بلاول بھٹو زرداری : فائل فوٹو 

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے ایسا علاج کا جال بچھایا جو عالمی سطح کا ہے، ہمارے پنجاب کے ٹکٹ ہولڈر نے مجھ سے، وزیر اعلیٰ سندھ سے رابطہ کیا اور کہا سندھ میں دی جانے والی مفت سہولت ہمارے علاقوں میں بھی دی جائے۔

کراچی میں ایس آ ئی یو ٹی کے نئے یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم پاکستان کو ایک خط لکھا ہے، وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اجازت دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج اس فائیو اسٹار ہوٹل کو فائیو اسٹار ہیلتھ فیسلیٹی میں تبدیل کر رہے ہیں، 18ویں ترمیم سے پہلے اور اس کے بعد این آئی سی وی ڈی کا فرق دیکھیں، ایس آئی یو ٹی اس شہر کا لینڈ مارک ہے، ایس آئی یو ٹی ملک بھر سے آنے والوں کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ فخر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر ہے، 18ویں ترمیم کے بعد ایس آئی یو ٹی، انڈس کے ساتھ پارٹنرشپ کی، ڈاکٹر ادیب رضوی کے نیٹ ورک کے بارے میں سب نے مجھ سے پہلے بات کی، ہماری ایس آئی یو ٹی کی 2022 تک 6 ارب روپے کی پارٹنرشپ تھی، اب یہ پارٹر شپ 21 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، سندھ سے باہر شہروں میں بھی ایس آئی یو ٹی کی سہولیات فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی کے ساتھ مل کر دیگر صوبوں میں سہولیات فراہم کریں، 2027 تک لاڑکانہ میں بھی ایس آئی یو ٹی کی سہولت کا افتتاح کریں گے، لاڑکانہ والے دیکھتے ہیں کہ ایک طرف یہ تاج محل میں بن رہا ہے اور ان کے پاس صرف ڈائیلاسز سینٹر ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایس آئی یو ٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ

پڑھیں:

ملک کے تمام صوے مودی کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر بذریعہ ویڈیو لنک جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں—فیس بک ویڈیو گریب

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا وزیر سندھ سے متعلق غلط بات کر رہا ہے، ملک کے تمام صوے بھائیوں کی طرح ہیں، جو مودی کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس پر ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف جلسوں سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کےلیے سازشی طریقے اپنا رہا ہے، دشمن آج بھی ملک میں دہشت گردی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن سازشی طریقے اپنا رہا ہے تاکہ پاکستان کو غیر مستحکم کیا جائے، آپس کے سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں، جب ملک کی سلامتی کی بات آئے تو ہم سب کو ایک ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد یہ ہمارا پہلا یومِ تاسیس ہے، بھارت کے 7 جہاز گرا کر ہماری ایئر فورس نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

اُن کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کی کوشش ہے کہ آئینی عدالت کو متنازع بنائیں، امید ہے کہ آئینی عدالت اپنے کردار سے ان لوگوں کو غلط ثابت کر دے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت چاہتی تھی کہ جو آئینی تحفظ ہم نے صوبوں کو دلوایا تھا اس کو ختم کیا جائے، فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ کی وجہ سے اس آئینی تحفظ کو چھیڑا نہیں گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس مطالبے سے پیچھے ہٹی، ہم نے آئینی عدالت بنا کر چارٹر آف ڈیموکریسی کی شق پوری کر دی اور صوبوں کو برابری کی نمائندگی دلوا دی۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ بھارت خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، ہماری بہادر افواج نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

اُن کا کہنا ہے کہ فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ یومِ تاسیس کے موقع پر نئی تاریخ رقم کی، ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈیجیٹل جلسے سے خطاب کر رہا ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختون خوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے عوام سے مخاطب ہوں، ہمارا معاشی فلسفہ ہے کہ پسماندہ طبقے کو معاشی طو ر پر مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے اپنے دور میں عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے جمہوریت اور ملک میں آئین کی بنیادیں رکھیں، شہید بھٹو کا جب عدالتی قتل ہوا تو شہید بی بی اسی فلسفے کو آگے لے کر چلیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ آئین، جمہوریت کی بحالی اور عوام کے حقوق کے لیے شہید بی بی نے جدو جہد کی، پیپلز پارٹی نے شہید بینظیر کے پرچم کو گرنے نہیں دیا۔

اُن کا کہنا ہے کہ صدر زرداری نے روٹی، کپڑا، مکان کے فلسفے سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بنیاد رکھی اور پہلی بار بلوچستان کے عوام کو اُن کا حق پہنچایا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو مثبت سیاست کرتی ہے اور سیاسی دائرے میں رہتی ہے، ملک میں اس وقت سیاسی بحران ہے، اس کو ایڈریس کر کے مشکلات سے نکالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے حال ہی میں حکومت کے ساتھ مل کر ایک آئینی ترمیم پاس کرائی، ن لیگ نے ایک وفد بھیجا اور کہا کہ وہ آئینی ترمیم لے کر آنا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے کسی کے پراپیگنڈے پر توجہ نہ دیں، آئین سازی پارلیمان کا اختیار ہے، ہم نے آئینی عدالتیں بنوائی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ صحت سہولیات میں عالمی سطح پر مقابلہ کر سکتا ہے: بلاول بھٹوزرداری
  • اسلام آباد صوبوں سے اختیارات واپس لینا چاہتا ہے، ہم اپنے حقوق کا دفاع کریں گے، بلاول بھٹو
  • پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی کامیابی پر کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،عبدالجبار
  • پیپلز پارٹی کا 58واں یوم تاسیس، کراچی میں جلسہ عام، بلاول بھٹو زرداری کا خطاب
  • بلاول بھٹو سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی اہم ملاقات
  • این ایف سی اور 18 ویں ترمیم کے ساتھ کھیلنے کی کوشش آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • بھارت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • آئینی ترمیم کو مسترد کرنا کسی عدالت کے اختیار میں نہیں، بلاول بھٹو
  • ملک کے تمام صوے مودی کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری