فلسطین اور لبنان کی تقدیر کا فیصلہ اسلامی مزاحمت کرے گی، حزب اللہ لبنان
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
حزب اللہ لبنان کے اعلی سطحی رہنما نے اس بات پر زور دیا ہے کہ فلسطین اور لبنان کے مستقبل کا فیصلہ اسلامی مزاحمت کرے گی اور اسلامی مزاحمتی گروہ ہر گز اپنے ہتھیار کسی اور کے حوالے نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے بین الاقوامی تعلقات عامہ شعبے کے ذمہ دار عمار الموسوی نے آج بروز جمعہ بیروت میں 34ویں عرب نیشنل کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی حکومت کا مزاحمتی تنظیم کے پاس موجود ہتھیاروں کو محدود کرنے اور ان پر اجارہ داری قائم کرنے کا فیصلہ عرب اور مغربی مداخلت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا: "اسلامی مزاحمت نے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے عظیم قربانیوں کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ موقف یہ ہے کہ جب تک دشمن اپنے وعدوں کی مکمل پابندی نہیں کرتا اس وقت تک کسی بھی مسئلے پر بات چیت یا مذاکرات نہیں کیے جا سکتے۔" حزب اللہ لبنان کے رہنما عمار الموسوی نے کہا: "ہم نے دیکھا کہ کس طرح مغربی دنیا کے رہنما طوفان الاقصی آپریشن کے بعد مقبوضہ علاقوں کی طرف دوڑ پڑے تھے۔" انہوں نے مزید کہا: "امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صیہونی فوج کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی اور دشمن کے ساتھ ان تمام جنگوں میں شرکت کا اعتراف کیا جو اس نے خطے کی قوموں کے خلاف چھیڑ رکھی ہیں۔"
حزب اللہ لبنان کے بین الاقوامی تعلقات عامہ کے شعبے کے سربراہ نے ابراہیمی معاہدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: "اس کا واحد مقصد "ابراہیمی امن" کی آڑ میں اسلامی مزاحمت کو نشانہ بنانا ہے۔" عمار الموسوی نے حزب اللہ لبنان کی جانب سے اہل غزہ کی حمایت اور ان کی شاندار مزاحمت کے بارے میں کہا: "ہم نے اس مسئلے کی حقانیت اور صحیح ہونے کے یقین کی بنا پر غزہ کی حمایت میں جنگ میں قدر رکھا تھا اور ہمیں اپنے فیصلے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ اسلامی مزاحمت جس نے ان تمام شہید قائدین کی تربیت کی جو اس وقت شہید ہو چکے ہیں، ایک بار پھر ان جیسے لوگوں کی تربیت کرنے اور انہیں پرورش دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، کہا: "گذشتہ کئی سالوں پر مبنی تجربات آپ کو بتاتے ہیں کہ لبنان اور فلسطین میں اسلامی مزاحمت اس سے کہیں زیادہ مشکل بحرانوں سے گزری ہے جس کا اسے آج سامنا ہے۔" حزب اللہ لبنان کے رہنما نے کہا: "یہ اسلامی مزاحمت ہے جو فلسطین سے لبنان تک کے مستقبل کی تعمیر کرے گی۔" انہوں نے مزید کہا: "ہم سمجھتے ہیں کہ غزہ کی حمایت میں یمن کا اقدام ہم سب کے لیے اور عرب اور اسلامی اقوام کے لیے ایک واضح حجت ہے۔" اس کانفرنس میں حزب اللہ لبنان کے بین الاقوامی تعلقات عامہ کے سربراہ نے مظلوم اہل غزہ کی حمایت پر لاطینی امریکہ کی حکومتوں اور اقوام بالخصوص برازیل، وینزویلا، کولمبیا، کیوبا اور دیگر ممالک کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے 34ویں عرب قومی کانفرنس آج بیروت میں 250 سے زائد عرب شخصیات کی شرکت کے ساتھ شروع ہوئی اور یہ تین دن تک جاری رہے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حزب اللہ لبنان کے اسلامی مزاحمت غزہ کی حمایت انہوں نے
پڑھیں:
اسد اللہ بھٹو، کاشف شیخ و دیگر کا اخلاق احمد کے اہلیہ کی وفات پراظہارتعزیت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-08-4
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ، بزرگ رہنما اسداللہ بھٹو، جنرل سیکرٹری محمد یوسف اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے جماعت اسلامی سندھ کے سابق جنرل سیکرٹری اور فیڈرل بی ایریا سے رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی کامل مغفرت،درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔