Jasarat News:
2026-07-24@12:31:22 GMT

میرپورخاص، بینظیر ہاری کارڈ رجسٹریشن کی جانب سے سیمینار

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)محکمہ زراعت توسیع میرپورخاص کی جانب سے بینظیر ہاری کارڈ رجسٹریشن اور سندھ گندم کے کاشتکار سپورٹ پروگرام 2025 کے حوالے سے اجرک کلب ہال (پبلک لائبریری) میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ایم این اے میر منور علی خان تالپور تھے سیمینار میں ڈپٹی کمشنر سبھاش چندر، ڈائریکٹر ایگریکلچر محمد عثمان جاگیرانی، ڈائریکٹر زراعت توسیع میرپورخاص ڈویژن بھرت کمار، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع میرپورخاص اور دیگر معزز مہمانوں کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر میر منور تالپور نے کہا کہ حکومت سندھ نے کاشتکاری کو ریلیف دینے کے لیے پہل کی ہے کمیونٹی اور بینظیر ہاری کارڈ رجسٹریشن اور سندھ گندم کا آغاز کیاہے 1-25 ایکڑ اراضی رکھنے والے چھوٹے کسانوں کے لیے کاشتکار سپورٹ پروگرام 2025ء کا آغاز کیا گیا زرعی توسیع ونگ سندھ کو آن لائن کے ذریعے رجسٹریشن کا کام سونپا گیا۔ محکمہ زراعت کے افسران نے اپنے خطاب میں کہا کہ آن لائن موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹریشن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ، جبکہ محکمہ ریونیو نے اسی طرز کو استعمال کیا کاشتکاروں کے زمینی ریکارڈ کی تصدیق کرنے کا آلہ سندھ گندم کے کاشتکاروں کی معاونت کے لیے کل 17155 کاشتکار رجسٹرڈ ہوئے پروگرام 2025 زرعی توسیع کے فیلڈ اسٹاف، متعلقہ مختارکاروں نے آن لائن کے ذریعے کاشتکاروں کے زمینی ریکارڈ کی تصدیق کی۔ ضلع میرپورخاص میں موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹریشن کی جا رہی ہے وہ عمل تھاحکومت سندھ گندم کے کاشتکار سپورٹ پروگرام کے تحت حکومت سندھ 1 سے 25 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے چھوٹے کاشتکاروں کو فی ایکڑ ڈی اے پی کھاد کے 1 تھیلے اور یوریا کھاد کے 02 تھیلے کی رقم فراہم کر رہی ہے جبکہ بے نظیر ہاری کارڈ کی رجسٹریشن کا عمل تاحال جاری ہے 12338 درخواست فارم وصول ہوئے ہیں جن پر تصدیق کا عمل جاری ہے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہاری کارڈ کے ذریعے

پڑھیں:

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ

سٹی 42: چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں  نے امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ کیا ۔

 یونیورسٹی آف شکاگو کا دورہ

 چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور عالمی مواقع سے جوڑنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے، ڈیجیٹل مہارتوں، قیادت اور کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ تعاون نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ پاکستانی نوجوانوں کے لیے مختصر مدتی تربیتی پروگرام، کیریئر تیاری اور جدید مہارتوں کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں،  عالمی جامعات کے ساتھ شراکت داری پاکستان کے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور مواقع فراہم کرے گی، یونیورسٹی آف شکاگو نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ نوجوانوں کی ترقی اور تعلیمی تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا.

آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے

یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو (UIC) کا دورہ

چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا جدید تحقیق، طبی تعلیم اور ڈیجیٹل ہیلتھ کے شعبوں میں عالمی تعاون نوجوانوں کے لیے نئے راستے کھولے گا، جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور جدت کے شعبوں میں تعاون کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکتا ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو جدید علوم اور عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں ہے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلیمی و تحقیقی روابط کو مزید مضبوط بنانا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو (UIC) نے پاکستان کے ساتھ تحقیق، طبی تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا.

آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

ڈی پال یونیورسٹی کا دورہ

 چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں، کاروباری صلاحیتوں اور قائدانہ تربیت سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،پاکستانی طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد دونوں ممالک کے مضبوط تعلیمی تعلقات کی عکاس ہے، بیرونِ ملک زیر تعلیم پاکستانی نوجوان ملک کے بہترین سفیر ہیں،  وزیراعظم یوتھ پروگرام عالمی تعلیمی اداروں کے تعاون سے نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے، ڈی پال یونیورسٹی نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے تعلیمی مواقع، ڈیجیٹل مہارتوں اور تربیتی پروگراموں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا.

لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا بڑا ریلیف، گھر کی مرمت اور توسیع کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض کا اعلان
  • پولیس بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنے تاثرکو بہتر بناسکتی ہے: وزیراعلیٰ سندھ
  • چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
  • باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری