data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کی سڑکوں پر صرف تین دن کے دوران 11 ہزار سے زائد ای چالان جاری کیے گئے، جن میں سے ایک ہزار 755 چالان تیز رفتاری کے باعث کیے گئے۔

ای چالان موصول ہونے پر شہری خاصے پریشان دکھائی دیے اور شکایت کی کہ حکومت نے کیمرے اور مانیٹرنگ ڈیوائسز تو لگا دی ہیں، لیکن کسی جگہ رفتار کی حد یا دیگر خلاف ورزیوں سے متعلق معلوماتی بورڈز اور سائنز نہیں لگائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اسی رفتار سے اندھا دھند چالان ہوتے رہے تو شہریوں کی ساری آمدنی جرمانوں میں ہی ختم ہو جائے گی۔

ڈی ایس پی ٹریفک کاشف ندیم کے مطابق کراچی کے مختلف اہم مقامات — حسن اسکوائر، سوک سینٹر، شارع فیصل، نرسری، بلوچ کالونی، ڈرگ روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن، تین تلوار اور ڈیفنس اتحاد اسٹریٹ — پر جدید ای چالان سسٹم نصب کیا گیا ہے جو گاڑیوں کی رفتار اور دیگر خلاف ورزیوں کو خودکار طریقے سے مانیٹر کر رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے زیر استعمال سرکاری گاڑی کا بھی ای چالان ہوا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ گاڑی گارڈن کے قریب ڈرائیور چلا رہا تھا اور سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر 10 ہزار روپے کا چالان ہوا۔

واضح رہے کہ 28 اکتوبر کو ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد ابتدائی 6 گھنٹوں میں ہی شہریوں کے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد کے چالان کیے گئے۔ کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق اس دوران مجموعی طور پر 2 ہزار 662 چالان جاری کیے گئے جن میں 419 اوور اسپیڈنگ اور 3 لین لائن کی خلاف ورزی پر کیے گئے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کیے گئے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف