نامعلوم افراد نے شوٹنگ رکوادی، صائمہ کو 2 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا، ہدایتکارہ سنگیتا
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
لالی ووڈ کی مشہور ہدایتکارہ سنگیتا نے نامعلوم افراد کی جانب سے ڈرامے کی شوٹنگ رکوانے پر مقدمہ درج کروا دیا۔
ہدایتکار سید نور اور دیگر کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سنگیتا نے بتایا کہ ان کے ڈرامے کی ریکارڈنگ کے دوران نامعلوم افراد نے سیٹ پر فنکاروں کو دھمکایا اور ہراساں کیا۔
ادکارہ سنگیتا کا کہنا تھا کہ 50 سال ہو گئے ہیں اس انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے۔ کچھ لوگوں نے اسلحے کے زور پر میری ٹیم کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ ادکارہ صائمہ کو 2 گھنٹے تک سیٹ پر یر غمال بنائے رکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے شیرا کوٹ تھانے میں مسلح افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے۔
ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا کہ ڈرامے میں نعمان اعجاز بھی تھے لیکن انہوں نے اس صورتحال کی وجہ سے کام نہیں کیا۔
انہوں نے بتایا کہ احمد جہانگیر بلوچ نامی شخص کہتا ہے کہ میڈم اکیلے میں مجھ سے ملیں، یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
اداکارہ صائمہ کے شوہر اور معروف ہدایتکار سید نور نے شکوہ کیا کہ ہم لوگوں کو انٹرٹینمنٹ دیتے ہیں اور ہمیں کیا مل رہا ہے۔ میری بیوی کو ہراساں کیا گیا، اس نے بہادری سے مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری اپنی جنگ لڑ رہی ہے۔ اگر آئندہ کوئی واقعہ ہوا تو کون ذمہ دار ہوگا۔
سید نور نے کہا کہ پہلے لوگ ہمیں شوٹنگ نہیں کرنے دیتے تھے اب کالے کوٹ والے تنگ کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ اسلم خان فاروقی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ راہ حق کے شہید و نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپوت میجر محمد اکرم شہید، میجر محمد شبیر شریف شہید، سوار محمد حسین شہید قوم کا فخر ہیں ان کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہ ان عظیم شہداء کے 54ویں یوم شہادت کی مناسبت سے ایم کیو ایس سی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں ایم کیو ایس سی کے جنرل سیکریٹری حکیم محمد شعیب قریشی، ترجمان دلشاد علی انصاری و دیگر نے خطاب کیا، مادر وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے میجر محمد اکرم شہید، میجر محمد شبیر شریف شہید، سوار محمد حسین شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور ملکی دفاع و سلامتی کے لئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا گیا اس موقع پر بابا جمال الدین کشمیری نے میجر محمد اکرم شہید، میجر محمد شبیر شریف شہید، سوار محمد حسین شہید سمیت شہدائے وطن کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔