ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
لاہور : آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سسٹم کریش کرگیا . جس سے شہریوں کو درخواستیں جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سسٹم میں اچانک خرابی کے بعد شہری نئے لائسنس کے لیے درخواست یا موجودہ لائسنس کی تجدید نہیں کر سکے. جس سے شہریوں میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع نے بتایا کہ DLIMS پورٹل مکمل طور پر غیر فعال ہوگیا اور صارفین کو کوئی وضاحت نہیں دی گئی کہ سسٹم کیوں کریش ہوا۔سسٹم بند ہونے کی وجہ سے نئے لائسنس کی درخواستیں، تجدید، ای-لائسنس ڈاؤن لوڈ اور آن لائن اپلیکیشن ٹریکنگ تمام خدمات متاثر ہو گئیں۔یہ تعطل ان افراد کے لیے سب سے زیادہ پریشانی کا باعث بنا جو فوری طور پر لائسنس چاہتے تھے.
DLIMS کو جدید حکمرانی میں شفاف، کاغذی کارروائی سے پاک اور وقت بچانے والا نظام قرار دیا گیا تھا، جو کم لائنیں، تیز منظوری اور ہموار ورک فلو فراہم کرتا تھا۔چند گھنٹوں کے بعد سسٹم دوبارہ فعال ہوا اور صارفین کو دوبارہ رسائی مل گئی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب میں مائنز اینڈ منرلز فورس بنانے کا فیصلہ،قائمہ کمیٹی نے منظوری دے دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: صوبہ پنجاب میں غیر قانونی کان کنی روکنے کیلیے مائنز اینڈ منرلز فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
میڈیاذرائع کے مطابق پنجاب میں غیر قانونی مائننگ روکنے کے لیے مائنز اینڈ منرلز فورس قائم کرنے کے قانون تیار کر لیا گیا، پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے مائنز اینڈ منرلز بل 2025 کی منظوری دیدی۔
اعلامیے کے مطابق بل کا مقصد مائنز اینڈ منرلز سیکٹر میں شفاف اور جدید نظام کا قیام ہے جبکہ ملکی و غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق نئے قانون میں لائسنسنگ، نگرانی اور مائننگ آپریشنز کے سخت قواعد شامل کیے گئے ہیں، نیوکلیئر انرجی، تیل اور گیس کے ذخائر اس قانون کا حصہ نہیں ہوں گے۔
بل کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ایکسپلوریشن، پروسپیکٹنگ اور مائننگ ٹائٹلز کے لیے نیا کیڈسٹر سسٹم متعارف کرایا جائے گا، غیر فعال مائننگ ٹائٹلز فوری طور پر منسوخ کرنے کا اختیار شامل کیا گیا ہے۔
بل کے مطابق ٹائٹل ہولڈرز کے لیے سوشل امپیکٹ اور انوائرمنٹل مینجمنٹ پلان لازمی ہوگا جبکہ مائننگ کے لائسنس جاری کرنے کے لیے نیا کیڈسٹر سسٹم نافذ کیا جائے گا، استعمال نہ ہونے والے مائننگ لائسنس فوراً منسوخ کرنے کا اختیار شامل کر دیا گیا ہے۔
بل میں کہا گیا ہے کہ مائننگ لائسنس ہولڈرز کے لیے سماجی اور ماحولیاتی اثرات کی رپورٹ لازمی شرط قرار دی گئی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے، لائسنس کی معطلی اور منسوخی کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا ہے۔