پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول ناک آؤٹ مرحلے میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول (کراچی ریجن) ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جناح کالج گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں فائیو اسٹار اسکول نے دی اکیڈمی اسکول کو 214 رنز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
این ای ڈی یونیورسٹی گراؤنڈ پر کامران پبلک اسکول نے دی نیکسٹ اسکول کو 135 رنز سے شکست دی۔
وہاج اسکول نے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول احمد داؤد کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔
آئی بی اے یونیورسٹی گراؤنڈ پر دی کیڈر اسکول نے کراچی پبلک اسکول کو 9 وکٹوں سے زیر کرلیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسکول نے
پڑھیں:
نیوزی لینڈ کی 17 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں فتح
نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کیخلاف مجموعی طور پر 12 اور ہوم گراؤنڈ پر 17 سال بعد ون ڈے سیریز جیت لی۔
تفصیلات کے مطابق ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو انگلش بیٹنگ لائن پھر ناکام ہوگئی۔
انگلینڈ کی ٹیم 40 اوورز بھی نہ کھیل پائی اور 36 اوورز میں 175 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ جیمی اوورٹن 42 اور کپتان ہیری بروک 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔
جو روٹ 25، جیکب بیتھل 18، سیم کرن 17 اور جیمی اسمتھ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جوز بٹلر اور عادل رشید 9،9، برائیڈن کارس 3 اور بین ڈکٹ ایک رن بناسکے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 4، نیتھن اسمتھ نے 2 جبکہ جیکب ڈفی، ذاکری فوکس، مچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلے ہی اوور میں ول ینگ کے صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ نے قدرے محتاط انداز میں آغاز کیا تاہم بعد میں تیز کھیل کر ہدف باآسانی 33.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ڈیرل مچل 56 اور کپتان مچل سینٹنر برق رفتار 34 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ رچن رویندرا 54 اور کین ولیمسن 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 3 جبکہ عادل رشید اور جیمی اورٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔
A five-wicket win seals the Chemist Warehouse ODI series with a game in hand ????
Catch the full score at https://t.co/3YsfR1Y3Sm or on the NZC app.
???? @PhotosportNZ pic.twitter.com/4Ss8HYqR1G
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے آخری مرتبہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز 2013 میں جیتی تھی جبکہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر 2008 کے بعد انگلینڈ کے خلاف یہ پہلی سیریز میں فتح ہے۔