ہماری حکومت کو مرکزی قیادت اور وفاقی حکومت کی مکمل تائید حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے کیل میں  پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے، وطن عزیز اور جمہوریت کے لیے اس جماعت نے جو قربانیاں دی ہیں وہ کسی اور جماعت نے نہیں دی، ہماری جماعت کا تعلق کشمیر کے ساتھ سب سے مضبوط ہے، بلاول بھٹو زرداری نے جو نعرہ لگایا وہی نعرہ ہمارا ہے، ریاست کے حالات ہم سب کے سامنے ہیں، اس بداعتمادی کی فضا میں حکومت سنبھالنا انتہائی مشکل تھا لیکن آزاد کشمیر کے وسیع تر مفاد میں ہم نے یہ مشکل فیصلہ کیا، انشاءاللہ ہم اس مختصر دورانیہ کے دوران اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے دوبارہ حکومت بنائیں گے، ہم نے اس سفر کا آغاز 13 سیٹوں سے کیا اور آج بھرپور قوت کے ساتھ حکومت بنائی، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مشکل حالات میں ڈیلیور کیا ہے، ہماری حکومت کو مرکزی قیادت اور وفاقی حکومت کی مکمل تائید حاصل ہے۔ انشاءاللہ یہ حکومت 2026ء کا الیکشن جیت کر عوامی خدمت جاری رکھے گی۔ 

مسلح افواج کے جوانوں، جو اس یخ بستہ حالات میں بھی ہماری حفاظت پر مامور ہیں، کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ایل او سی کے عوام نے پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ کیا جس پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، کیل انٹر کالج کی بطور ایسوسی ایٹ کالج، کیل بگنواں کے لیے مڈل سکول، شونٹھر مڈل سکول، سٹاف کے معاملات کے حل، شونٹھر کیلئے 15 کلومیٹر سڑک، اڑنگ کیل کی سیوریج کے لیے پی سی ون بنانے کا حکم، بوائز ہائی سکول پھولاوئی کو ہائر سیکنڈری، بوائز مڈل سکول تائوبٹ کو ہائی سکول، پھولاوئی تا تائوبٹ 05 کلومیٹر سڑکوں کا اعلان کرتا ہوں، جس طرح آپ نے ہم پر اعتماد کیا، نوجوانوں کیلئے پروگرام کا آغاز کریں گے جس سے ان کے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے، بھرپور استقبال پر اہلیان نیلم کا شکرگزار ہوں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے کیل میں  پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب آمد پر وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ شدید سرد موسم میں بھی کارکنوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر خطاب وڈیو لنک کے ذریعے سنا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اہلیان کیل کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر کیل ریسٹ ہائوس میں عوام علاقہ کے وفود نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا۔ موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید اور وزراء حکومت سردار جاوید ایوب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ یونین کونسل کیل اور سرگن کے کارکنان نے استقبال کیا، میں اس پر آپ کا شکر گزار ہوں، یونین کونسل گریس کے کارکنان جو طویل سفر طے کر کے یہاں آئے میں ان کا بھی شکرگزار ہوں،  پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر کے نظام کو بچانے کیلئے حکومت لی، ایک طرف ہمارے پاس ریاست کے محدود وسائل ہیں جبکہ دوسری جانب مسائل بے تحاشا ہیں، اگر اللہ نے چاہا ہم اس مختصر دورانیہ میں عوام کی خدمت کریں گے، ہمیں عوام کی بے چینی کو دور کرنا ہو گا اور ریاست پر عوام کا اعتماد بحال کرنا ہو گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی

پڑھیں:

ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔

رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔

خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔

اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی