ہنگور ڈے "آبدوز ہنگور" کی لازوال بہادری اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی روشن علامت ہے۔

تفصیلات کے مطابق 9 دسمبر 1971 کو ہنگور نے دشمن کے بحری جہاز ککری کو غرق اور کرپان کو شدید نقصان پہنچا کر بھارتی بحری غرور کو خاک میں ملایا۔ آج کے دن کے حوالہ سے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ 9 دسمبر 1971 کو ہنگور کے عملے نے جانبازی اور دلیری کی ایک درخشندہ تاریخ رقم کی جو کہ آج تک دشمن کے ذہن پر نقش ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1971 میں بھی پاک بحریہ دشمن کے لیے سمندر میں سیسہ پلائی دیوار تھی اور آج بھی یہ ملک کی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے۔ یہ دن باور کرواتا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خودمختاری اور دفاعِ وطن کے لیے عزمِ محکم رکھتا ہے۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ ہنگور کی درخشاں روایت برقرار رکھتے ہوئے 8 جدید ہنگور کلاس آبدوزیں عنقریب پاک بحریہ میں شامل ہو رہی ہیں۔ پاک بحریہ اپنے شاندار ماضی کی طرح آج بھی ہر محاذ پر دشمن کے دانت کھٹے کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

پاک بحریہ نے ہنگور ڈے پر خصوصی دستاویزی فلم "ہدف" جاری کر دی ہے۔ فلم، آبدوز ہنگور کے کمانڈنگ آفیسر وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) احمد تسنیم کی وار ڈائری پر مبنی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاک بحریہ دشمن کے

پڑھیں:

محکمہ جنگلی حیات نےطوطوں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی

  ثمرہ فاطمہ:محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے مختلف اقسام کے طوطوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 10 روز کی توسیع کر دی ہے۔

 پہلے سے مقررہ آخری تاریخ 5 دسمبر تھی، جسے اب بڑھا کر 15 دسمبر کر دیا گیا ہے۔

محکمہ کے مطابق شہری اب 15 دسمبر تک اپنے طوطوں کا اندراج وائلڈ لائف کے دفاتر یا سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے کرا سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو رجسٹریشن کا موقع فراہم کرنا ہے۔

محسن نقوی کی 30 لاکھ ڈالر کی منشیات ضبط کرنے پر پاک بحریہ کی ستائش

الیگزینڈرین، گلابی رنگ کے اور سلیٹی سر والے بلسم ہیڈ طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ دیگر اقسام کے کیسز بھی قواعد کے مطابق نمٹائے جائیں گے۔

محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ مقررہ مدت کے بعد بغیر رجسٹریشن طوطے رکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔




متعلقہ مضامین

  • اکہترکی جنگ میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار تھی، آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے، فیلڈ مارشل
  • ہنگور ڈے پر طاقت کا فیصلہ کن اعلان! فیلڈ مارشل عاصم منیر: پاک بحریہ آج بھی دشمن کے لیے ناقابلِ عبور آہنی دیوار
  • 71 کی جنگ میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار تھی، آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے: فیلڈ مارشل
  • پاک بحریہ آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے: فیلڈ مارشل
  • وزیرداخلہ کی بحیرہ عرب میں کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین
  • محکمہ جنگلی حیات نےطوطوں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
  • پاک بحریہ اور رائل نیوی آف عمان کی مشترکہ مشق ثمر الطیب کا انعقاد
  • پاک بحریہ اور رائل نیوی آف عمان کی دوطرفہ بحری مشق ثمر الطیب 2025 کا انعقاد
  • پاکستان نیوی اور عمان کی مشترکہ مشق کا انعقاد