گریڈ 17 تا 22 سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات آن لائن جمع کروانے اور شائع کرنے کا نظام تیار
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
گریڈ 17 سے 22 تک کے اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات آن لائن جمع کروانے اور شائع کرنے کا نظام تیار کر لیا گیا۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق 2026ء کے آخر تک افسران کے اثاثے ویب سائٹ پر پبلک کر دیے جائیں گے، اس حوالے سے وفاق نے آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا۔
وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ اگلے سال کے آخر تک اعلیٰ افسران کےاثاثوں کی تفصیلات عوام کے لیے ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی، وفاقی و صوبائی افسران کے اثاثوں کی جانچ پڑتال بھی ہو گی۔
گریڈ 17 سے 22 کے افسران اپنے ملکی و غیر ملکی اثاثوں کی تفصیل جمع کروائیں گے۔
وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے تمام سول افسران کے اثاثوں کی تفصیلات بھی لازمی دستیاب ہوں گی، سرکاری اداروں کے اہل کاروں کے اثاثوں کی چھان بین بھی ہو سکے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افسران کے اثاثوں کی اثاثوں کی تفصیلات
پڑھیں:
امریکا سکیورٹی کی ضمانت دے تو انتخابات کرانے کیلئے تیار ہیں: صدر یوکرین
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ کے بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک میں انتخابات کرانے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
زیلنسکی کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات اسی صورت میں کرائیں گے اگر امریکا اور دیگر اتحادی ممالک یوکرین کو سکیورٹی کی مکمل ضمانت فراہم کریں۔ ان کے مطابق مناسب تحفظ کی صورت میں انتخابات آئندہ 60 سے 90 دن کے اندر منعقد کیے جا سکتے ہیں۔
یوکرینی صدر نے یہ بھی اعلان کیا کہ امن منصوبے سے متعلق ایک نظرثانی شدہ دستاویز جلد تیار کر کے امریکا کے سامنے پیش کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین اور یورپی شراکت دار اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں، جبکہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ لندن میں امن سے متعلق اہم نکات طے کیے گئے ہیں۔
زیلنسکی نے مزید کہا کہ امریکا یوکرین کے لیے ایک مضبوط اور حقیقی سکیورٹی گارنٹی چاہتا ہے، اور وہ اسی سمت میں مل کر کام کر رہے ہیں۔