اسلام آباد(آئی این پی ) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا  ہے کہ مہنگے کپڑے، گھر، گاڑیوں اور گھروں کی نمائش کرنے والے ریڈار پر ہیں۔ میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بتایا کہ ایک سال میں شوگر انڈسٹری سے جمع سیلزٹیکس میں 40 ارب روپے کا اضافہ ہوا، پہلے ٹیکس والی چینی اور بغیر ٹیکس والی چینی کا ریٹ الگ الگ تھا، اب کوئی بغیر ٹیکس والی چینی کا سٹاک رکھنے والے کا نام بتائے تو ایسے افراد کیخلاف سخت ترین کارروائی ہوگی، ٹیکس چوروں کیخلاف ایک چیف کمشنرانفوسٹمنٹ مقرر کردیا ہے، ٹیکس چوروں کیخلاف ملک بھرمیں کارروائیاں چیف کمشنر کے ماتحت ہوں گی۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ سوشل میڈیا پرگوشوارہ کم ظاہرکرنے والے 30 افراد کو نوٹس جاری کرچکے ہیں، ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائیوں کی یومیہ رپورٹ مرتب ہورہی ہے، سمگلنگ کے سامان کی ترسیل روکنے کیلئے سخت کارروائیاں ہورہی ہیں، سمگلرز نے کسٹم حکام کو نقصان پہنچایا، دو ٹیکس اہلکار شہید ہوئے لیکن سمگلنگ کیخلاف کارروائیوں یہ سلسلہ اب تھمنے والا نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیئرمین ایف بی ا ر

پڑھیں:

اداروں کیخلاف بیان بازی کرنے والی سیاسی جماعتوں پر پابندی کی قرارداد منظور

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی میں اداروں کیخلاف بیان بازی کرنے والی سیاسی جماعتوں پر پابندی کی قرارداد منظورکرلی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن طاہر پرویز نے پنجاب اسمبلی میں پیش کی،متن میں کہا گیا ہے کہ اداروں کے خلاف بیان، انتشار پھیلانے والی پارٹی اور اس کے بانی پر پابندی لگائی جائے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مہنگے کپڑے، گاڑیوں اور گھروں کی نمائش کرنے والے ریڈار پر ہیں، چیئرمین ایف بی آر
  • مہنگے کپڑے، گاڑیوں اور گھروں کی نمائش کرنے والے ریڈار پر ہیں، چیئرمین ایف بی آر
  • محبت کی انوکھی کہانی، چینی خاتون نے زلزلے میں جان بچانے والے فوجی اہلکار سے شادی کرلی
  • مہنگے اسمارٹ فونز پر 55 فیصد تک ڈیوٹی ہے، ایف بی آراعتراف
  • قائمہ کمیٹی خزانہ کی انکم ٹیکس آرڈیننس تیسرے ترمیمی بل 2025ء کی منظوری
  • قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ سے انکم ٹیکس آرڈیننس تیسرا ترمیمی بل منظور
  • اداروں کیخلاف بیان بازی کرنے والی سیاسی جماعتوں پر پابندی کی قرارداد منظور
  • محکمہ ایکسائز کا ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن
  • سکھر ،پولیس بغیر نمبر پلیٹس و فینسی شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف ضلع بھر میں کارروائیاں کررہی ہے