گلوکار زوبین گارگ کی المناک موت، 12 ہزار صفحات کی چارج شیٹ جمع؛ کزن بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
بھارت کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار زوبین گارگ کی اچانک اور پُراسرار موت کا معمہ اب تک حل نہ ہوسکا تاہم ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کے معمے کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے 12 ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ عدالت میں جمع کرا دی۔
یہ چارج شیٹ کئی ماہ کی باریک بینی اور محنت کے بعد بنائی گئی ہے جس کے لیے ٹیم سنگاپور بھی گئی تھی اور 300 گواہان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلی چارج شیٹ میں آنجہانی گلوکار کے قریبی عزیزوں اور ساتھیوں پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں کزن سندیپن گارگ بھی شامل ہیں۔
چارج شیٹ میں شامل سب سے نمایاں نام سندیپن گارگ ہے جو آنجہانی کے کزن بھی ہیں اور ان ساتھ سنگاپور ٹور میں بھی موجود تھے۔
آنجہانی گلوکار کے ماہر تیراک ہونے کے باوجود سنگاپور کے سیاحتی مقام پر ڈوبنے سمیت متعدد واقعات کے گواہ بھی ہیں۔
صرف کزن ہی نہیں، چارج شیٹ میں گلوکار کے منیجر، فیسٹیول آرگنائزر، بینڈ کے متعدد اراکین، شریک گلوکارہ امرتپر اوا مہانتا اور ذاتی گارڈز کو بھی نامزد کیا گیا۔
تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد مختلف سطحوں پر واقعات، فیصلوں یا مبینہ غلط بیانی میں ملوث رہے ہیں۔
دوسری جانب سنگاپور میں تحقیقات جاری ہیں اور مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گلوکار کے قتل کے شواہد نہیں ملے البتہ یہ غفلت اور لاپرواہی کا معاملہ ہوسکتا ہے۔
سنگاپور پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات میں مزید 3 ماہ لگ سکتے ہیں۔ جس کے لیے بھارتی پولیس سے بھی رابطے میں ہیں۔
یاد رہے کہ گلوکار زوبین گارگ ستمبر 2025 کو سنگاپور کے سیاحتی مقام پر اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈائیونگ کر رہے تھے۔ ان کی لاش پانی کی سطح پر ملی۔
حیران کن طور پر اس وقت بھی گلوکار کے قریب بینڈ کے ارکان، فیسٹیول آرگنائزرز اور عملے کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔
اُن کی اچانک موت کے حالات نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو چونکا دیا جب کہ آسام اور پورے شمال مشرقی بھارت میں شدید غم و غصہ اور بے یقینی کی کیفیت پیدا کر دی تھی۔
گلوکار کی اہلیہ نے کچھ عرصہ قبل زوبین کا آخری تحریری خط بھی میڈیا کے ساتھ شیئر کیا تھا، جس نے معاملے میں جذباتی اور قانونی دونوں سطحوں پر نئی بحث چھیڑ دی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی سے آئوٹ، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سیاسی کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کردی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، جس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام شامل نہیں ہے۔پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے سلمان اکرم راجا کو نئی سیاسی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی تھی، جس کے بعد کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن سلمان اکرم راجا اور فردوس شمیم نقوی کے دستخط سے جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں 23 اہم رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان، سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی میں شامل دیگر رہنماؤں میں فردوس شمیم نقوی، شیخ وقاص اکرم، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی اور سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بھی شامل ہیں۔
سابق سینیٹ اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، پنجاب اسمبلی اپوزیشن لیڈر معین قریشی، سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد خان بھچر، اوورسیز چیپٹر سیکریٹری سجاد برکی، پنجاب کی چیف آرگنائزرز عالیہ حمزہ، جنید اکبر، حلیم عادل اور داؤد کاکڑ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
سیاسی کمیٹی میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے خالد خورشید اور سردار قیوم نیازی، سابق اسپیکر اسد قیصر، چیف وہپ قومی اسمبلی عامر ڈوگر، سینیٹ کوآرڈینیٹر فوزیہ ارشد، خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب، اقلیتی ونگ کے صدر لال چند ملہی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیاسی کمیٹی پارٹی کا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز فورم ہو گا، کمیٹی پارٹی فیصلوں اور پالیسی سازی کا اعلیٰ ترین فورم ہوگا اور پارلیمانی پارٹیوں کے لیے بنائی جانے والی پالیسیاں بھی مذکورہ کمیٹی مرتب کرے گی۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور شامل نہیں ہیں تاہم نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مزید رہنماؤں کی شمولیت یا اخراج ضرورت کے تحت کیا جائے گا۔