data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا: بنگلادیش کی سابق وزیراعظم اور بی این پی کی سربراہ خالدہ ضیا کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا،  دو روز قبل طبی بگڑتی ہوئی کیفیت کے باعث انہیں ڈھاکا کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں آئی سی یو میں علاج جاری تھا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق خالدہ ضیا کو پھیپھڑوں کے شدید انفیکشن، سانس لینے میں دشواری اور مسلسل کمزوری کے باعث فوری طور پر آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا،  ابتدا میں ان کی طبیعت میں معمولی بہتری آئی تھی، تاہم چند گھنٹوں بعد حالت دوبارہ بگڑنے لگی، جس پر ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر سپورٹ پر ڈالنے کا فیصلہ کیا۔

ان کی حالت کا جائزہ لینے کے لیے چین سے ماہر ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم بھی ڈھاکا پہنچی ہے۔ ٹیم نے ابتدائی معائنے کے بعد متعدد اہم ٹیسٹ تجویز کیے ہیں، جن کی حتمی رپورٹس کا انتظار ہے۔ میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم کی صحت کو ’’انتہائی نازک‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے 24 گھنٹے ان کی زندگی کے لیے نہایت اہم ہیں۔

ادھر خالدہ ضیا کے اہل خانہ نے ملکی و غیر ملکی عوام سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے، جب کہ بی این پی قیادت اور کارکنان ملک بھر میں خصوصی دعاؤں کے اجتماعات منعقد کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس طلبہ تحریک کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا، جس کے بعد وہ ملک چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھیں۔ اسی سیاسی تبدیلی کے نتیجے میں خالدہ ضیا کو چھ سال بعد جیل سے رہائی ملی۔

خالدہ ضیا 2018 سے قید میں تھیں اور اسی دوران ان کی صحت بگڑنا شروع ہوئی، تاہم سابق حکومت نے انہیں بیرون ملک علاج کی اجازت نہیں دی تھی۔ ان کے بڑے بیٹے طارق رحمان، جو 2008 سے لندن میں جلا وطن ہیں، نے بھی ایک بار پھر والدہ کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خالدہ ضیا

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے 24 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ْ

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

حکومت نے گزشتہ روز بھی ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا