اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثے آن لائن جمع وشائع کرنیکا نظام تیار
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثے آن لائن جمع کرانے اور شائع کرنے کا نظام تیار کر لیا گیا، 2026 کےآخر تک اعلیٰ افسران کے اثاثے عوام کیلئے ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ کیلئے وفاقی و صوبائی افسران کے اثاثوں کی جانچ پڑتال بھی ہو گی، وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا ہے۔
دستاویز کے مطابق گریڈ 17 سے 22 کے تمام اعلیٰ افسران ملکی وغیر ملکی اثاثے ڈیجیٹلی جمع کرائیں گے، وفاق اور صوبوں کے تمام سول افسران کے اثاثے بھی لازمی ڈیجیٹل ہوں گے۔
اثاثوں کی آن لائن اشاعت کیلئے پرائیویسی اور ڈیٹا پروٹیکشن کے انتظامات شامل ہوں گے، رسک بیسڈ ویری فیکیشن کا طریقہ کار بھی متعارف کرایا جائے گا۔
بینکوں کو اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثہ جات تک رسائی دی جائے گی، بینک اینٹی منی لانڈرنگ کیلئے وفاقی و صوبائی افسران کےاثاثوں کی جانچ پڑتال کریں گے، سرکاری اداروں کے اہلکاروں کے اثاثوں کی بھی چھان بین کر سکیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔