محرابپور،ٹرالر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق،بچہ زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-05-5
محراب پور(جسارت نیوز)حادثے میں نوجوان جاں بحق، موٹر سائیکل کی زد میں آکر بچہ زخمی، قومی شاہراہ پردھند کے باعث کئی گاڑیوں میں تصادم، حادثہ سدھوجاپولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر سدھوجا بائی پاس کے مقام پر ہوا، جہاں ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان واصف مشتاق بوھیو کچل کر جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق نوجوان ڈاکٹر عارف مشتاق بوھیو اور ایڈووکیٹ مشتاق بوھیو کا بھائی اور گاؤں اٹل بوھیو کا رہائشی تھا گھر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا، نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی ہے، قمر الدین چانڈیو پولیس تھانہ کی حدود قمر الدین چانڈیو شہر میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نوجوان راہگیر بچے کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا، بچے کی ٹانگ ٹوٹنے کے باعث وہاں موجود لوگوں نے اسے اسپتال منتقل کیا، دوسری طرف دھند کے باعث قومی شاہراہ پر چانڈیا ویلج کے ٹرالر، مزدا سمیت متعدد گاڑیوں آپس میں ٹکرا گئیں جس میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔