صیہونی افسر کے مطابق میں نے تل ابیب کی گلیوں میں ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے میں جو تباہی دیکھی، وہ پاگل کر دینے والی تھی۔" جب رامات گان (تل ابیب کے قریب) ایران کے میزائل سے نشانہ بنا، تو مجھے ایسا لگا جیسے میں خان یونس یا بیت حانون میں ہوں اسلام ٹائمز۔ ایک صیہونی افسر جس نے غزہ پٹی میں جنگی جرائم، قتل عام اور تباہی میں حصہ لینے کے بعد واپس آکر کہا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں کی تباہی دیکھ کر مجھے ایسا لگا جیسے میں غزہ میں ہوں۔ عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے ایک صیہونی افسر کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ صہیونی افسر جس نے غزہ پٹی کے خلاف نسل کشی اور قتل عام کی جنگ میں حصہ لیا، نے اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "میں نے تل ابیب کی گلیوں میں ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے میں جو تباہی دیکھی، وہ پاگل کر دینے والی تھی۔" جب رامات گان (تل ابیب کے قریب) ایران کے میزائل سے نشانہ بنا، تو مجھے ایسا لگا جیسے میں خان یونس یا بیت حانون میں ہوں، صیہونی افسر کے مطابق کچھ مقامات جہاں ایران کے میزائل گرے، وہ جنگ کے میدان جیسے لگ رہے تھے۔ صہیونی ریاست کے سیکورٹی تجزیہ کار یوسی میلمان نے کہا: "جب جنگ شروع ہوئی، تو اسرائیلی فوج کو توقع تھی کہ یہ دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گی۔ لیکن اب نویں دن میں، فوج میں موجود خوش فہمیاں ختم ہو چکی ہیں، اور وہ کہہ رہے ہیں کہ اب کوئی ٹائم لائن طے کرنا ناممکن ہے۔" ان کا کہنا تھا کہ چھ دن پہلے، میں نے ایک کٹھن جنگ کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ ہنگامی رپورٹس کے مطابق، اب تک 24 افراد ہلاک، 1150 زخمی، 9000 بے گھر ہو چکے ہیں، اور سینکڑوں رہائشی یونٹس کو نقصان پہنچا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایران کے میزائل حملوں ایسا لگا جیسے میں صیہونی افسر تل ابیب میں ہوں

پڑھیں:

فلپائن: طاقتور سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 66 افراد ہلاک، لاکھوں بےگھر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فلپائن میں حکام نے کہا ہے کہ اس سال آنے والے اب تک کے سب سے طاقتور طوفان کے نتیجے میں کم از کم 66 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان کلمیگی کے نتیجے میں فلپائن کے سے زیادہ آبادی والے جزیرے سیبو کے تمام قصبوں میں سیلاب آیا ہے، اس جزیرے پر سب سے زیادہ 9، اموات ہوئی ہیں۔

سول ڈیفنس کے ایک اہلکار نے ایک ریڈیو انٹرویو میں بتایا ہے 26 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، لوگ عمارتوں کی چھتوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں، جبکہ گاڑیاں اور شپنگ کنٹینرز سڑکوں پر بہہ رہے ہیں۔

مرنے والوں میں امدادی فوجی ہیلی کاپٹر کے عملے کے چھ ارکان بھی شامل ہیں جو سیبو کے جنوب میں واقع منڈاناؤ جزیرے پر گر کر تباہ ہو گیا تھا، اس ہیلی کاپٹر کو امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے وہاں تعینات کیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • امریکا: بین البراعظمی ’منٹ مین تھری‘ میزائل کا کامیاب تجربہ
  • فلپائن: طاقتور سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 66 افراد ہلاک، لاکھوں بےگھر
  • اسرائیل تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، اسرائیلی صدر کا اعتراف
  • صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار اداکیا، ایرانی سفیر
  • ایران ملتِ اسلامیہ کے سر کا تاج، امریکی دھمکیاں مرعوب نہیں کر سکتیں، قاسم علی قاسمی
  • پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ، اب تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، عطااللہ تارڑ
  • ایسا بھی نہیں ہے کہ ہم صبح 27ویں ترمیم لا رہے ہیں: رانا ثناء اللّٰہ
  •  امریکا کا یوٹرن‘ یوکرین کو ٹوماہاک میزائل دینے سے انکار
  • اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو کیسے شہید کیا؟ ایران نے حیران کن تفصیلات جاری کردیں
  • ہم ہر قسم کے جواب کے لیے تیار ہیں، ایرانی مسلح افواج کی دشمن کو وارننگ