فیملی یا وکلا نے بانی سے ملاقات کے بعد سیاسی بات کی تو ملنے پر پابندی لگادی جائے گی، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر عمران خان سے ملاقات میں کوئی سیاسی پیغام دیا گیا تو وکلا اور بہنوں سے ملنے کا سلسلہ بھی بند ہوجائے گا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واوڈا نے لکھا کہ ایسی کی تیسی، ذہنی مریض، اندھے اور بہرے سُن لیں کہ آئین اور قانون کے مطابق فیملی کو ملاقات اور حال احوال لینے کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح وکیل کو کیس سے متعلق ملنے کی اجازت ہے، اگر فیملی یا وکیلوں کی ملاقاتیں سیاسی پیغام پر مشتمل ہورہی ہیں تو انہیں بھی بند کردیا جائے گا۔
فیصل واوڈا نے واضح کیا کہ وکلا نے کیس کے علاوہ کوئی سیاسی پیغام دیا تو وہ بھی بند کر دی جائیں گی۔
ایسی کی تیسی
ذہنی مریض آنکھ سے اندھے اور کان سے بہرے سن لیں آئین اور قانون کے مطابق
فیملی کو ملاقات کی اجازت حال احوال کیلئے
وکیل کو کیس سے متعلق ملنے کی اجازت ہے
فیملی کی ملاقاتیں بھی سیاسی پیغام پر مشتمل ہو رہی ہیں؟
اب سے وہ بھی بند کر دی جائینگی
وکلاء نے کیس کے علاوہ…
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ’جیتی ہوئی افواج اور اس کے سپہ سالار کے بارے میں مزید بکواس برداشت نہیں کی جائیگی بلکہ بکواس کرنے والوں کی زبان کو لگام دیا جائے گا‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’یہ ذہن کی گندگی ہے کہ بلا وجہ اپنے ملک کو عدم استحکام اور اپنی فوج کو بدنام کرنے کی جو سازش ہے اس کو سختی سے روکا جائیگا، پیار کے بدلے ڈبل پیار اور عزت کے بدلے دگنی عزت دی جائے گی، اسی طرح بدمعاشی کا جواب ڈبل بدمعاشی سے دیا جائے گا‘۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے لکھا کہ ’اشتعال انگیزی کرنے والی اب اس دہراہے پر ہے کہ اُس کی واپسی مشکل ہے، اب کیسز اور چیزوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا‘۔
انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ نے انچ برابر کوئی مزید افرا تفری کی تو پھر اُن کی باقی کی سیاست کو گورنر راج سے ختم کردیا جائے گا۔ فیصل واوڈا نے واضح کیا کہ 9 مئی کے دہشت گرد جو کے پی میں چھُپے ہوئے ہیں ان سمیت اب سب اپنی خیر منائیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید لکھا کہ نوٹی فکیشن نوٹی فکیشن کرنے والوں کو کہا تھا کہ جلد آ رہا ہے، اب اس کو رول کر کے حلق سے نکالنے کی تیاری کر لیں‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے 29 روز بعد بھائی سے 20 منٹ کی ملاقات کی اور باہر آکر بتایا تھا کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے تاہم وہ شدید غصے میں ہیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ مجھ پر ذہنی ٹارچر کررہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سینیٹر فیصل واوڈا نے سیاسی پیغام دیا جائے گا کی اجازت انہوں نے بھی بند لکھا کہ نے کہا
پڑھیں:
’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز، 915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔