گلگت میں کم از کم ایک میڈیکل کالج قائم ہو جانا چاہیے، ڈاکٹر مشتاق خان
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفرآباد (صباح نیوز) جما عت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاکہ گلگت بلتستان کے بہادر اور مجاہد عوام نے جہاد کے ذریعے ڈوگرہ سامراج سے یہ خطہ آزاد کرایا، یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر پوری قوم کو آزادی مبارک، یوم آزادی گلگت بلتستان اس بات کی طرف متوجہ کرتا ہے کہ کم از کم اب تو ایک میڈیکل کالج اس خطے میں قائم ہو جانا چاہیے، آج کا یوم آزادی اس بات کی طرف ہمیں متوجہ کرتا ہے کہ گلگت اور بلتستان اور ساتھ دیامر کے تینوں ڈویژن میں الگ الگ یونیورسٹیز کا قیام عمل میں آجائے۔ انہوں نے کہا کہ میں تحریک آزادی کشمیر کے جملہ شہداء کو اور تحریک آزادی گلگت بلتستان کے جتنے شہداء ہیں اورر جتنے مجاہدین اور جتنے عوام نوجوان اور خواتین جنہوں نے گلگت اور بلتستان کی آزادی کی صبح کو یقینی بنانے کیلیے اپنے آپ کو قربان کیا آج جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کی طرف سے ان سب کو ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں ان کے بلندی درجا ت کیلیے دعاگو ہوں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کے
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی زیر صدارت سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے حوالے سے اہم اجلاس
اجلاس بحالی کے اقدامات میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوا، جس میں تمام فریقین نے متاثرہ کمیونٹی کی بحالی اور ان کی زندگیوں کی تعمیرِ نو کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی زیرِ صدارت وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تالی داس، راویشن، حکیس اور حکیس ٹھنگی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیرِ نو کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس اجلاس میں مختلف اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی جن میں سرکاری حکام، آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کے نمائندے، اقوام متحدہ کے ادارے، اور متاثرہ برادری کے اراکین شامل تھے۔ اجلاس میں نمایاں شخصیات نے شرکت کی، جن میں سینئر وزیر برائے محمکہ مواصلات و تعمیرات عامہ، ایڈیشنل سیکرٹری برائے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ امین غزنوی، سیکریٹری برائے ترقیات، سیکریٹری CMIT، سیکریٹری واٹر مینجمنٹ، ہوم ڈیپارٹمنٹ، فنانس ڈیپارٹمنٹ، صدر اسماعیلی نیشنل کونسل برائے پاکستان، صدر اسماعیلی ریجنل کونسل، گپیس یاسین، چیف ایگزیکٹو آفیسر آغا خان فاؤنڈیشن (AKF)، چیف ایگزیکٹو آفیسر آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹیٹ (AKAH)، جنرل منیجر آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP)، ایچ بی ایل فاؤنڈیشن، ڈپٹی کمشنر غذر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گپیس یاسین، اور ڈپٹی ڈائریکٹر گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ شامل تھے۔ یہ اجلاس بحالی کے اقدامات میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوا، جس میں تمام فریقین نے متاثرہ کمیونٹی کی بحالی اور ان کی زندگیوں کی تعمیرِ نو کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا مظاہرہ کیا۔
 پی ایس ایل کی ٹیموں کا معاہدہ ختم، صرف اہل ٹیمیں نئے معاہدے میں شامل ہوں گی
پی ایس ایل کی ٹیموں کا معاہدہ ختم، صرف اہل ٹیمیں نئے معاہدے میں شامل ہوں گی