سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ و پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ کراچی میں ای چالان کا مقصد پیسے بٹورنا نہیں بلکہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ شہریوں میں ٹریفک کا سینس آئے اور وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں، ای چالان کا نظام بہت جلد حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں شروع کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے سندھ اسمبلی کے ایوان کو یقین دلایا ہے کہ حکومت سندھ کراچی میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے پورے خلوص نیت کے ساتھ کوشاں ہے، کراچی میں ای چالان کا مقصد پیسے بٹورنا نہیں بلکہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ شہریوں میں ٹریفک کا سینس آئے اور وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں، ای چالان کا نظام بہت جلد حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں شروع کر رہے ہیں۔ وزیرداخلہ و پارلیمانی امور جمعہ کو سندھ اسمبلی میں بیان دے رہے تھے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ ای چالان کے حوالے سے کورٹس میں کیس چل رہے ہیں، گزشتہ ہفتہ اپوزیشن لیڈر نے بھی کہا تھا کہ اس معاملے پر کمیٹی بنا دیں، حکومت کمیٹی بنانے کے لئے تیار ہے جس میں اپوزیشن کی جانب سے ارکان اسمبلی افتخار عالم اور طلحہ احمد شامل ہونگے جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف خان، سعدیہ جاوید اور فاروق اعوان نمائندگی کریں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کمیٹی کے چیئرمین وہ خود ہوں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: چالان کا کراچی میں میں ٹریفک

پڑھیں:

کراچی : پہلی بار ڈرون کے ذریعے ای چالان کا آغاز

سلمان سلیم:کراچی کی تاریخ میں پہلی بار ڈرون کے ذریعے ای چالان کا آغازکردیاگیا۔

کراچی کے علاقوں صدر ، زیب النسا سٹریٹ، پریڈی اور ایمپریس مارکیٹ کے علاقوں میں ڈرون  کے ذریعے نوپارکنگ کی خلاف ورزی پر چالان کیےگئے۔
ڈرون کا جدید کیمرہ سیف سٹی کے نظام سے منسلک ہونے کے بعدکراچی کے کئی علاقوں میں ڈرون  نےنو پارکنگ، ڈبل اور ٹرپل پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے ای چالان کیے ۔

باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ڈرون میں جدید کیمرا نصب ہے جو سیف سٹی کے نظام سے منسلک ہے ،ڈرون ٹریفک پولیس کا نمائندہ اڑائے گا اور خلاف ورزی کی مرتکب گاڑیوں کا ای چالان کیا جائے گا۔ 

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈو الہیار میں میں ای ٹکٹنگ اورای چالان کا آغاز
  • جماعت اسلامی کا ڈمپر و ٹینکرز سے اموات کیخلاف کل نمائش چورنگی پر دھرنے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کا  ہیوی ٹریفک حادثات اور ای چالان کیخلاف 13 دسمبر کو دھرنے کا اعلان
  • وزیرِ اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان کیلئے روانہ
  • کراچی : ای چالان کا نیا مرحلہ,اگلا ہدف کون سا شعبہ؟
  • سندھ میں ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ
  • ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ
  • کراچی : پہلی بار ڈرون کے ذریعے ای چالان کا آغاز
  • حیدرآباد میں بھی ای چالان نظام شروع کرنے کا فیصلہ