2025-11-07@11:32:46 GMT
تلاش کی گنتی: 171

«بیہوش ہو»:

    "وزن کم کرنیوالی ادویات" کی نئی قیمتوں کے اعلان سے متعلق وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بیہوش ہو جانیوالے شخص کے بارے امریکی سیاسی حلقوں میں وسیع تشویش پائی جاتی ہے اسلام ٹائمز۔ وزن کم کرنے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق امریکی حکومت کے نئے منصوبے کے اعلان کے لئے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے دوران امریکی بیضوی صدارتی دفتر میں موجود "ایک شخص" اچانک بے ہوش ہو گیا تھا جس کے باعث اس تقریب کو عارضی طور پر روک کر صحافیوں کو باہر نکال دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی دفتر میں دوا سازی سے متعلق ایک تقریب کے دوران "ایک شخص" کے بیہوش ہو جانے کے بعد وائٹ ہاؤس کی...
    قابض اسرائیلی رژیم کے عبری میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کیخلاف اسرائیلی جنگ میں کم از کم 10 ہزار اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے معروف عبری اخبار ہآرٹز نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کے خلاف صیہونی جنگ میں 10 ہزار سے زیادہ اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثنا، یدیعوت احرونوت (Yedioth Aharonoth) کا بھی قابض صیہونی فوج میں گولانی بریگیڈ کے کمانڈر سے نقل کرتے ہوئے بھی لکھنا ہے کہ ہم اس جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک صرف اپنے بریگیڈ کے ہی (کم از کم) 127 فوجیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ صہیونی فوجی کمانڈر نے کہا کہ یہ اعداد و شمار ان شدید فوجی...
    فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق اسرائیلی خلاف ورزیوں کے بعد غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 68 ہزار 519 ہوگئی، جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 382 زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امن معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، تازہ حملوں میں مزید 6 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق ہفتے کی صبح سے اب تک غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے کم از کم 6 فلسطینی زخمی ہوئے۔ غزہ امن معاہدے کے بعد سے اب تک 93 فلسطینی شہید اور 320 زخمی ہوچکے ہیں۔ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق اسرائیلی خلاف ورزیوں کے بعد غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 68 ہزار 519 ہوگئی، جبکہ ایک لاکھ...
    اجلاس کے دوران سوشلسٹ اینڈ ڈیموکریٹک گروپ کی سربراہ ایراٹکسیہ گارسیا پیریز نے کہا کہ غزہ کے عوام کی اذیت ناک حالت پر خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک قابض اسرائیل کو اپنے جرائم کی سزا نہیں ملتی تب تک حقیقی امن ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور فلسطینی عوام پر جاری درندگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ یورپی پارلیمنٹ کے ایک خصوصی اجلاس کے دوران سامنے آیا جو یورپی یونین کے رہنماؤں کی کل ہونے والی برسلز سربراہ کانفرنس...
    غزہ میں سرکاری میڈیا دفتر نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی قید سے واپس ملنے والے 54 فلسطینی اسیر شہداء کی لاشوں کو آج بدھ کے روز وسطی غزہ کے علاقے دیرالبلح میں ایک اجتماعی قبر میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت نے 54 فلسطینی اسیر شہداء کی لاشیں واپس کر دیں۔ غزہ میں سرکاری میڈیا دفتر نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی قید سے واپس ملنے والے 54 فلسطینی اسیر شہداء کی لاشوں کو آج بدھ کے روز وسطی غزہ کے علاقے دیرالبلح میں ایک اجتماعی قبر میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ قابض اسرائیل نے ان شہداء کے ناموں کی کوئی باضابطہ فہرست فراہم کرنے سے انکار کیا تھا۔ مرکز...
    اسرائیل کی معروف اقتصادی ویب سائٹ "کالکالیسٹ" نے انکشاف کیا ہے کہ یمن کی انصار اللہ تحریک کی کارروائیوں کے نتیجے میں ایلات بندرگاہ مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایلات بندرگاہ کو درپیش اس تعطل نے وہاں شدید اقتصادی اور بحری بحران پیدا کر دیا ہے، جس کے باعث صہیونی حکام نے امریکہ اور مصر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مداخلت کر کے اس بحران کو ختم کرائیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی معروف اقتصادی ویب سائٹ "کالکالیسٹ" نے انکشاف کیا ہے کہ یمن کی انصار اللہ تحریک کی کارروائیوں کے نتیجے میں ایلات بندرگاہ مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایلات بندرگاہ کو درپیش اس تعطل...
    انٹونیو گوترش سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ صیہونی رژیم کیجانب سے غزہ میں جنگبندی کی پامالیوں روکے اور اس پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل کے وعدے پر عملدرآمد کروائے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شام اقوام متحدہ كے سیكرٹری جنرل "انٹونیو گوترش" اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" كے درمیان ایک ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں غزہ اور یمن سمیت خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی پامالیوں روکے اور اس پٹی میں انسانی...
    اپنے ایک بیان میں صیہونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ کی جنگ کا اختتام، معاہدے کے دوسرے مرحلے کی تكمیل کے بعد، حماس اور غزہ کے غیر مسلح ہونے سے مشروط ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم "بنیامین نتین یاهو" نے کہا کہ ہم کسی صورت بھی دروزیوں کو نشانہ نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنوبی شام کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بات قابل غور ہے کہ صیہونی قبضے کے خلاف "ابو محمد الجولانی" کی قیادت میں شام پر قابض باغی ٹولہ کوئی قدم نہیں اٹھا رہا، پھر بھی صیہونی وزیراعظم، اسٹریٹجک پہاڑی جبل الشیخ سمیت دیگر مقبوضہ علاقوں کا کنٹرول چھوڑنے کو تیار نہیں۔ نتین یاهو نے کہا کہ...
    بیان میں مزید کہا گیا کہ دشمن کے ساتھ جنگ ​​ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور صہیونی دشمن کو اللہ تعالی کی مدد سے اس کے جرائم کی عبرتناک سزا ملے گی تاکہ بیت المقدس کی آزادی اور صیہونی حکومت کی مکمل تباہی ممکن ہوسکے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مسلح افواج نے اپنے بیان میں یمنی فوج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف میجر جنرل محمد عبدالکریم الغماری کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ دشمن کے ساتھ جنگ ​​ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور صہیونی دشمن کو اللہ تعالی کی مدد سے اس کے جرائم کی عبرتناک سزا ملے گی تاکہ بیت المقدس کی آزادی اور صیہونی حکومت کی مکمل تباہی ممکن ہوسکے۔ یمنی مسلح افواج نے کہا...
    اسلام ٹائمز: حماس کو غیر مسلح کرنے پر اصرار کرنے اور غزہ میں جنگ دوبارہ شروع کرنے کے سب سے بڑے مخالفین صیہونی رژیم کے قریبی مشیران ہیں۔ مثال کے طور پر تل ابیب یونیورسٹی میں فلسطین اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ مائیکل میلشتاین نے صیہونی چینل 12 سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنے کی کوشش مستقبل میں سب سے بڑا سیاسی مائن فیلڈ ثابت ہو گی۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ ابہامات اور خطرات سے بھرا پڑا ہے اور حماس نے واضح طور پر غیر مسلح ہونے کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کے بقول یہ تنظیم کسی صورت بھی غیر مسلح...
    مضمون کا ایک اور حصہ یہ ہے کہ جب ہماری سیکورٹی فورس، جسے ہم ناقابل تسخیر سمجھتے تھے، حیران رہ گئی اور اسے تباہ کن دھچکا لگا تو شکوک و شبہات اپنے عروج پر پہنچ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ یدیعوت احرونوت صیہونی اخبار نے اپنے شمارے میں غزہ میں دو سالہ جنگ کے خاتمے کے موقع پر ایک مضمون شائع کیا ہے، جس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ اب سے جنگ کا غبار چھٹ جانے کے بعد 7 اکتوبر کی شکست کے جہتیں واضح ہو جائیں گی۔ عبرانی زبان کے میڈیا آؤٹ لیٹ نے لکھا ہے کہ اس دن کے دو سال بعد جس نے اسرائیلی تاریخ کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا، ایسا لگتا ہے کہ یادگار دن کی دھول، ابھی...
    غزہ حکام کے مطابق غزہ کی پٹی میں تباہ حال عمارتوں کا ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے، ملبے تلے سے مزید 250 فلسطینی شہداء کی لاشیں نکال لی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری کی کمی اور بارودی مواد کی وجہ سے کام شدید سست روی کا شکار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ امن معاہدے پر دستخط کے بعد بھی غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، اسرائیلی حملوں میں غزہ کے مختلف علاقوں میں مزید 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے شجاعیہ علاقے میں اسرائیلی فورسز نے 5 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جنوبی غزہ کے خان یونس میں اسرائیلی ڈرون حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ غزہ حکام کے مطابق غزہ کی پٹی...
    اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی چینل 12 کا کہنا تھا کہ ریاض، تل ابیب کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانے کیلئے تیار ہے مگر شرط یہ ہے کہ اسرائیل، فلسطین کے دو ریاستی حل کو قبول کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی چینل 12 نے دعویٰ کیا کہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی صورت میں امکان ہے کہ آئندہ سال سعودی عرب، اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے عمل میں شامل ہو جائے۔ یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، چینل 12 نے سعودی شاہی خاندان کے ایک سورس کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ریاض، تل ابیب کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانے کے لئے تیار ہے مگر شرط یہ ہے کہ اسرائیل، فلسطین کے دو ریاستی...
    اپنے ایک جاری بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری جنگی جرائم، نسل کشی اور انسانیت سوز جرائم کے مرتکب افراد کو پہچان کر، ان کیخلاف عدالتی ٹرائل شروع کرے، تاکہ دہائیوں سے جاری صیہونی رژیم کی بے سزائی کا خاتمہ کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے بعد ایک بیان جاری کیا۔ جس میں تہران نے وزارت خارجہ کے 6 اکتوبر 2025ء والے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے غزہ میں نسل کشی کو ختم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ ہر اُس اقدام اور پہل کی حمایت کرتی ہے جس میں نسل کش جنگ کو روکنا، قابض...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دو سال میں 1 ہزار 152 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور ہلاک فوجیوں میں سےتقریباً 42 فیصد کی عمریں 21 سال سے کم تھیںعالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع نے غزہ جنگ کے 2 سالوں میں ہونے والے فوجی جانی نقصان کےاعداد و شمار جاری کردیے۔اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک 1 ہزار 152 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور ہلاک فوجیوں میں سےتقریباً 42 فیصد کی عمریں 21 سال سے کم تھیں۔اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہلاک اسرائیلیوں کا تعلق فوج، پولیس، شن بیٹ ایجنسی اورکارپورلز سےہے۔وزارت دفاع کے مطابق جنگ کے 2 سال میں 6 ہزار 500 سےزیادہ اسرائیلی خاندان سوگوارہوئے جب کہ اسرائیلی فوج...
    اپنے ایک ٹویٹ میں موشے یعلون کا کہنا تھا کہ جب عوام دیکھتی ہے کہ سیاسی رہنماء پیسے کے عوض اسرائیل کی سلامتی قربان کرنے کیلئے تیار ہیں تو ایک برا احساس پیدا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اسرائیلی وزیر جنگ "موشے یعلون" نے كہا كہ مچھلی کی بدبو، سر سے آ رہی ہے۔ اُن کی اس بات کا اشارہ صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" كی جانب تھا۔ انہوں نے نتین یاہو سے متعلق اپنے سخت خیالات كا اظہار سماجی رابطے كے پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ میں كیا۔ اس موقع پر انہوں نے كہا كہ جب عوام دیکھتی ہے کہ سیاسی رہنماء پیسے کے عوض اسرائیل کی سلامتی قربان کرنے کے لئے تیار ہیں تو ایک برا احساس پیدا...
    برطانوی گلوکار روبی ولیمز کا آئندہ کنسرٹ ترک حکام نے عوامی تحفظ کے پیشِ نظر منسوخ کر دیا۔ یہ کنسرٹ 7 اکتوبر کو ہونا تھا جو حماس کے اسرائیلی جنوبی علاقوں پر حملے کی دوسری برسی کے موقع پر رکھا گیا تھا۔ ترکی کی سوشل میڈیا مہمات اور غزہ کے حق میں سرگرم این جی اوز کئی دنوں سے اس تقریب کے خلاف آواز بلند کر رہے تھے۔ ناقدین نے ولیمز پر صیہونیت کا حامی ہونے کا الزام لگایا اور ان کی موجودگی کو ناپسند کیا۔ یہ بھی پڑھیے: ہالی ووڈ کے 76 اداکاروں، فنکاروں کا امریکی صدر کو خط، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ 51 سالہ ولیمز کو ترکی میں ایک بار پھر تنقید کا سامنا ہے،...
    کیرالہ کے وزیراعلٰی نے کہا کہ مہاتما گاندھی کو ایک ہندوتوا انتہا پسند نے شہید کیا تھا، کیونکہ گاندھی جی نے سیکولرازم اور جمہوریت پر سمجھوتہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست کیرالہ کے وزیراعلٰی پنارائی وجین نے آر ایس ایس کی صد سالہ تقریبات پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے آر ایس ایس کو اسرائیل کے صیہونیوں کا "جڑواں بھائی" قرار دیا۔ یہ بیان کنور میں ایک عوامی جلسے کے دوران دیا گیا۔ پنارائی وجین نے بی جے پی کی حکومت پر بھی تنقید کی کہ انہوں نے آر ایس ایس کی صد سالہ تقریبات پر یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام آئین کی توہین ہے، یہ...
    بیروت ائیرپورٹ پر صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی قومی سلامتی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہید حسن نصر الله کی دہائیوں پہلے کی گئی باتوں پر جو ممالک یقین نہیں کرتے تھے آج وہ سب پر عیاں ہو گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے کہا کہ آج سب پر عیاں ہو گیا کہ صیہونی رژیم کسی ملک پر رحم نہیں کرتی۔ قطر کے واقعے نے اس حقیقت کو خوب واضح کر دکھایا۔ اس لئے آج مختلف ممالک باہمی تعاون کے طریقہ کار کو ظاہر کرنے کی کوشش میں ہیں اور یہ ایک صحیح راستہ ہے جس کی ہم تائید کرتے ہیں۔ علی لاریجانی نے ان خیالات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میڈرڈ: اسپین کے والنسیا ایئرپورٹ پر پیش آنے والے ایک غیر معمولی واقعے نے نہ صرف سماجی میڈیا پر ہلچل مچادی بلکہ اسپین اور فرانس کے تعلقات میں بھی تناؤ پیدا کردیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق والنسیا سے پیرس جانے والی ایک فلائٹ میں سوار 53 یہودی طلبا کو طیارے سے اتار دیا گیا، جس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بحث شدت اختیار کر گئی۔یہ طلبا فرانس سے تعلق رکھتے تھے اور اسپین میں منعقدہ ایک یہودی سمر کیمپ سے واپس آرہے تھے۔ ان کی عمریں دس سے پندرہ سال کے درمیان تھیں اور ان کے ہمراہ اکیس سالہ کیمپ ڈائریکٹر بھی موجود تھی۔عینی شاہدین کے مطابق واقعہ اس وقت شروع ہوا جب پرواز روانہ ہونے...
    اپنے ایک بیان میں فواد حسین کا کہنا تھا کہ عراق، صہیونی رژیم کے کسی بھی حملے کا سخت جواب دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیر خارجہ "فواد حسین" نے کہا كہ ہم "نتین یاهو" کی باتوں کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ کسی بھی عراقی پر حملہ عراق کی خود مختاری پر حملہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عراق، صہیونی رژیم کے کسی بھی حملے کا سخت جواب دے گا۔ واضح رہے کہ نیتن یاہو نے آج اقوام متحدہ میں اپنی تقریر کے دوران خطے کے مزاحمتی گروپوں کے خلاف ہمیشہ کی طرح الزامات لگائے۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل، عراقی مزاحمتی گروہوں کو تباہ کر دے گا۔ تاہم نتین یاہو کے ان دعووں کو عراق...
    ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے بیان میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 12 روزہ جنگ کے دوران عوام کا سیاسی قیادت کیساتھ کھڑے رہنا، قومی ہم آہنگی اور ملی یکجہتی ایک اور مؤثر نقطہ ہے، اس راہ کو جاری رکھ کر اگلی فتوحات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے راستہ ہموار کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز: مغربی اور صیہونی حساس اداروں کے حکام اعتراف کر رہے ہیں کہ ایران صہیونی رژیم میں نفوذ اور اثر و رسوخ رکھتا ہے اور اسرائیلی شہریت کے حامل ایران کے لئے کام کرنیوالے لوگوں کی گرفتاریوں کی تفصیلات بھی جاری کی جا رہی ہیں۔ ایرانی انٹیلیجنس کے وزیر کا کہنا ہے کہ دشمن کی جانب سے ہمارے اثر و رسوخ اور طاقت کا اعتراف خداوند...
    اپنے ایک جاری بیان میں القسام بریگیڈ کا کہنا تھا کہ ہم نے شہادت کے جذبے سے سرشار مجاہدین کی ایسی فوج تیار کی ہے جو گھات لگانے اور خاص طور پر تیار کئے گئے دھماکہ خیز مواد سے غزہ کو تمہارے فوجیوں کا قبرستان بنانے کیلئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک "حماس" کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈ" نے ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ہم دشمن کی فوجی اور سیاسی قیادت سے کہتے ہیں کہ غزہ تمہاری بزدل فوج کے لئے آسان شکار نہیں۔ ہمیں تم سے کوئی خوف نہیں، ہم تمہارے فوجیوں کو جہنم پہنچانے کے لئے تیار ہیں۔ ہم نے شہادت کے جذبے سے سرشار مجاہدین کی ایسی فوج تیار...
    ابراہم بورگ نے نیتن یاہو کی حکومت پر غزہ اور مغربی کنارے کے معاملے میں غلطی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کے ہم خیال لوگ نہیں چاہتے کہ کوئی مضبوط فلسطینی ادارہ ان علاقوں میں موجود ہو۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی ریاست کی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر نے الجزیرہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں غزہ میں 7 اکتوبر کے بعد سے صیہونی حکومت کی کارروائیوں کو "مجرمانہ سیاست" کا نام دیتے ہوئے زمینی فوجی آپریشن کو شکست سے تعبیر کیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انھوں نے ان میں سے بعض اقدامات کو شرمناک قرار دیا۔ ابراہم بورگ نے نیتن یاہو کی حکومت پر غزہ اور مغربی کنارے کے معاملے میں غلطی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نیتن...
    ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے چار مقامات پر حملہ کرنے کے لیے انخلاء کی وارننگ جاری کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبے میس الجبل میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کی ہے۔ حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے چار مقامات پر حملہ کرنے کے لیے انخلاء کی وارننگ جاری کی تھی۔ اسرائیل کے ممکنہ حملے کے ردعمل میں لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل، لبنان...
    اقوام متحدہ کی انسپکٹر جنہوں نے حال ہی میں غزہ میں غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے نسل کشی پر مبنی جنگی جرم کی تصدیق ہے نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری نسل کشی اور روانڈا کے قتل عام میں بہت شباہت پائی جاتی ہے اور مجھے امید ہے کہ ایک دن اسرائیلی حکمران سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی سابق جج اور 1994ء میں روانڈا میں انجام پانے والی نسل کشی کے بارے میں تحقیق کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے تحت تشکیل پانے والی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ناوی پیلائے نے حال ہی میں غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے بارے میں ایک رپورٹ پیش...
    قطر پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سوال اہم ہے کہ امریکا اس حملے سے لاعلم کیسے رہا، جبکہ امریکا اور اسرائیل اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے سابق صدر اور امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیل کے حملے کے بعد ایسا تاثر جنم لے رہا ہے کہ بعض حلقے دانستہ اور بعض نادانستہ طور پر مسئلہ فلسطین کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں کہا گیا کہ غزہ کی حکومت میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا اور اگر حماس کو ختم کر دیا گیا...
    صیہونی جنگی جنون ختم نہ ہو سکا، یمن کے ساحلی شہر پر پھر بمباری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر جنگ کی دہلیز پر آ گیا ہے اسرائیلی جنگی جنون ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے، گزشتہ رات یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر اسرائیل نے دوبارہ مہلک فضائی حملہ کیا، جس سے متاثرہ علاقے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ جوابی کارروائی میں حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے الحدیدہ بندرگاہ کو نشانہ بناتے ہوئے 12 بمباری حملے کیے جو لگ بھگ 10 منٹ تک جاری رہے۔ یہ حملے بندرگاہ کے ان تین اہم ڈوکس پر کیے گئے جو...
    امریکی صدر کی جانب سے ایک بار پھر غزہ پر صیہونی فوجی جارحیت کی حمایت کے بعد صیہونی فوج نے غزہ شہر پر حملے شدید کر دیے ہیں اور کل رات شدید فضائی حملوں کے بعد آج زمینی پیش قدمی کا آغاز کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی جنگ کو شروع ہوئے 711 دن ہو چکے ہیں اور کل رات سے غاصب صیہونی فوج نے غزہ شہر پر شدید ترین بمباری کی ہے جبکہ آج سے زمینی حملے اور پیش قدمی کی خبریں آ رہی ہیں۔ غزہ شہر پر صیہونی فوج کے حملوں میں شدت ایسے وقت آئی ہے جب امریکہ کے وزیر خارجہ مارک روبیو مقبوضہ فلسطین کے دورے پر ہے۔ کل...
    عرب و اسلامی ممالک کے ایک ہنگامی سربراہی اجلاس میں تُرک صدر کا کہنا تھا کہ جب تک اسرائیل کا سخت اور کڑا محاسبہ نہیں کیا جاتا، تل ابیب اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر "رجب طیب اردگان" نے دوحہ میں عرب و اسلامی ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس کے موقع پر کہا کہ اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت خطے کے لئے براہ راست خطرہ بن چکی ہے۔ صیہونی حملے اب قطر تک پہنچ گئے ہیں، حالانکہ قطر تو امن کے لئے ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آج کے اجلاس کے فیصلے ایک تحریری اعلامیے کی صورت میں دنیا کے لئے ایک پیغام ہوں گے۔ رجب طیب اردگان...
    صیہونی فضائیہ کی تازہ کارروائیوں میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز غزہ:(آئی پی ایس)محصور غزہ ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کی لپیٹ میں آ گیا، جہاں اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز حملوں کی شدت میں خطرناک حد تک اضافہ کرتے ہوئے رہائشی علاقوں، پناہ گاہوں اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ تازہ فضائی کارروائیوں میں 50 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 7 افراد بھوک کی شدت سے جان کی بازی ہار گئے۔ شمالی غزہ میں اسرائیلی فضائیہ نے رہائشی عمارتوں پر بمباری کی، جہاں ہر 10 سے 15 منٹ بعد حملے کیے گئے، جس کے باعث متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے کا بھی موقع نہ مل...
    آسٹریلیا نے ایران پر یہودی مخالف حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان کردیا  ۔ وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ ایران کی حکومت میلبرن اور سڈنی میں ہونے والے یہودی مخالف حملوں میں براہ راست ملوث ہے، اسی وجہ سے ایرانی سفیر کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے   کہا کہ آسٹریلیا پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے لیے قانون سازی بھی کرے گا۔ وزیر خارجہ کے مطابق ایرانی سفیر اور 3 دیگر اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے 7 دن کا وقت دیا گیا ہے جبکہ تہران میں آسٹریلیا کے سفارت خانے کی کارروائیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ Post Views: 6
    انصاراللہ یمن کے قائد سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے امریکہ کی حمایت سے غزہ پر صیہونی رژیم کی تازہ ترین بربریت میں 3500 سے زیادہ فلسطینیوں کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل غزہ خاص طور پر بچوں کو بھوکا مارنا اس رژیم کے گھناونے جرائم میں سے ایک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن میں اسلامی مزاحمت کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے آج (جمعرات 13 اگست) کو ایک تقریر میں یمن کی اندرونی پیش رفت اور علاقائی اور بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس ہفتے غزہ کے عوام پر امریکی حمایت سے غاصب صیہونی رژیم کے وحشیانہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا: "ان مجرمانہ حملوں میں...
    "گریٹر اسرائیل" کے بارے غاصب اسرائیلی وزیر اعظم کے انٹرویو کے جواب میں سوال اٹھاتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کیا اگر نیتن یاہو خود اعتراف کر لے تب بھی یہ بات "یہود دشمنی" ہو گی؟ اسلام ٹائمز۔ "گریٹر اسرائیل" سے متعلق غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے حالیہ بیانات کے جواب میں جاری ہونے والے سوشل میڈیا پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ اگر نیتن یاہو خود (گریٹر اسرائیل کے بارے) اعتراف کر لے تو کیا یہ بھی "یہود دشمنی" ہو گی؟  واضح رہے کہ غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے صیہونی ٹیلیویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ...
    فلسطین مزاحمتی کمیٹیرز نے غاصب صیہونی کابینہ کی جانب سے غزہ پر فوجی قبضہ کرنے کی منظوری دیے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے صیہونی حکمرانوں کی بڑی شکست قرار دیا اور کہا کہ یہ رژیم میدان جنگ میں اپنے مدنظر کوئی ایک ہدف بھی حاصل نہیں کر پائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں اسلامی مزاحمتی گروہوں کے مشترکہ پلیٹ فارم فلسطین مزاحمتی کمیٹیز نے غاصب صیہونی رژیم کی نیتن یاہو کابینہ کی جانب سے غزہ پر مکمل فوجی قبضے کی منظوری دیے جانے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے اور اعلان کیا ہے: "غزہ پر مکمل فوجی قبضے پر مبنی صیہونی رژیم کی سیکورٹی کونسل کے فیصے دراصل دشمن کی بحرانی صورتحال، اس کی سیاسی اور آپریشنل...
      جمعرات کی صبح 23 سے زائد مسلمانوں کو حملہ کرکے شہید کیا 9 مسلمان امداد کی تلاش کے دوران فائرنگسے قتل ہوئے یہودی فوج نے غزہ میں اپنی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 سے زائد افراد کو شہید کردیا ،جن میں بچے بھی شامل ہیں ۔اسرائیل کا غزہ پر حملہ جمعرات کی صبح کے اوائل میں بھی جاری رہا، طبی ذرائع نے کے مطابق صبح کے وقت ہونے والے حملے سے کم از کم 23افراد شہید ہوئے جبکہ 9 افراد امداد کی تلاش کے دوران قتل کیے گئے ، دوسری جانب ایک بچہ بھوک کی وجہ سے شہید ہوا ، اس طرح بھوک سے شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداداب تک 194 ظاہر کی جارہی ہے جبکہ رفح...
    یورپی یونین کی سطح پر ایک غیر معمولی اقدام اٹھاتے ہوئے سلووینیا حکومت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تیار شدہ اشیاء کی درآمد و ملکی سرزمین کے ذریعے انکے ٹرانزت سمیت قابض اسرائیلی رژیم کیساتھ ہتھیاروں کی خرید و فروخت یا منتقلی پر بھی پابندی عائد کر دی ہے اسلام ٹائمز۔ سلووینیا حکومت نے یورپی یونین میں ایک منفرد قدم اٹھاتے ہوئے غاصب اسرائیلی رژیم میں بنائی گئی اشیا کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ فیصلہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے میں یورپی یونین کی "ناکامی" کے جواب میں لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے سرکاری بیان کے مطابق سلووینیا حکومت نے متعلقہ وزارتوں کو حکم دیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی رژیم...
    میڈیا ذرائع کے بقول صیہونی فوج نے بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے چیف آف آرمی اسٹاف کو برطرف کر دینے کی دھمکیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چارہ ماہ تک صیہونی فوجیوں کی سروس معطل کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مختلف میڈیا ذرائع نے صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور صیہونی فوج کے درمیان اختلافات کی شدت خطرناک حد تک بڑھ جانے کا اعلان کیا ہے۔ حال ہی میں صیہونی فوج نے آئندہ چار ماہ تک صیہونی فوجیوں کی سروس معطل کر دی ہے جبکہ نیتن یاہو غزہ پر مکمل فوجی قبضے کی باتیں کر رہا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی رژیم کے سیاسی اور فوجی سربراہان کے درمیان نہ صرف شدید اختلافات پیدا ہو چکے...
    غزہ کی پٹی پر مکمل قبضے سے متعلق کسی بھی نئے اسرائیلی منصوبے کیخلاف سختی کیساتھ خبردار کرتے ہوئے سابق اسرائیلی ڈپٹی آرمی چیف و سربراہ ڈیموکریٹس پارٹی نے وسیع مظاہروں کا مطالبہ کیا اور زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو حکومت اپنا جواز کھو چکی ہے اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی فوج کے سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور اسرائیلی سیاسی جماعت ڈیموکریٹس پارٹی کے سربراہ یائیر گولن نے غزہ کی پٹی پر مکمل قبضے سے متعلق کسی بھی منصوبے کے خلاف سختی کیساتھ خبردار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی رژیم کے سابق ڈپٹی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر مکمل قبضے اور اس علاقے پر مارشل لاء کے نفاذ سے میری مخالفت...
    قاہرہ نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران مختلف سفارتی چینلز کے ذریعے امریکہ اور اسرائیل کو براہ راست طور پر غزہ کی پٹی مکمل طور پر مقبوضہ فلسطین سے ملحق کر دیے جانے کے خطرناک نتائج سے خبردار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر نے غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ کی پٹی پر وسیع فوجی جارحیت اور اس پر مکمل فوجی قبضہ جما لینے کو اپنی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ایسا اقدام 1979ء میں مصرف اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ العالم نیوز چینل پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق قاہرہ کا موقف ہے کہ غزہ...
    اسرائیل کے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں سینکڑوں آبادکاروں کے ہمراہ اشتعال انگیز مارچ کیا اور زبردستی داخل ہو کر مذہبی رسومات ادا کیں۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق، اس واقعے میں کم از کم 1251 غیر قانونی آبادکار شامل تھے جنہوں نے اسرائیلی پولیس کی بھاری سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر تلمودی گیت گائے، ناچ گانا کیا اور عبادات انجام دیں۔ یروشلم کی اسلامی اوقاف، فلسطینی حکام اور یروشلم گورنریٹ نے اس واقعے کو شدید اشتعال انگیزی، مسجد کی بے حرمتی اور فلسطینی نمازیوں کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اس دوران نمازیوں، صحافیوں اور مسجد اقصیٰ کے محافظوں پر بھی حملے کیے گئے۔ اسرائیلی...
    سابق وزیر خارجہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ مزاحمت کو غیر مسلح کرنا درحقیقت غزہ میں غیرقانونی اسرائیلی بستیوں کے قیام اور فلسطینی عوام کو جبری نقل مکانی پر مجبور کرنیکا مذموم منصوبہ ہے اسلام ٹائمز۔ لبنان کے سابق وزیر خارجہ عدنان منصور نے اعلان کیا ہے کہ سفاک اسرائیلی رژیم، غزہ میں جو کچھ کر رہی ہے وہ پوری دنیا کی آنکھوں کے سامنے انجام پانے والی ایک "اجتماعی نسل کشی" ہے۔ عدنان منصور نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی و تجارتی تعلقات منقطع کرنے میں "اکابر" اسلامی ممالک کی ناکامی نے ہی اسرائیلی قابضوں کو غزہ میں اپنے گھناؤنے جنگی جرائم جاری رکھنے کی ترغیب دی ہے۔ اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یورپی ممالک...
    اسلام ٹائمز: اقوام متحدہ میں انسانی امداد کے ذمہ دار ٹام فیلچر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا: "اتوار کے دن غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے تناظر میں جو کچھ انجام پایا ہے وہ وہاں موجود انسانی المیے کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے اور ایک سمندر میں قطرے کے برابر ہے۔" انہوں نے مزید کہا: "یہ انسانی امداد صرف ایک آغاز تھا اور اس سے اہل غزہ کی ضروریات بالکل پوری نہیں ہوتیں۔" انہوں نے کہا کہ جب غزہ میں 42 روزہ جنگ بندی ہوئی تھی تو اس دوران 600 سے 700 کے درمیان امدادی سامان سے لدے ٹرک روزانہ غزہ میں داخل ہوتے تھے لیکن کل صرف 120 ٹرک غزہ میں داخل...
    ایرانی سپیکر اسمبلی سے اپنی ایک ملاقات میں سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ تہران نے اسرائیلی دراندازی کے جواب میں آئرن ڈوم کے افسانے کو تہس نہس کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اس وقت "سوئٹزر لینڈ" کے شہر "جنیوا" میں پارلیمنٹ کے اسپیکرز کی چھٹی عالمی کانفرنس منعقد ہوئی۔جس کے دوران گزشتہ شب ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر "محمد باقر قالیباف" نے اپنے پاکستانی ہم منصب "سردار ایاز صادق" سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں محمد باقر قالیباف نے ایران کے خلاف امریکی و صیہونی جارحیت اور تہران کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں دوست و برادر ملک پاکستان کے موقف کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس جارحیت میں ہمارے کئی کمانڈر شہید ہوئے۔ صہیونیوں کی فوجی کارروائیاں،...
    خواتین ،بچے اور بزرگ خوراک کی تلاش میں رہے ، اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے شہید کردیا ٹینکوں سے رہائشی گھروں کو نشانہ بنایا ، دانستہ قتل کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے ،وزارت صحت غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری، زمینی کارروائیوں اور امداد کے متلاشی فلسطینیوں پر حملوں کے نتیجے میں 21 جولائی شام 6 بجے سے 22 جولائی سہ پہر 3 بجے تک کم از کم 130 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ یہ ہلاکتیں مختلف علاقوں اور نوعیت کے حملوں میں ہوئیں، جنہیں مصدقہ عالمی ذرائعابلاغ نے رپورٹ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق جنوبی شہر ڈیئر البلح میں اسرائیلی ٹینکوں نے سرحد پار کارروائی کے دوران رہائشی گھروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 شہری جاں...
    اپنے ایک بیان میں آویگدور لیبر مین کا کہنا تھا کہ ہمیں ایران میں صرف حکومت گرانے پر ہی توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ اسلامی ٹائمز۔ صیہونی سیاسی پارٹی ISRAEL MY HOME کے سربراہ اور اسرائیلی اپوزیشن لیڈر "آویگدور لیبرمین" نے کہا کہ غزہ سے تمام صیہونی قیدیوں کو واپس لائے بغیر حماس پر غلبہ پانا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم "نتین یاہو" کے سیاسی مفادات ہی غزہ میں جنگ جاری رکھنے کی واحد وجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔ وہ کسی صورت اپنے جوہری یا میزائل پروگرام سے دستبردار نہیں ہو گا۔ آویگدور لیبرمین نے ایران پر اسرائیلی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر "ڈونلڈ...
    صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ تل ابیب میں اس وقت احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں جب قیدیوں کی رہائی کے مذاکرات الجھنوں اور رکاوٹوں کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آپریشن طوفان الاقصیٰ سے قبل مقاومتی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے صیہونی فوجی "ہیدر گولڈن" کی قید کے 4 ہزارویں دن کے موقع پر اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے تل ابیب میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس میں مظاہرے کے شرکاء نے صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کی پالیسیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ یہ مظاہرہ ایسی صورت حال میں منعقد ہوا جب دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈ لاک کی خبریں، میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔ اس موقع پر صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے واضح طور پر...
    ۔ القسام بریگیڈز نے اپنے عسکری بیان میں واضح کیا کہ ان کے مجاہدین نے 9 جولائی 2025ء کو الزيتون کے مشرقی علاقے میں ایک اسرائیلی فوجی "حفار” (کھدائی کرنے والی گاڑی) کو انتہائی طاقتور زمینی دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا۔ اس حملے کے فوراً بعد مجاہدین نے دشمن کے ہیلی کاپٹروں کو زخمیوں کو اٹھاتے ہوئے دیکھا، جو اس آپریشن کی کامیابی اور دشمن کے نقصانات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے قابض صیہونی فورسز پر کاری وار کرتے ہوئے جولائی کے اوائل سے اب تک کم از کم چار فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈز نے اعلان...
    24 گھنٹوں میں 55 شہادتیں رپورٹ ، شہادتوں کا یومیہ تناسب 100 سے تجاوز بھوکے ، پیاسے ،نہتے مسلمانوں پرفضائی اور زمینی حملے ،ہسپتال ادویات سے محروم یہودی درندے فلسطین میں مسلم بچوں کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں ، شہادتوں کا یومیہ تناسب 100 سے تجاوز کرچکا ہے ، پچھلے 24 گھنٹوں میں 20 سے زائد بچوں کو شہید کیا گیا ،مجموعی طور پر 55 شہادتوں کا پتا لگا ہے ،رہائشی عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کا تاحال پتا نہیں لگ سکا ہے ، غزہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ یومیہ شہادتیں زیادہ ہیں ،جن کا بروقت کا پتا لگانا ممکن نہیں ہوتا ،مختلف ذرائع ابلاغ سے حاصل معلومات کے مطابق کم از کم 55 فلسطینی شہری...
    اپنے ایک تازہ ترین خطاب میں انصار الله کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہزاروں انسانوں کو روٹی کے ایک ٹکڑے سے محروم رکھا گیا ہے، یہ کون سی دنیا ہے جو یہ منظر دیکھتی ہے اور پھر بھی مہذب ہونے کا دعویٰ کرتی ہے؟۔ اسلام ٹائمز۔ یمن میں انقلاب کے روحانی پیشواء اور مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالمالک بدر الدین الحوثی" نے آج تازہ ترین خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے خطے کے تازہ ترین واقعات، بالخصوص صیہونی بندرگاہوں کی جانب جانے والی جارح کشتیوں پر یمن کے حملوں کی بات کی۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ وحشی صیہونی رژیم نے اس ہفتے غزہ میں بدترین مظالم ڈھائے ہیں۔ فلسطین کی موجودہ...
    شہریوں کو امداد، تحفظ اور طبی سہولیات تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہداء کی مجموعی تعداد 57 ہزار 575 ہوگئی، 1 لاکھ 36 ہزار 879 افراد زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں قیامت، اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں بچوں سمیت 105 افراد شہید، 530 سے زائد زخمی ہوگئے۔ شاتی کیمپ میں ایک حملے میں 8 افراد شہید ہوئے، دیر البلاح میں ایک گھر پر بمباری سے 2 افراد شہید ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں خیموں پر ڈرون حملے میں مزید 2 افراد شہید ہوئے، غزہ میں اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریوں کو امداد،...
    سی پی جی ایس کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ ایک کانفرنس کے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مسلم امہ اور اپنے قومی مفادات کے تناظر میں ایرانی حمایت میں واضح مؤقف اختیار کرنا لائقِ تحسین تھا، ان کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل 12 روزہ جنگ میں ایران نے اسرائیلی دفاع کی سات سطحوں کو توڑ کر صہیونی رعب اور ناقابل شکست ہونے کا غرور خاک میں ملا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سی پی جی ایس کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران شرکاء نے ایران پر حالیہ 12 روزہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کی طرف اشارہ کیا اور ایران کی فوجی طاقت کو سراہا۔ سی پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رام اللہ: مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے کفرد مالک میں غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کے حالیہ خونی حملے کے بعد یورپی سفارتکاروں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پیر کے روز علاقے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرہ گھروں اور جلائے گئے فلسطینی گاڑیوں کا جائزہ لیا اور شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق  فلسطینی وزارت صحت کاکہنا ہےکہ  درجنوں مسلح آبادکاروں نے رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع فلسطینی قصبے کفرد مالک پر دھاوا بولا، جہاں انہوں نے نہ صرف تین فلسطینیوں کو شہید کیا بلکہ سات دیگر کو شدید زخمی بھی کر دیا، حملہ آوروں نے متعدد گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی اور مقامی شہریوں پر اندھا...
    ایک اعلی سطحی غاصب صیہونی اہلکار نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر حالیہ فوجی حملہ، برسوں سے جاری منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا کہ جسے مخصوص حالات کے "سازگار" ہونے پر انجام دیا گیا! اسلام ٹائمز۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق، غاصب صیہونی رژیم کے ایک اعلی سطحی سکیورٹی اہلکار نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں ایران کے خلاف حالیہ فوجی کارروائی کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس حملے کو ایران کے جوہری و میزائل پروگرام کے خلاف ایک "ضروری اقدام" قرار دیا ہے۔ صیہونی اہلکار نے دعوی کیا کہ ایران کے خلاف ہمارا آپریشن نہایت دقیق منصوبہ بندی اور فریبکاری کے اقدامات کے ساتھ شروع ہوا جس میں سب سے پہلے جوہری سائنسدانوں اور فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنایا گیا اور پھر فضائی برتری حاصل کر کے ایرانی جوہری و میزائل تنصیبات پر بمباری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اعلی سطحی سکیورٹی اہلکار نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف حملے کی منصوبہ بندی "سالہا سال" پر محیط تھی اور جیسے ہی...
    ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین اور غزہ کے بے گناہ مظلوم مسلمانوں پر بدترین سفاکی اور درندگی اور قتل و غارت کے بعد اب مملکت ایران پر یلغار کر چکا ہے، ہم اسرائیل جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس جنگ میں امت مسلمہ کے اتحاد و بقا کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے۔  اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب کے صوبائی ناظم اعلی حافظ محمد فاروق خان سعیدی، ممبر سنی سپریم کونسل جماعت اہل سنت پاکستان وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، ڈویژنل امیر ملتان سید محمد رمضان شاہ فیضی، ناظم اعلی ملتان ڈویژن قاری فیض بخش رضوی نے...
    عالمی طاقتوں کی بے حسی ، 12دنوں میں نہتے ، بھوکے ، مرد ، خواتین اور بچوں کا قتل ہزاروں افراد شدید زخمی ، اسرائیلی توپ خانوں سے گولہ باری ،امدادی ٹیمیں متاثر گزشتہ12دنوں میں اسرائیلی یہودیوں کے ہاتھوں تقریباً 500 سے زائد فلسطینی مسلمانوں کو شہید کردیا گیا ، جس میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ ہزاروں افراد شدید زخمی کیے گئے ،جنہیں طبی امداد کی سہولیات میسر نہیں ہیں ، جس کی بناء بیشتر زخمی اذیت میں رہتے ہوئے شہید ہوئے ۔گزشتہ24گھنٹوں میں51 سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور104زخمی ہوئے ،طبی ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح سے اب تک36 افراد شہید ہوئے، جن میں7 وہ افراد تھے جو امداد کے...
    عراق کے وفاقی وزیر برائے اعلی تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، قابض صیہونی رژیم کیساتھ مقابلے میں اسلامی ممالک کی صفِ اول ہے لہذا ایران کے ہاتھوں اس قابض رژیم کی شکست کا مطلب "پورے علاقے کی فتح" ہے! اسلام ٹائمز۔ عراق کے وفاقی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم اور عراقی مزاحمتی تحریک الصادقون کے سربراہ سیاسی بیورو نعیم العبودی نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ جنگ خطے کا نقشہ بدل کر رکھ دے گی۔ عراقی چینل العہد کے پروگرام "نصف دائرہ" میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم العبودی کا کہنا تھا کہ قابض صیہونی رژیم ایران کے خلاف اپنی فوجی جنگ ابھی سے ہار چکی ہے۔ یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج کی دنیا میں صرف طاقت کی منطق...
    اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر و مستقل نمائندے نے ایران کیجانب سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اگر ایران کیخلاف صیہونی رژیم کی جارحیت جاری رہی تو موجودہ سیکورٹی حالات کی وجہ سے ہم غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کو ایجنڈے میں شامل کرنے پر مجبور ہو جائینگے اسلام ٹائمز۔ "افغانستان کی صورتحال" کے عنوان سے منعقد ہونے والی سلامتی کونسل کی نشست کے ساتھ خطاب میں اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر و مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے، اس حوالے سے سلامتی کونسل کے مغربی اراکین بالخصوص امریکہ، برطانیہ و فرانس کے موقف پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، مغربی ممالک کی جانب سے روا رکھی جانے والی؛...
    اسرائیلی فوج کے ہوم فرنٹ کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ 13 جون کو ایران پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے ایرانی میزائلوں کے نتیجے میں اسرائیل میں تقریباً 240 عمارتیں، جن میں 2,000 سے زیادہ رہائشی اپارٹمنٹس شامل ہیں، تباہ یا شدید طور پر متاثر ہوئی ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کے ہوم فرنٹ کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ 13 جون کو ایران پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے ایرانی میزائلوں کے نتیجے میں اسرائیل میں تقریباً 240 عمارتیں، جن میں 2,000 سے زیادہ رہائشی اپارٹمنٹس شامل ہیں، تباہ یا شدید طور پر متاثر ہوئی ہیں۔ کمانڈ نے مزید کہا کہ تقریباً 9,000 افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہو گئے ہیں۔ اس دوران،...
    صیہونی افسر کے مطابق میں نے تل ابیب کی گلیوں میں ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے میں جو تباہی دیکھی، وہ پاگل کر دینے والی تھی۔" جب رامات گان (تل ابیب کے قریب) ایران کے میزائل سے نشانہ بنا، تو مجھے ایسا لگا جیسے میں خان یونس یا بیت حانون میں ہوں اسلام ٹائمز۔ ایک صیہونی افسر جس نے غزہ پٹی میں جنگی جرائم، قتل عام اور تباہی میں حصہ لینے کے بعد واپس آکر کہا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں کی تباہی دیکھ کر مجھے ایسا لگا جیسے میں غزہ میں ہوں۔ عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے ایک صیہونی افسر کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ صہیونی افسر جس نے غزہ پٹی کے خلاف نسل کشی اور قتل...
    ایران بلاشبہ اسرائیلی جارحیت کا مردانہ وار مقابلہ کررہا ہے اور وہ نہ صرف یہ باور کرا رہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں صرف اسرائیل ہی نہیں بلکہ کوئی دوسرا بھی اس جیسی طاقت کا حامل ہے۔ ایران کو اگر قصور وار مانا جا رہا ہے تو اس کا صرف اتنا ہی تو قصور ہے کہ وہ اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے جوہری توانائی کے حصول کے لیے جدوجہد کررہا ہے مگر مغربی ممالک ایران کی اس جدوجہد کو اپنے لیے خطرہ سمجھ رہے ہیں، ان کا خیال ہے کہ ایران نے اگر ایٹم بم بنا لیا تو اسرائیل کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ حالانکہ اسرائیل عربوں کی سرزمین پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو دنیا کے لیے “کینسر” قرار دے دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق  شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملے نہ صرف غیرقانونی ہیں بلکہ انسانیت کے خلاف سنگین جرم کے زمرے میں آتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ حملے صرف ایک خودمختار ملک کی سالمیت پر حملہ نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ میں ایک نئی وسیع جنگ کو بھڑکانے کی دانستہ کوشش ہے، جس کے نتائج نہایت خطرناک اور عالمگیر سطح پر محسوس کیے جا سکتے ہیں۔شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے اسرائیل کو “کینسر” قرار دیتے...
    عالمی برادری کو صیہونی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی ضمانت دینی ہو گی، ایرانی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے مذاکراتی عمل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عالمی برادری کو صیہونی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی ضمانت دینی ہوگی۔ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے کہا ایران ہمیشہ امن اورسکون کا خواہاں رہا ہے،اسرائیلی جارحیت کا غیر مشروط خاتمہ مسلط کردہ جنگ کو ختم کرنیکا واحد راستہ ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے جنیوا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یورپی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات صرف ایٹمی پروگرام پر ہورہے ہیں،میزائل پروگرام پرکوئی بات چیت نہیں ہوگی،امریکا ایران کے خلاف جارحیت میں فریق ہے،جب تک اسرائیل حملے بند نہیں...
    نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے اسرائیلی ہسپتال کو نشانہ بنانے کا صیہونی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا۔ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے بیان میں کہا کہ حق دفاع میں مخصوص اسرائیلی اہداف پر حملے کر رہے ہیں، ایسے اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جو ایران پر حملوں میں ملوث ہیں، اسرائیل کی طرح شہریوں کو نشانہ نہیں بناتے۔ مشن نے واضح کیا کہ حق دفاع استعمال کرتے ہوئے ایران کی جانب سے عالمی قوانین کے پاسداری کے تحت مخصوص اہداف پر حملے کئے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ جمعرات کو ایران کے تازہ میزائل حملوں سے ہونے والی تباہی کے بعد اسرائیلی وزیراعٖظم نیتن یاہو نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی میزائلوں نے...
    اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مغرب میں واقع الشاطی کیمپ میں پناہ گزینوں کے خیمے پر بمباری کی۔ فلسطینی ریڈ کریسنٹ نے اطلاع دی ہے کہ تل الهوی محلے میں الجمعیہ کے یروشلم ہسپتال کے قریب پناہ گزینوں کے خیموں پر اسرائیلی فضائی حملے میں کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جاری صیہونی فوج کی نسل کشی کے دوران 24 گھنٹے میں 69 شہید اور 221 زخمی ہو گئے، امدادی کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں 69 فلسطینی شہید اور 221 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ شہداء میں سے دو کی لاشیں ملبے سے نکالی گئی ہیں۔ آج صبح سے...
    حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نے امریکی صدر کے دھمکی آمیز اور سخیف بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ "عقل مند لوگ جو ایران، اس کی قوم اور تاریخ سے واقف ہیں، کبھی بھی اس قوم سے دھمکی کی زبان میں بات نہیں کرتے، کیونکہ ملت ایران کو جھکایا نہیں جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت‌الله خامنه‌ای نے آج دوپہر اپنے دوسرے ٹیلیویژن پیغام میں، صیہونی دشمن کی حالیہ احمقانہ اور خباثت آمیز جارحیت کے مقابلے میں ایرانی قوم کے پُرسکون، بہادر اور بروقت ردِعمل کو سراہتے ہوئے، اسے قوم کی بلوغت اور عقلانیت و معنویت کی مضبوطی کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے تاکید کی کہ "ایرانی قوم جس طرح مسلط کردہ جنگ کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑی...
    — فائل فوٹو قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مشرق وسطیٰ میں صیہونی طاقت کی مذمت کی ہے۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ اسرائیل کے معاملے میں بانی پی ٹی آئی کا مؤقف واضح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا شاید کوئی لیڈر ہوگا جو پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی کرسکے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ ریاستِ پاکستان نے جو ایران اور اسرائیل کے معاملے پر پالیسی اپنائی ہے وہ قابلِ ستائش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ ہمارا ملک ہماری ریاست ایرانیوں کے ساتھ کھڑی رہے۔
    ریاستی محتسب نے 16 جون کو تل ابیب اور اس کے ان نواحی علاقوں کا دورہ کیا، جو ایرانی حملوں سے متاثر ہوئے تھے، وہیں انہون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ لاکھوں اسرائیلی شہریوں کو ایرانی میزائل حملوں سے مناسب تحفظ حاصل نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی حملوں کے بعد صیہونی انتظامیہ کو اپنے لاکھوں غیر محفوظ شہریوں کی فکر لاحق ہوگئی، جنہیں زیر زمین محفوظ ٹھکانوں سمیت دیگر حفاظتی ٹھکانوں تک رسائی نہیں۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے تقریبا پورے ملک میں جنگ کی صورت میں حفاظتی ٹھکانے بنائے گئے ہیں، جنہیں ہنگامی حالات میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن ایرانی حملوں کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ کم سے کم 26 لاکھ اسرائیلی افراد محفوظ ٹھکانوں تک...
    اسلام ٹائمز: اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج کی اول درجے کی قیادت کی شہادت ایسا معاملہ تھا جس نے مصلحت کے سارے بند توڑ دیے اور پھر دلوں میں مدت سے پلنے والے انتقام کے شعلے ”موشک“ بن کر، قطار در قطار، صیہونیوں کے سروں پر آگ برسانے لگے اور مظلوم فلسطینیوں کے قلب و نظر کو ٹھنڈا کرنے لگے۔ مرغان خیال کی اڑان سے زیادہ بلند اور آواز کی رفتار سے کہیں زیادہ تیز، فضاؤں کا سینہ چیرتے ہوئے ان میزائیلوں کے ساتھ زمین سے اٹھنے والی تکبیر کی صدائیں بھی شامل ہوگئیں۔ تحریر: سید تنویر حیدر آخر جس ”وعدہء صادق ٣ “ کا شدت سے انتظار تھا اس کا آغاز ہوگیا۔ نہ صرف اس کا آغاز...
    ایرو اسپیس فورس کے مجاہدین نے آپریشن صادق وعدہ 3 کے تیسرے مرحلے کے طور پر غاصب حکومت کے انٹیلی جنس مراکز کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل کارروائیوں کی ایک نئی لہر شروع کی۔ اس مجرمانہ حکومت کے حامیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس جعلی حکومت کے اہم اہداف کے خلاف موثر اور ٹارگٹڈ کارروائیاں اس کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ آپریشن صادق وعدہ 3 کے تیسرے مرحلے کے بعد شعبہ تعلقات عامہ کے بیان کا متن حسب ذیل ہے: إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِینَ مُنْتَقِمُونَ ایرانی قوم کے لیے ظالم صیہونی حکومت کی فوج نے آج بھی اسلامی ایران کے خلاف اپنے حملوں اور مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ دشمن نے ایک بار پھر رہائشی...
    ریسکیو آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو بیہوشی کی حالت میں نکال لیا، جبکہ ایک نوجوان کی لاش سمندر سے ریسکیو کیا گیا۔ تیسرا نوجوان کی تلاش میں لائف گارڈز اور ایدھی بحری خدمات کی ٹیم کا آپریشن جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہاکس بے سینڈزپٹ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان بلند لہروں کے باعث ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہاکس بے سینڈزپٹ ہٹ نمبر ایس 67 کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان بلند لہروں کے باعث ڈوب گئے، ڈوبنے والے نوجوانوں کو ریسکیو کرنے کیلئے لائف گارڈز اور ایدھی بحری خدمات کی ٹیم کی جانب سے فوری آپریشن شروع کر دیا۔ اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی لائف گارڈز اور ایدھی بحری خدمات کی...
    ہاکس بے سینڈازپٹ کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئے 3 نوجوان بلند لہروں کے باعث ڈوب گئے۔ رپورٹ کے مطابق ماڑی پورتھانے کے علاقےہاکس بے سینڈازپٹ ہٹ نمبر ایس 67 کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئے 3 نوجوان بلند لہروں کے باعث ڈوب گئے، ڈوبنے والے نوجوانوں کو ریسکیو کرنے کے لیے لائف گارڈز اورایدھی بحری خدمات کی ٹیم کی جانب سے فوری آپریشن شروع کردیا۔ اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی لائف گارڈزاورایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو بیہوشی کی حالت میں نکال لیا جبکہ ایک نوجوان کی لاش سمندر سے ریسکیو کیا گیا۔ تیسرا نوجوان کی تلاش میں لائف گارڈز اورایدھی بحری خدمات کی ٹیم کا آپریشن جاری ہے،سمندر سے بیہوشی...
    لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر صیہونی ریاست کی کھلی جارحیت عالمی قوانین کو ردی بنانے کے مترادف ہے،اسرائیل کو لگام نہ ڈالی گئی تو دنیا کا امن مجموعی طور پر خطرے میں پڑ جائے گا۔ حمزہ شہباز نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ کہ صیہونی ریاست کے ہاتھ غزہ کے مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں،اس مشکل اور کٹھن گھڑی میں ہماری تمام ہمدردیاں اور دعائیں ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔ 
    قابض صیہونی رژیم کے جارحانہ حملوں کیخلاف دوٹوک ایرانی جواب پر عمان کے مفتی اعظم نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فیصلہ جواب نے ہمارے دلوں کو خوش کر دیا ہے! اسلام ٹائمز۔ عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد الخلیلی نے غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کو دیئے گئے ایران کے دندان شکن جواب کو سراہتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فیصلہ کن جواب نے ہمارے دلوں کو خوش کر دیا ہے۔ عرب چینل المیادین کے مطابق، عمان کے مفتی اعظم نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دلیرانہ ردعمل سے ارض مقدس پر واقع صیہونی قبضے کے حتمی خاتمے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک اور حوصلہ...
    اپنے قبرصی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے قابض صیہونی رژیم کیخلاف ایران کے سخت ردعمل کو قطعی قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم اپنی خود مختاری، عوام اور قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے گہرے عزم کیساتھ کام کر رہے ہیں اور اس قابض رژیم کی غیر قانونی و بزدلانہ جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینگے! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج سہ پہر اپنے قبرصی ہم منصب کونسٹانٹینوس کامپوس (Constantinos Kombos) کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس میں انہوں نے ایران کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کے جارحانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سفارتکاری کے استعمال پر...
    ایرانی حکومت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انتقام اور دفاع ہمارا قانونی اور جائز حق اور ہمارے عوام ہر دور سے کہیں زیادہ متحد ہیں۔ اس بیان میں آیا ہے کہ صیہونی درندہ حکومت کو صرف طاقت کی زبان سمجھ میں آتی ہے اور ایران کی حکومت نے تمام دفاعی، سیاسی اور قانونی اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا اور صیہونیوں پر نیند کو حرام کردیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی جارحیت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کا باضابطہ بیان جاری ہوا ہے۔ اس بیان میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے رات کے اندھیرے میں ہمارے وطن پر جارحیت کی، جس کے نتیجے میں ہمارے متعدد شہری، فوجی جنرل اور سائنسدان شہید ہوئے اور یہ بات...
    اپنے ایک ٹویٹ میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ایران کیخلاف صیہونی جارحیت، دہشتگردی کی بدترین شکل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر "جماعت اسلامی" پاکستان "حافظ نعیم الرحمان" نے ایران کے خلاف صیہونی جارحیت کو دہشت گردی کی بدترین شکل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔ یہ آگ اور خون کا کھیل امریکی سرپرستی میں کھیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ صیہونی رژیم کے دہشت گردانہ اقدامات خطے سے باہر پھیلتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مسلمان حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو...
    سیکرٹری جنرل ایرانی سپریم قومی سلامتی کونسل کیساتھ ملاقات میں پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کے ڈپٹی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ امریکہ غیر جانبدار ثالث نہیں بلکہ خود بھی غزہ پر صیہونی قبضے کو مزید مستحکم کرنیکی کوشش مصروف ہے! اسلام ٹائمز۔ پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمیل مزھر نے آج سیاسی بیورو کے اراکین پر مشتمل ایک اعلی سطحی وفد کی سربراہی میں تہران کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے و ایرانی سپریم قومی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی اکبر احمدیان کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے۔ اس ملاقات میں علی اکبر احمدیان نے غزہ کے عوام کی استقامت و مزاحمت کو سراہتے ہوئے...
    مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنی جارحانہ پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے 22 نئی غیر قانونی یہودی بستیوں کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز اور وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے کیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ یہ اقدام اسرائیل کی اسٹریٹجک حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد مغربی کنارے میں اسرائیلی کنٹرول کو مزید مضبوط بنانا اور فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنا ہے۔ وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ، جو خود بھی ایک غیر قانونی بستی میں رہائش پذیر ہیں، نے اسے "تاریخی فیصلہ" قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل اسرائیل اور اردن کی سرحد پر یہودی موجودگی کو تقویت دے گا۔ اسرائیلی...
    اپنے ایک خطاب میں انصار الله کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دشمن ایسی صورتحال میں غذا تقسیم کرنے کا ڈھونگ رچا رہا ہے جب ہزاروں کنٹینرز غزہ سے باہر اس پٹی میں جانے کیلئے منتظر ہیں جبکہ ان کنٹینرز میں موجود غذائی مواد گل سڑ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالمالک الحوثی" نے کہا کہ جنگ کے 600 روز گزرنے کے باوجود اسرائیل ابھی تک غزہ کے لوگوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم فلسطینی عوام کو درپیش المیے کو دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہونا چاہئے کہ یہ مسائل 77 سالہ ماضی رکھتے ہیں۔ ایک فلسطینی ڈاکٹر کے 9 بچوں پر اسرائیلی...
    الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں ایھود اولمرٹ کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ "ڈونلڈ ٹرامپ" اور اسٹیو ویٹکاف جنگبندی کیلئے "نتین یاہو" پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اسرائیلی وزیراعظم "ایھود اولمرٹ" نے کہا کہ غزہ فلسطینیوں کا ہے اور ہمیں وہاں سے اپنی فوج کو واپس بلانا چاہئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر ایھود اولمرٹ نے کہا کہ جنگ کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ غزہ سے صیہونی قیدیوں کی واپسی کے لئے معاہدے پر دستخط ہونے چاہئیں کیونکہ اس وقت جنگ جاری رکھنے کے لئے کوئی قابل قبول عسکری ہدف بھی موجود نہیں۔ انہوں نے دو انتہاء پسند صیہونی وزراء بزالل اسموٹریچ...
    اپنے ایک بیان میں نواف سلام کا کہنا تھا کہ جنگبندی کے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے اسرائیل، فوری طور پر لبنانی علاقوں سے باہر نکلے۔ اسلام ٹائمز۔ آج لبنانی وزیر اعظم "نواف سلام" نے اپنی سرزمین پر مسلسل صیہونی جارحیت کی مذمت کر دی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری ان حملوں کو روکنے کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملوں ملک کے جنوبی علاقوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو نہیں روک سکتے۔ انہوں نے ملک میں جمہوری عمل کی پابندی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں ہمیں انتخابات کے اجراء سے نہیں روک سکتیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جنگ بندی کے معاہدے...
    مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیلی رژیم کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک عام و معتدل حکومت ''عام شہریوں'' کیخلاف جنگ نہیں لڑتی اور نہ ہی ''تفریح ​​کیلئے'' بچوں کا قتل عام کرتی ہے! اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیلی رژیم کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ یائر گولن نے غاصب صیہونیوں کو سختی کے ساتھ متنبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل، تمام عالمی اقوام کے درمیان ایک ''دھتکاری ہوئی'' اور ''تنہائی کا شکار'' ریاست بننے کی جانب بڑھ رہا ہے!! عرب چینل الجزیرہ کے مطابق، یائر گولن نے غزہ میں غاصب صیہونی رژيم کے ہاتھوں بچوں کے وسیع قتل عام کا برملاء اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایک عام و معتدل...
    اپنے ایک جاری بیان میں ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مسلمان باہمی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ اس باغی رژیم کا مقابلہ کریں۔ ورنہ اسرائیل کے اس طرز عمل سے نہ صرف سارا خطہ پہلے سے زیادہ نا امن ہو جائے گا بلکہ عالمی امن کو بھی شدید خطرات لاحق ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے کہا کہ "الحدیدہ"، "رأس عیسی" اور "الصلیف" بندرگاہوں سمیت یمن کے سول و اقتصادی ڈھانچے پر حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین و اقوام متحدہ کے منشور کی واضح خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ انسانیت کے خلاف آشکار جنگی جرائم و جارحیت ہے۔ یہ حملے اس وقت انجام پا رہے ہیں جب یمنی...
    اپنے ایک خطاب میں انصار الله کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ عربوں سے صرف پیسے اینٹھتا ہے لیکن اسلحہ اور امداد اسرائیل کو دیتا ہے۔ ہماری امت کیخلاف امریکہ و اسرائیل کا جارحانہ رویہ ناقال تغیر ہے اسلئے دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کرنا بے فائدہ و فضول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالمالک الحوثی" نے کہا کہ صیہونی رژیم نے رواں ہفتے غزہ میں متعدد خاندانوں کو مکمل طور پر تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1948ء میں انجام پانے والا تلخ حادثہ نکبت بہت سارے سبق لئے ہوئے ہے جن میں سے ایک یہ ہے کہ صیہونی رژیم کے جرائم اور تسلط پسندانہ برتاو 77 سالوں بعد بھی...
    اپنے ایک جاری بیان میں ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقائی اقوام، بیرونی جارحیت کیخلاف یمن کی شاندار و بے مثال مقاومت کو کبھی نہیں بھولیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے عمان کی فارن منسٹری کے اس بیان کا خیرمقدم کیا جس میں انہوں نے یمن کی صورت حال اور صنعاء کے خلاف امریکی جارحیت کی بندش کے حوالے سے موقف اپنایا۔ انہوں نے یمن کے حوالے سے عمان کی مثبت کوششوں کو سراہا۔ اسماعیل بقائی نے اسرائیلی قبضے و نسل کشی کے خلاف اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں یمن کے ٹھوس و مضبوط موقف کی تعریف کی۔ اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ نے...
    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں 18 مارچ سے دوبارہ شروع ہونیوالے وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 2502 فلسطینی شہید اور 6711 زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وحشیانہ اسرائیلی بمباری سے مزید 48 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ سے فلسطینی وزارت صحت نے اپنے بیان میں بتایا کہ 142 فلسطینی انسانیت کے خلاف ان حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں 18 مارچ سے دوبارہ شروع ہونے والے وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 2502 فلسطینی شہید اور 6711 زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق اکتوبر 2023ء سے اسرائیلی حملوں میں 52 ہزار 615 فلسطینی شہید ہوچکے، اکتوبر 2023ء سے اسرائیلی حملوں میں 1 لاکھ...
    صدر پاکستان سے اپنی ایک ملاقات میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ تہران، اسلام آباد کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج اسلام آباد میں صدر پاکستان "آصف علی زرداری" سے ایرانی وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اور ان کے ساتھ موجود اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر آصف علی زرداری اور ایرانی وزیر خارجہ نے ایران و پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں وسعت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ صدر پاکستان نے سید عباس عراقچی کے ساتھ ملاقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی و برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے اس نازک...
    غاصب صیہونی رژیم میں حزب اختلاف جماعتوں کے اتحاد "اسٹیٹ کیمپ" (StateCamp - HaMahane HaMamlakhti) کے سربراہ نے شامی سرزمین پر گڑی قابض صیہونی رژیم کی غاصبانہ نظروں سے پردہ اٹھاتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ شام میں دروز قبیلے کے "زیر کنٹرول" علاقوں کو محفوظ بنانے میں تل ابیب کیلئے "اعلی سکیورٹی مفادات" چھپے ہوئے ہیں! اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی مداوا - کاہول لاوان ( Israel Resilience - Kaḥol Lavan) نامی جماعت و حزب اختلاف جماعتوں کے اتحاد "اسٹیٹ کیمپ" (StateCamp - HaMahane HaMamlakhti) کے سربراہ اور غاصب صیہونی رژیم کے سابق وزیر جنگ بینی گینٹز نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ شام میں دروز قبیلے کی مدد؛ اسرائیل کی "اخلاقی ذمہ داری" اور "اعلی سلامتی مفادات"...
    غاصب صیہونی رژیم میں حزب اختلاف جماعتوں کے اتحاد "اسٹیٹ کیمپ" (StateCamp - HaMahane HaMamlakhti) کے سربراہ نے شامی سرزمین پر گڑی قابض صیہونی رژیم کی غاصبانہ نظروں سے پردہ اٹھاتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ شام میں دروز قبیلے کے "زیر کنٹرول" علاقوں کو محفوظ بنانے میں تل ابیب کیلئے "اعلی سکیورٹی مفادات" چھپے ہوئے ہیں! اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی مداوا - کاہول لاوان ( Israel Resilience - Kaḥol Lavan) نامی جماعت و حزب اختلاف جماعتوں کے اتحاد "اسٹیٹ کیمپ" (StateCamp - HaMahane HaMamlakhti) کے سربراہ اور غاصب صیہونی رژیم کے سابق وزیر جنگ بینی گینٹز نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ شام میں دروز قبیلے کی مدد؛ اسرائیل کی "اخلاقی ذمہ داری" اور "اعلی سلامتی مفادات"...
    فلسطین میں اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے اعلی رہنما عبدالرحمان شدید نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی شدید غذائی قلت کا شکار ہے اور اب حکومت کی طرف سے سرکاری طور پر یہ اعلان کیا جا رہا ہے کہ غزہ مکمل طور پر قحط کا شکار ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں غذائی قلت شدت اختیار کر چکی ہے اور اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پوری طرح قحط کا شکار ہو گیا ہے۔ حماس کے اعلی سطحی رہنما عبدالرحمان شدید نے کہا کہ اسرائیل کی غاصب صیہونی رژیم نے بھوک کو "باقاعدہ جنگی ہتھیار" کے طور پر استعمال کیا ہے اور یوں فلسطینی عوام کو اپنے ناجائز مطالبات کے سامنے گھٹنے...
    اپنے ایک جاری بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ یہ خطے کے تمام ممالک کی مشترکہ ذمے داری ہے کہ وہ صیہونی رژیم اور امریکہ کی لاقانونیت کا مقابلہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شب و روز میں امریکہ نے یمن کے صوبوں "صعدہ"، "صنعاء" اور "الجوف" کو نشانہ بنایا۔ جس پر اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے یہ حملے یمن کی سلامتی و خود مختاری کی واضح خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے ان حملوں کو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی قرار دیا۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ یہ حملے انسانی و جنگی جرم ہیں کیونکہ ان میں رہائشی علاقوں...
    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ شہر میں کھانا گھر کو بمباری کا نشانہ بنایا، جسکے باعث 5 فلسطینی شہید ہوئے۔ خان یونس میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے ایک بچے سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے تین مقامات پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ کے بیت لاہیا میں تعزیتی اجلاس کو بمباری کا نشانہ بنایا۔ بمباری میں 9 فلسطینی شہید جبکہ 12 زخمی ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق البریج کیمپ میں مکان پر اسرائیلی بمباری میں 9 فلسطینی شہید ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ شہر میں کھانا گھر کو...
    یمن میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم انصاراللہ کے قائد سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غزہ جنگ میں مسلسل شکست اور ناکامیوں کے باعث نیز مزاحمتی کاروائیوں میں جانی و مالی نقصان کی وجہ سے صیہونی رژیم شدید تذبذب کا شکار ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین نے آج بروز جمعرات یکم مئی 2025ء "مستکبرین کے خلاف یوم آواز" کی مناسبت سے تقریر کرتے ہوئے غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی رژیم کے جارحانہ اقدامات کے بارے میں کہا: "اسرائیلی دشمن نے 18 ہزار سے زائد فلسطینی بچوں کا قتل عام کیا ہے اور انتہائی محدود علاقے میں اتنا وسیع قتل عام بہت ہی ہولناک جرم ہے۔" انہوں...
    اپنے ایک بیان میں نواف سلام کا کہنا تھا کہ لبنانی حکومت کے استحکام کیلئے ہماری سرزمین سے صیہونی فوج کا انخلاء ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر "نبیہ بیری" نے جنگ بندی پر عمل درآمد کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کے سربراہ جنرل "جیسپر جیفرز" اور بیروت میں تعینات اس نگران کمیٹی کے سربراہ جنرل "مائیکل لینی" سے ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے جنوبی لبنان کی زمینی صورتحال کا جائزہ لیا اور صیہونی رژیم کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے خطرات سے خبردار کیا۔ اس موقع پر نبیہ بیری نے کہا کہ لبنان، بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے...
    اسرائیل کے علاقے رَعنانا کے ایک اصلاح پسند یہودی عبادت گاہ میں انتہاپسندوں کے حملے میں پولیس اہلکار سمیت متعدد شرکا زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہودی عبادت گاہ میں اسرائیلی-فلسطینی مشترکہ یادگاری تقریب کی ویڈیو اسکریننگ جاری تھی جس کا مقصد اسرائیل عرب کمیونیٹی کے درمیان امن اور مفاہمت کو فروغ دینا تھا۔ دائیں بازو کی جماعت کے درجنوں حملہ آوروں نے اصلاح پسند یہودی عبات گاہ کے باہر توڑ پھوڑ کی، آگ لگائی اور اندر گھس کر شرکا کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔  حملہ آوروں نے اسرائیلی پرچم اُٹھائے ہوئے تھے اور شرکاء کو دھمکا رہے تھے کہ "غزہ چلے جاؤ" اور "تمام عرب طوائفیں ہیں"۔ پولیس نے بمشکل شرکاء کو چھوٹے گروپوں میں اپنی حفاظت میں باہر نکالا تاہم مظاہرین نے ان...
    اپنے ایک بیان میں بزالل اسموٹریچ کا کہنا تھا کہ یہ جنگ اسی وقت ختم ہو گی جب "حزب الله" کا وجود خطرے میں ہو اور ایرانی جوہری پروگرام کا خطرہ ٹل چکا ہو۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے انتہاء پسند وزیر خزانہ "بزالل اسموٹریچ" نے کہا کہ غزہ میں حالیہ جنگ، شام کی تقسیم کے بعد ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم اُس وقت اِس جنگ کو ختم کریں گے جب مزاحمتی تنظیم "حماس" کا خاتمہ اور غزہ کی پٹی میں بسنے والے لاکھوں افراد یہاں سے نکل رہے ہوں گے۔ یہ جنگ اسی وقت ختم ہو گی جب "حزب الله" کا وجود خطرے میں ہو اور ایرانی جوہری پروگرام کا خطرہ ٹل چکا ہو۔ صیہونی...
    حکومتی کونسل کے سامنے ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے میجر جنرل محمد العاطفی کا کہنا تھا کہ خدا کے فضل و کرم، انقلابی قیادت اور سپریم پولیٹیکل کونسل کے بے پناہ تعاون کی بدولت، یمن نے ڈیفنس سسٹم و جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں ترقی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی وزیر دفاع میجر جنرل "محمد العاطفی" نے حکومتی کونسل کے سامنے ایک رپورٹ پیش کی جس میں امریکی و صیہونی دشمن کے خلاف جنگ اور یمنی مسلح افواج کی فتوحات سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس رپورٹ میں یمنی مسلح افواج کے ہاتھوں بحیرہ احمر میں F-18 امریکی لڑاکا طیارے کا گر کر تباہ ہونا بھی ذکر کیا گیا۔ اس موقع پر میجر جنرل محمد...