Islam Times:
2025-12-11@12:02:30 GMT

تیل بردار جہاز کی ضبطی بحری قزاقی ہے،

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

تیل بردار جہاز کی ضبطی بحری قزاقی ہے،

امریکی صدر ٹرمپ نے بھی صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ آج خبروں کے اعتبار سے ایک دلچسپ دن تھا۔ جیسا کہ شاید آپ جانتے ہوں، ہم نے ابھی ابھی وینزوئلا کے ساحل پر ایک بڑے تیل  بردار جہاز کو ضبط کیا ہے۔ دراصل یہ اب تک ضبط کیا گیا سب سے بڑا تیل بردار جہاز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محاصرے کے شکار وینزوئلا نے امریکہ کی جانب سے اس کے تیل بردار جہاز کی ضبطی کو سرعام چوری اور بین الاقوامی سطح پر بحری ڈاکہ زنی قرار دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ واشنگٹن اس ملک کے تیل کے وسائل لوٹنے کی منظم منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ وینزوئلا کی حکومت نے ایک سخت لہجے کے بیان میں امریکی فوج کے ہاتھوں کیریبین سمندر میں اپنے ایک تیل بردار جہاز کے ضبط کیے جانے کی شدید مذمت کی اور اسے دشمنی پر مبنی اقدام اور بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی قرار دیا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب امریکہ نے گزشتہ مہینوں میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے نام پر خطے میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کیا ہے۔ اسپوتنیک کے مطابق وینزوئلا کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جمہوریہ بولیواری وینزوئلا اس اقدام کو، جس کا خود امریکی صدر نے اعتراف کیا ہے، سختی سے رد اور اس کی مذمت کرتا ہے، کیریبین میں ایک تیل بردار جہاز کی ضبطی ایک دشمنانہ اقدام اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ امریکی صدر نے ایسے اقدامات کا اقرار کیا ہو۔ انہوں نے اپنی 2024 کی انتخابی مہم میں کھلے عام اعلان کیا تھا کہ ان کا مستقل ہدف یہ ہے کہ وینزوئلا کا تیل بغیر کسی ادائیگی کے اپنے قبضے میں لے لیں، یہ اعتراف ظاہر کرتا ہے کہ واشنگٹن کی دشمنانہ پالیسی کا مقصد وینزوئلا کے تیل کے وسائل کو لوٹنا ہے۔ ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ امریکی فوج نے وینزوئلا کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار جہاز ضبط کر لیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے بھی صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ آج خبروں کے اعتبار سے ایک دلچسپ دن تھا۔ جیسا کہ شاید آپ جانتے ہوں، ہم نے ابھی ابھی وینزوئلا کے ساحل پر ایک بڑے تیل  بردار جہاز کو ضبط کیا ہے۔ دراصل یہ اب تک ضبط کیا گیا سب سے بڑا تیل بردار جہاز ہے۔ دو امریکی حکام نے تصدیق کی کہ یہ کارروائی امریکی کوسٹ گارڈ کی نگرانی میں کی گئی، تاہم جہاز کا نام یا اس کی درست لوکیشن ظاہر نہیں کی گئی۔ وینزوئلا اوپیک کا بانی رکن ملک ہے اور دنیا کے سب سے بڑے ثابت شدہ تیل ذخائر رکھتا ہے۔

اس سے قبل منگل کی رات امریکی بحریہ نے اپنے جنگی طیاروں کے وینزوئلا کے قریب پروازوں کے متعلق کہا کہ طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جرالد آر فورد کے ایف 18 جنگی طیارے کیریبین کے اوپر پروازیں کر رہے تھے۔ امریکی فوجی دستے اس خطے میں سدرن اسپیر نامی آپریشن کی معاونت کے لیے تعینات ہیں، جو وزارتِ جنگ کی ہدایت پر امریکہ کی سرحدی سلامتی کے لیے جاری ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تیل بردار جہاز وینزوئلا کے امریکی صدر ضبط کیا کہا کہ کیا ہے

پڑھیں:

کولمبو:ـ وزیر بحری امور محمد جنید انوار چودھری ہائی کمیشن آف پاکستان میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • تیل بردار جہاز کی ضبطی بحری قزاقی ہے، وینزوئلا
  • امریکا کا بڑا ایکشن! وینزویلا کے قریب تیل بردار جہاز پر قبضہ کرلیا
  • امریکا نے و ینز ویلا کے قریب تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا
  • امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا
  • امریکی فورسز کی کمانڈو کارروائی، وینزویلا کے تیل بردار جہاز پر قبضے کی ویڈیو وائرل
  • کولمبو:ـ وزیر بحری امور محمد جنید انوار چودھری ہائی کمیشن آف پاکستان میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
  • 9 دسمبر 1971 کو ہنگور کے عملے نے جانبازی کی درخشندہ تاریخ رقم کی، فیلڈ مارشل
  • 71 کی جنگ میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار تھی، آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے: فیلڈ مارشل
  • پاک بحریہ آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے: فیلڈ مارشل