ویں ترمیم منظوری کے حتمی مرحلے میں داخل
  • اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے چیئرمین محمود خان اچکزئی پریس کانفرنس کررہے ہیں