2025-12-11@07:36:20 GMT
تلاش کی گنتی: 16
«پھل کھانا»:
پھل ہماری صحت کے لیے اہم ہیں، یہ سب جانتے ہیں۔ لیکن پھلوں کو کب اور کیسے کھانا چاہیے، یہ ایک ایسا سوال ہے جس پر سالوں سے بحث جاری ہے۔ کچھ لوگ یہ مانتے ہیں کہ صبح سویرے پھل کھانا صحت کے لیے بہتر ہے، جبکہ دیگر افراد کا کہنا ہے کہ اس سے تیزابیت یا ہاضمہ سست ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ پھل ہمیشہ خالی پیٹ ہی کھانے چاہیے۔ ان سب کو دیکھ کر اکثر لوگوں کو یہ سمجھنے میں دشواری ہوتی ہے کہ کون سی بات درست ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ پھل وٹامنز، فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس اور پانی سے بھرپور ہوتے ہیں اور سوال یہ...
بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ خشک پھل تازہ پھلوں جیسے ہی فائدہ مند ہوتے ہیں مگر بلڈ شوگر کے لحاظ سے فرق کافی اہم ہے۔ جب کسی پھل کو خشک کیا جاتا ہے تو اس میں موجود پانی کا زیادہ حصہ نکل جاتا ہے لیکن قدرتی شوگر (fructose) ویسی ہی رہتی ہے بلکہ زیادہ مرتکز ہو جاتی ہے۔ نتیجتاً خشک پھلوں میں فی 100 گرام میں شوگر کی مقدار تازہ پھلوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہوتی ہے۔ خشک پھلوں کا گلیسیمک انڈیکس (جی آئی) بھی عام طور پر تازہ پھلوں کے برابر یا تھوڑا زیادہ ہوتا ہے مگر چونکہ ان میں شوگر کی مقدار زیادہ مرتکز ہوتی ہے، اس لیے گلیسیمک لوڈ (جی ایل) زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یونیورسٹی آف لیسٹر میں کی جانے والی ایک اہم تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ روزانہ زیادہ پھل کھانے والے افراد کے پھیپھڑوں پر فضائی آلودگی کے منفی اثرات نمایاں طور پر کم ہو سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق پھلوں میں موجود قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس فضائی آلودگی کے نقصان دہ اثرات سے جسم کے دفاعی نظام کو تقویت دیتے ہیں۔یہ تحقیق 2 لاکھ سے زائد افراد پر کی گئی، جس میں خاص طور پر خواتین پر زیادہ نمایاں اثرات دیکھنے کو ملے۔ تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ خواتین عام طور پر مردوں کے مقابلے میں زیادہ پھل کھاتی ہیں، جس کے نتیجے میں ان کے پھیپھڑوں پر آلودگی کے منفی اثرات کم محسوس ہوئے۔ مردوں میں پھلوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صحت کے حوالے سے یہ سوال اکثر کیا جاتا ہے کہ پھل جوس کی صورت میں زیادہ فائدہ دیتے ہیں یا سالم حالت میں کھانے سے۔ماہرینِ غذائیت کی اکثریت اس بات پر متفق ہے کہ جوس کے مقابلے میں پھلوں کو پورے طور پر کھانا زیادہ بہتر اور صحت بخش انتخاب ہے۔اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ سالم پھل میں موجود گھلنے اور نہ گھلنے والے فائبر نظامِ ہضم کو متوازن رکھتے ہیں۔یہ فائبر شوگر کو آہستہ آہستہ خون میں داخل ہونے دیتا ہے، جس سے نہ صرف بلڈ شوگر کنٹرول میں رہتی ہے بلکہ پیٹ بھی زیادہ دیر تک بھرا رہتا ہے۔ اس کے برعکس جب پھلوں کو جوس کی شکل میں لیا جاتا...
ترکی میں ’اوکان‘ نامی ریچھ کھانے پینے کا بہت شوقین ہے جس کی وجہ سے اس کو ایک بار پھر اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ اوکان کی ایک ویڈیو اس وقت انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک اسٹریچر پر لیٹا ہوا دکھائی دیتا ہے اور اسے ایم آر آئی اسکین کے لیے اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔ اوکان کا وزن تقریباً 90 کلوگرام ہے اور وہ اس وقت طبیعت خراب ہونے کے بعد علاج کے لیے استنبول یونیورسٹی کے سیرراپاشا ویٹرنری اسپتال لایا گیا ہے۔ پھلوں کی زیادتی سے معدہ خراب استنبول نیچر اینڈ لائف کمپلیکس کے بورڈ چیئرمین براق میمی شوغلو کا نے کہا کہ ہمارا ریچھ اوکان معدے کی تکلیف اور پیٹ...
ہم میں سے اکثر جانتے ہیں کہ بھرا ہوا پیٹ لے کر سونا نیند پر برا اثر ڈال سکتا ہے لیکن کیا کچھ مخصوص غذائیں ایسی بھی ہیں جو نیند کو بہتر بنا سکتی ہیں؟ ماہرین اس کی تائید کرتے ہیں لیکن اس شرط کے ساتھ کہ انہیں صحیح وقت پر اور صحیح مقدار میں کھایا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: شوگر کے مریضوں کے لیے دہی کے 6 حیرت انگیز فوائد بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق رات دیر سے بھاری کھانا کھانے کے بعد اگلی صبح تھکن محسوس کرنا عام بات ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ جسم کو ایسے کھانے ہضم کرنے میں زیادہ توانائی درکار ہوتی ہے جو نیند میں خلل ڈالتی ہے۔ نیند بڑھانے...
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ ایواکاڈو کھانے سے نیند کے معیار میں نمایاں بہتری آسکتی ہے۔ امریکا کے 969 بالغ افراد پر کی گئی اس تحقیق میں یہ سامنے آیا کہ جو لوگ 6 ماہ تک روزانہ ایک ایواکاڈو کھاتے رہے، ان کی نیند ان افراد سے بہتر تھی جو مہینے میں 2 سے بھی کم ایواکاڈو کھاتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: بھاری کمبل میں اچھی نیند کیوں آتی ہے؟ مزید یہ کہ روزانہ ایواکاڈو استعمال کرنے والوں کی خوراک مجموعی طور پر زیادہ صحت مند اور کولیسٹرول کی سطح بھی کم تھی۔ امریکن اکیڈمی آف سلیپ میڈیسن کے ترجمان اور پلمونولوجسٹ ڈاکٹر جان سائٹو کے مطابق یہ نتائج اس لیے زیادہ قابلِ اعتبار ہیں کہ تحقیق...
ذیابیطس کے مریضوں کو اپنے خون میں شکر کی سطح کو قابو میں رکھنے کے لیے ایسی غذاؤں کا انتخاب کرنا ہوتا ہے جن میں کم گلیسیمک انڈیکس (جی آئی) یعنی کم شوگر ہو۔ خوش قسمتی سے کچھ پھل ایسے ہیں جو نہ صرف ذائقے دار ہوتے ہیں بلکہ شوگر میں بھی کم ہوتے ہیں اور ذیابیطس کے مریض اعتدال کے ساتھ ان سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ 1. بلیک بیری قدرتی مٹھاس کے باوجود بلیک بیری کم شوگر رکھتی ہیں۔ یہ فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس کا گلیسیمک انڈیکس 41 ہوتا ہے۔ 2. کیوی اعتدال میں کھایا جائے تو کیوی بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے چھلکے سمیت کھائیں تاکہ فائبر زیادہ سے زیادہ حاصل ہو۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں نیند کی کمی، تھکن اور بے خوابی ایک ایسا مسئلہ بنتا جا رہا ہے جو نہ صرف جسمانی صحت بلکہ ذہنی سکون کو بھی متاثر کر رہا ہے۔روزمرہ کے مصروف معمولات، ذہنی دباؤ، موبائل فونز کا بڑھتا استعمال اور ناقص غذائی عادات وہ عوامل ہیں جو نیند کے فطری عمل میں مداخلت کا سبب بنتے ہیں،لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف اپنی غذا میں معمولی تبدیلی لا کر بھی اس سنگین مسئلے سے نمٹا جا سکتا ہے؟جی ہاں! امریکا میں کی جانے والی ایک تازہ طبی تحقیق نے اس سوال کا ایک آسان اور مؤثر جواب فراہم کیا ہے۔شکاگو یونیورسٹی میڈیسن اور کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک مشترکہ تحقیق کے دوران یہ دریافت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آلو بخارا موسم گرما میں دستیاب ایک لذیذ اور صحت بخش پھل ہے جسے خشک کر کے بھی کھایا جاتا ہے۔پوٹاشیم، سیلینیئم، وٹامن سی، وٹامن اے، بیٹا کیروٹین اور فائبر سے بھرپور یہ پھل دل، دماغ اور ہڈیوں کی صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق آلو بخارے میں اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔یہ پھل بینائی بہتر بنانے، نظام ہاضمہ کی کارکردگی بہتر کرنے اور جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں بھی مددگار مانا جاتا ہے۔خشک آلو بخارے کا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے جبکہ اس میں موجود فائبر اور پانی سانس کی بو...
فروٹ کو فریز کرنا نہ صرف ایک آسان طریقہ ہے بلکہ یہ موسمی ذائقوں کو طویل عرصے تک محفوظ رکھنے کا ایک مؤثر حل بھی ہے۔ چاہے گرمیوں میں تازہ اسٹرابیریز کی بھرمار ہو یا سال بھر اپنے پسندیدہ پھلوں کا ذائقہ برقرار رکھنا ہو، مناسب انداز میں فروٹ فریز کرنے سے نہ صرف خوراک ضائع ہونے سے بچتی ہے بلکہ صحت مند ناشتہ یا میٹھے کا فوری حل بھی مل جاتا ہے۔ شادیوں کے موسم میں ضرورت سے زیادہ کھانے اوربدہضمی سے بچنے کی 5 مفید ٹپس چونکہ پھلوں کو ان کی پختگی کے عروج پر فریز کیا جاتا ہے، اس لیے ان کے غذائی اجزا اور قدرتی مٹھاس برقرار رہتی ہے، جو مصروف زندگی کا ایک بہترین اور...
مائیکرو بایوم میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ ایک نارنجی کھانے سے انسان کے ڈپریشن کا خطرہ 20 فیصد کم ہو سکتا ہے۔ اس تحقیق کی قیادت ہارورڈ میڈیکل اسکول میں میڈیسن کے ایک انسٹرکٹر اور میساچوسٹس جنرل اسپتال کے ایک معالج ڈاکٹر راج مہتا نے کی۔ اس تحقیق میں پتہ چلا کہ لیموں آنتوں میں پائے جانے والے بیکٹیریا کی نشوونما کو متحرک کرتا ہے جو موڈ پر اثرانداز ہونے والے دماغ کے دو کیمیکلز کی پیداوار کو متاثر کرتا ہے، سیرٹونن اور ڈوپامائن۔ محققین نے 100,000 سے زیادہ خواتین کے ڈیٹا کو دیکھا جنہوں نے اپنی خوراک اور صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ اس تحقیق میں صرف رس بھرے پھل جیسے لیموں...
ذیابیطس دنیا میں تیزی سے عام ہوتا ہوا ایسا مرض ہے جسے خاموش قاتل کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ یہ ایک بیماری کئی امراض کا باعث بن سکتی ہے۔ آج کے دور میں کروڑوں لوگ اس بیماری میں مبتلا ہیں۔ اس مرض میں مبتلا افراد کو اپنی خوراک کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ اس کے ساتھ طرز زندگی میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں شوگر کے مریضوں کا بلڈ شوگر لیول کافی بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے انہیں کئی طرح کے صحت کے مسائل ہو سکتے ہیں۔ بعض اوقات متاثرین ہائی بلڈ شوگر کی وجہ سے مر بھی سکتے ہیں۔ اس لیے اسے قابو میں رکھنا بہت ضروری ہے۔...
میاں چنوں(مانیٹر نگ ڈ یسک )درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نواحی گاؤں 112 پندرہ ایل میں درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
میاں چنوں(نیوز ڈیسک)درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواحی گاؤں 112 پندرہ ایل میں درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ایک متاثرہ فرد نے بتایا کہ ہم نے لکڑی کی کٹائی کے دوران درخت سے پھل اتار کر کھایا تھا جس کے بعد حالت غیر ہوگئی۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے، متاثرین میں نجم الحسن، رمضان ،عرفان،قیصر، عمر فاروق ظفر اقبال،مشتاق اور جاوید شامل ہیں۔ مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے...
