جنوبی وزیرستان کے علاقے وانہ میں کیڈٹ کالج پر افغان خوارج کے دہشت گرد حملے کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ تمام طلبا اور عملہ محفوظ ہیں جبکہ حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد مارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خود آپریشن کی نگرانی کی اور موقع پر موجود کمانڈرز کو ہدایت دی کہ یہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، ان میں سے کسی کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں خود کش دھماکا، وانا کیڈٹ کالج پر بھی وار، آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟

آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کے مطابق 10 نومبر کو پانچ افغان خوارج نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کیا۔ ایک خودکش حملہ آور نے داخلی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دیگر نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں ایک مخصوص بلاک میں محدود کر دیا تاکہ تمام کیڈٹس کی جانیں محفوظ رہیں۔ کرنل طاہر کے مطابق رات 10 سے ساڑھے 10 بجے کے دوران بھرپور آپریشن کے بعد تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

کیڈٹس نے بتایا کہ وہ شام کے وقت ڈرل مقابلے کی تیاری کر رہے تھے جب اچانک دھماکا ہوا۔ انہوں نے فوراً سمجھ لیا کہ یہ تعلیم دشمن عناصر کا حملہ ہے جو انہیں علم سے روکنا چاہتے ہیں۔ پاکستان آرمی کے جوانوں نے اپنی جانوں کو ڈھال بنا کر طلبہ کو محفوظ مقام تک منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیے: کیڈٹ کالج وانا پر حملہ آور تمام دہشتگرد ہلاک، طلبا اور اساتذہ کو ریسکیو کرلیا گیا

کیڈٹس نے عزم ظاہر کیا کہ دشمن کبھی بھی ان کی تعلیم اور عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔ اساتذہ نے بھی طلبہ کو تسلی دی کہ پاک فوج پہنچ چکی ہے، سب محفوظ رہیں۔

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے ایک بڑا دہشت گرد منصوبہ مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خودکش حملہ دہشتگردی فیلڈ مارشل عاصم منیر کیڈٹ کالج وانا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خودکش حملہ دہشتگردی فیلڈ مارشل عاصم منیر کیڈٹ کالج وانا کیڈٹ کالج وانا

پڑھیں:

وانا کیڈٹ کالج کے تمام بچوں، استادوں کو بچالیا، اب انڈین دہشتگردوں کی شامت!

کیڈٹ کالج وا نا میں بھارت کے آلہ کار دہشتگردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت باہر نکال لیا ہے۔

سکیورٹی فورسز کے کالج سٹوڈنٹس اور ٹیچرز کو بچا کر باہر نکالنے کے آپریشن کی ویڈیو فوٹیج سامنے آ گئی جس میں  پاک فوج کے جوان معصوم بچوں کو ریسکیو کرتے ہوئےنطر آ رہے ہیں۔  سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ 

پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی

آج  وانا میں کیڈٹ کالج پر حملہ ہوا تو اس وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد  کالج میں موجود تھے۔

 بچوں اور سویلین ملازموں کی بڑی تعداد کی موجودگی کی وجہ سے  سکیورٹی فورسزکا آپریشن نہایت احتیاط اورحکمتِ عملی سے جاری رہا تاہم اب تمام بچوں کو ریسکیو کر کینے اور ٹیچرز کو بھی محفوظ طریقہ سے باہر نکال لینے کے بعد پاک فوج  کھل کر کارروائی کر رہے ہیں۔

اب تک  افغانستان سے بھیجے گئے خوارج کی کالج میں موجودگی اور کیڈٹس کی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر آپریشن احتیاط سے کیا جارہا تھا۔

طلبہ کی موج مستیاں ختم، تعلیمی اداروں پر ایک بڑی پابندی عائد

اب آپریشن کو جامع طریقے سے منطقی انجام کو پہنچایا جا رہا ہے اور ہمارے بچوں پر حملہ کرنے کی ناپاک جسارت کرنے والے بھارتی آلہ کار دہشتگردوں کو چن چن کر جہنم واصل کیا جا رہا ہے۔  آخری خوارج کو ہلاک کرنے تک سکیورٹی آپریشن جاری رہے گا۔ کئی گھنٹے ٹینشن مین رہنے کے باوجود تمام طلبہ اور اساتذہ کے حوصلے بلند ہیں۔

 گزشتہ روز افغان خوارج نےکالج کے مرکزی گیٹ سے بارود سےبھری گاڑی ٹکرا دی تھیْ دھماکے سےکالج کا مرکزی گیٹ گرگیا اورقریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچاتھا۔ اس خودکش حملے کی آڑ لے کر تین دہشتگرد وانا کیڈٹ کالج کے اندر گھس گئے تھے۔ دو دہشتگرد موقع پر مارے گئے تھے، تین نے اندر جا کر ایک عمارت کے پیچھے مارچہ لگا لیا اور فائرنگ شروع کر دی۔

عمران خان سے وکلاء کی ملاقات نہ کرانے پر عدالت برہم، سیکرٹری داخلہ و دیگر کو نوٹس

 وانا کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے تمام خوارجی دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے  ہے اور حملہ آور ٹیلیفون پر وہیں سے ہدایات لے رہے ہیں، خوارج ایک عمارت میں چھپے ہیں جو کیڈٹس کی رہائش سے بہت دور ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی میں 2 خوارجیوں کو ہلاک کردیا تھا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فیصلہ کن کلیئرنس آپریشن شروع کر رکھا ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہے گا۔ 

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار پریم چوپڑا طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • ’قوم کے معماروں پر کوئی آنچ نہ آئے‘، فیلڈ مارشل نے کیڈٹ کالج وانا آپریشن پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھی
  • ’قوم کے معماروں پر کوئی آنچ نہ آئے‘، فیلڈ مارشل نے کیڈٹ کالج وانا آپریشن پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھی
  • نشانہ بازی میں مہارت فوجی تربیت کا بنیادی جزو رہنا چاہیے: فیلڈ مارشل
  • وانا کیڈٹ کالج کے تمام بچوں، استادوں کو بچالیا، اب انڈین دہشتگردوں کی شامت!
  • کیڈٹ کالج وانا کے تمام طلبہ اور اساتذہ ریسکیو، محصور دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کے لیے آپریشن جاری
  • کیڈٹ کالج وانا کے تمام کیڈٹس محفوظ، ریسکیو کیے گئے طلبا کی ویڈیو سامنے آگئی
  • کیڈٹ کالج وانا کے مرکزی گیٹ پر خوش کش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
  • نشانہ بازی میں مہارت فوجی تربیت کا بنیادی جزو رہنا چاہیے: فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • نشانہ بازی میں مہارت، عسکری تربیت کا بنیادی مقصد رہنا چاہیے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر