پیپلزپارٹی شہریوں کو معیاری اور مفت علاج فراہم کر رہی ہے; بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
سٹی 42: جناح اسپتال کراچی کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی شہریوں کو معیاری اور مفت علاج فراہم کر رہی ہے ۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی دل کے علاج کا دنیا میں سب سے بڑانیٹ ورک بناچکا ہے۔این آئی سی وی ڈی میں عالمی معیارکے مطابق علاج ہوتا ہے۔سکھر اور حیدرآباد میں بھی این آئی سی وی ڈی موجود ہے۔18ویں ترمیم کے بعد سندھ میں صحت کے شعبے میں بہت کام ہوا۔
بلاول بھٹو نے کہا مالی وسائل صوبوں کو دینا غلطی نہیں تھی، اس کی مثال این آئی سی وی ڈی ہے۔وفاقی حکومت سے کہتے ہیں ہمیں مزید ذمہ داریاں دے۔وفاقی حکومت کے کچھ وزرا سمجھتے ہیں کہ صوبوں سے اختیارات واپس لئے جائیں۔صوبوں کو ٹیکس وصولی کا حق دیا جائے تاکہ وہ وفاق کا ہاتھ بٹاسکیں۔ٹیکس وصولی کا ہدف پورا نہ کرسکے تو اپنے حصے سے ادا کریں گے۔وفاق کے ادارے اپنے اہداف پورے نہیں کرسکے ،صوبوں کو اختیاردینا قابل عمل تجویز ہے۔پچھلا وزیراعظم شہر شہر جا کرکہتا تھا کہ ہم دیوالیہ ہوچکے۔18ویں ترمیم کے بعد ہم نے ثابت کردیا کہ وفاقی حکومت سے بہتر این آئی سی وی ڈی چلا سکتے ہیں۔18ویں ترمیم کے بعد سندھ کو محکمہ صحت کی ذمہ داری ملی تھی۔
جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی