اسلام آباد میں گاڑی پر ایم ٹیگ نہ لگوانے والے افراد کے لیے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر جلد از جلد ’ایم ٹیگ‘ لگوالیں۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر وے ایم ٹیگ کی حامل گاڑیوں کو نیا ای ٹیگ لگانے کی ضرورت نہیں، ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد کی وضاحت
ڈپٹی کمشنر آفس سے سوشل میڈیا پر پبلش کیے گئے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ شہر کے تمام انٹری پوائنٹس اور مختلف شاہراہوں پر ایم ٹیگ ریڈرز کی انسٹالیشن مکمل ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیے: اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ اور ایم ٹیگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
بیان میں کہا گیا کہ اب بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کی ریڈرز کی مدد سے نشاندہی کی جا سکے گی جس پر شہریوں کو قانونی دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ شہریوں سے التماس ہے کہ جلد از جلد اپنی گاڑی پر ایم ٹیگ لگوائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد اسلام آباد انتظامیہ اسلام آباد ایم ٹیگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد اسلام ا باد انتظامیہ اسلام ا باد ایم ٹیگ ایم ٹیگ اسلام ا
پڑھیں:
مالکان کیلئے بڑی سہولت، گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے نیا نظام متعارف
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے نیا "پرسنلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم” متعارف کروایا گیا ہے، جس کا مقصد جعلی نمبر پلیٹس اور کلوننگ کے خاتمے کے ساتھ رجسٹریشن کے عمل کو تیز اور کرپشن فری بنانا ہے۔
نئے نظام کے تحت نمبر پلیٹ گاڑی کی بجائے شہری کی ملکیت ہوگی، اور شناختی کارڈ یا موبائل نمبر کی طرح شہری ہی گاڑی کے نمبر کا مالک ہوگا۔ گاڑی فروخت ہونے کی صورت میں پرانا نمبر فروخت کنندہ کے پاس رہے گا، جبکہ خریدار نئے نمبر کے لیے درخواست دے سکے گا۔ شہری اپنا نمبر تین سال تک بغیر گاڑی کے بھی محفوظ رکھ سکے گا۔
پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نیا نظام عوام کو ریلیف دینے اور گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگا، اور آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔