بنگلہ دیش نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو باضابطہ طور پر ‘وی آئی پی’ شخصیت قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیا کو قومی سلامتی قوانین کے تحت ‘وی آئی پی’ قرار دے دیا ہے۔
حکومت کی جانب سے پیر کو جاری نوٹیفکیشن میں اس فیصلے کی تصدیق کی گئی۔ نوٹیفکیشن صدر کے جانب سے چیف ایڈوائزر کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل (انتظامیہ) نے جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیے: خالدہ ضیا کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل
نوٹیفکیشن کے مطابق خالدہ ضیا کو اسپیشل سیکیورٹی فورس ایکٹ، 2021 کے سیکشن 2(a) کے تحت وی آئی پی حیثیت دی گئی ہے، اور یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہے۔
واضح رہے کہ خالدہ ضیا چند روز سے ڈھاکا کے ایور کیئر ہسپتال میں متعدد صحت کے مسائل کے باعث زیر علاج ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش خالدہ ضیا ڈھاکا وزیراعظم وی آئی پی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش خالدہ ضیا ڈھاکا وی آئی پی خالدہ ضیا کو بنگلہ دیش آئی پی
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس کی ‘اسلحہ سے پاک اسلام آباد’ مہم جاری، 138 ملزمان گرفتاری
اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہر میں ‘اسلحہ سے پاک اسلام آباد’ مہم جاری ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق رواں ماہ نومبر کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 138 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 136 مقدمات درج کیے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے مختلف بور کے 114 پستول اور 5 گنیں برآمد کی گئیں، جبکہ 10 کلاشنکوف، 5 رائفلیں بمعہ ایمونیشن اور 13 خنجر بھی برآمد ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں مسلح ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ، 3 گرفتار، اسلحہ برآمد
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق، غیر قانونی اسلحہ کے خلاف متعدد ٹارگیٹڈ آپریشنز کیے گئے اور خصوصی پولیس ٹیمیں اسلحہ سمگلنگ کے نیٹ ورک میں ملوث ڈیلرز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور اسلحہ کی نمائش اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔
لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے اسلحہ کو فوری طور پر متعلقہ تھانوں میں رجسٹر کرائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس اسلحہ گرفتاری