سری لنکا کیخلاف جیت: غلطیاں ہوتی ہیں اور سیکھنا بھی ضروری ہے، حارث رؤف
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قومی فاسٹ بالر حارث رؤف نے کہا ہے کہ غلطیاں ہو جاتی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ سیکھنا بھی ضروری ہے۔
سری لنکا سے فتح کے بعد قومی فاسٹ بالر حارث رؤف نے پریس کانفرنس میں اپنی ٹیم کی کامیابی کو اللہ کی رحمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک پلان ہمارا ہوتا ہے، ایک دوسروں کا، مگر سب سے درست پلان اللہ کا ہوتا ہے، وہی بہترین فیصلہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم نے متحد ہوکر بہترین کھیل پیش کیا اور اللہ کے فضل سے کامیابی حاصل کی۔
حارث رؤف نے کہا کہ کرکٹ میں کامیابی اور ناکامی دونوں سفر کا حصہ ہیں۔ کھلاڑی ہمیشہ اپنی اگلی ذمہ داری کے لیے تیار رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر موقع ملا تو وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ملک کے لیے کھیلنے کو فخر سمجھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں موسم نے کئی مواقع پر کھیل پر اثر ڈالا، لیکن انہوں نے خود کو متحرک رکھا تاکہ بالنگ کے وقت پوری توجہ برقرار رہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اکثر ایسے کھلاڑیوں کو یاد رکھا جاتا ہے جو کسی ایک میچ میں ناکام ہوں، حالانکہ وہ پہلے کئی فتوحات میں حصہ لے چکے ہوتے ہیں۔ یہ سوچ بدلنی ہوگی، کیونکہ ہم روبوٹ نہیں، انسان ہیں۔ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں، مگر اصل بات یہ ہے کہ ہم ان سے سیکھیں اور بہتر بنیں۔
فاسٹ بالر کا مزید کہنا تھا کہ میدان میں معافی نہیں ملتی، وہاں پرفارمنس سب کچھ ہے۔ ہر دن ایک نیا موقع ہوتا ہے ۔ کبھی برا دن آتا ہے تو اگلی صبح نئی امید لے کر آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کی اصل پہچان یہی ہے کہ وہ برے وقت میں بھی خود پر یقین رکھے۔
بابر اعظم کے شاندار کیچ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ وہ واقعی آؤٹ اسٹینڈنگ کیچ تھا۔ بابر کیچنگ میں ہمیشہ غیر معمولی رہے ہیں۔ میدان میں ایسے لمحات آتے ہیں جو کھیل کا رخ بدل دیتے ہیں، مگر ایک پروفیشنل کھلاڑی کے لیے ضروری ہے کہ وہ ان سے سیکھے اور اگلے موقع پر مزید بہتر کارکردگی دکھائے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ ٹیم اس وقت توانائی کے ساتھ کھیل رہی ہے، ہر کھلاڑی ایک دوسرے کی مدد کر رہا ہے اور سب کا مقصد ایک ہی ہے کہ پاکستان کو کامیابی کی بلندیوں تک پہنچانا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔