حملہ آور کو روکنے پر پاکستانی ڈرائیور جرمنی کا ہیرو قرار، اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
جرمنی میں ایک پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کو غیر معمولی بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرنے پر اہم ترین اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ اسے اس وقت دیا گیا جب اس نے ایک مسلح حملہ آور کو اپنی جان کی پروا کیے بغیر روک کر متعدد قیمتی جانیں بچائیں۔
اطلاعات کے مطابق حملہ آور اپنی گاڑی کے ذریعے لوگوں کو نشانہ بنا رہا تھا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسی دوران پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور محمد افضل نے ہمت دکھاتے ہوئے اپنی ٹیکسی حملہ آور کی گاڑی کے سامنے ڈال دی اور اسے مزید تباہی پھیلانے سے روک دیا۔
جرمنی یہاں ایک پاکستانی کو اہم ایوارڈ دیا گیا کیونکہ اس نے ایک دہشت گرد جو گاڑی سے لوگوں کو کچل کر مار رہا تھا کو اس دلیر شخص نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اپنی ٹیکسی سے روکا
ایک ٹیکسی ڈرائیور کو اہم ترین ایوارڈ دیا گیا اسکو اپنا ہیرو مانا گیا کیونکہ یہاں اصل ہیروز کی عزت کی… pic.
— Ch Sajaad Husein (@ch_sajaad) December 10, 2025
جرمن حکام نے اس بہادرانہ اقدام کو غیر معمولی جرات اور انسانی ہمدردی کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے انھیں سرکاری سطح پر اعزاز پیش کیا۔ مقامی کمیونٹی اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی ٹیکسی ڈرائیور کی بہادری کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ایسے افراد اصل ہیرو ہوتے ہیں جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ کئی صارفین نے کہا کہ ایسے ہی لوگوں سے دنیا میں انسانیت قائم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جرمنی جرمنی ایوارڈ ویڈیو وائرل
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جرمنی ایوارڈ ویڈیو وائرل ٹیکسی ڈرائیور حملہ آور
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔