data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے بابرکت موقع پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آی) کی پاکستان،یو اے ای بزنس کونسل (پی یو بی سی) یو اے ای کی قیادت، حکومت اور بہادر عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔ یہ دن ’’روحِ اتحاد‘‘ کی غیرمعمولی ترقی کی علامت ہے۔ ایک ایسا سفر جو دور اندیش حکمتِ عملی، معاشی تبدیلی اور سفارتی مہارت کا شاہکار ہے۔ ایف پی سی سی آئی پاکستان۔یو اے ای بزنس کونسل کے چیئرمین دیوان فخر الدین نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے اور کثیر جہتی تعلقات پر زور دیا۔ انہوں نے کہادونوں ممالک کا رشتہ تاریخی بھائی چارے سے آگے بڑھ چکا ہے اور اب ایک جدید، باہمی مفادات پر مبنی معاشی شراکت داری کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ یو اے ای کا عالمی مالیاتی، تجارتی اور اختراعی مرکز کے طور پر ابھرنا جو اس قومی دن پر جشن منایا جا رہا ہے۔ پورے خطے کے لیے ایک ترغیب اور ماڈل ہے۔دیوان فخر الدین نے اجاگر کیا کہ یو اے ای پاکستان کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دوطرفہ تجارت نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ انہوں نے اس رشتے کے مکمل امکانات کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے پائیدار پالیسی رفتار برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یو اے ای

پڑھیں:

اے این پی رہنما جمال الدین خان پر قاتلانہ حملے کی سخت مذمت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251201-08-22
پشاور (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری برائے امور وکلا نے ملاکنڈ میں اے این پی تھانہ خاص کے چیئرمین جمال الدین خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے خطے میں امن و قانون کی بگڑتی صورتحال پر سنگین سوال قرار دیا ہے۔ مرکزی سیکرٹری کے مطابق یہ حملہ مبینہ طور پر منشیات مافیا کی کارستانی ہے، جو اپنے غیر قانونی کاروبار کے راستے میں آنے والی ہر آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے انسپکٹر جنرل آف پولیس سے مطالبہ کیا کہ منشیات مافیا کے خلاف خصوصی ٹاسک فورس پر مشتمل اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے، ذمہ دار عناصر کی شناخت کی جائے اور جدید تحقیقاتی طریقوں سے ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
  • متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ؛ پاکستان پر کیا اثر پڑے گا ؟
  • پاکستان اور مصر کا دو طرفہ تجارتی، دفاعی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیراعلیٰ کا سینئر صحافی سید عبدالحفیظ نوری کے انتقال پراظہار افسوس
  • اے این پی رہنما جمال الدین خان پر قاتلانہ حملے کی سخت مذمت
  • آئینی ترمیم: پاکستان کا اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کا بیان مسترد
  • صدرِ مملکت کی قوم اور کھلاڑیوں کو سہ ملکی سیریز میں فتح پر مبارکباد
  • محمد وسیم نے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا، مریم نواز کی مبارکباد
  • جی ایس پی پلس سٹیٹس جاری رکھنے پر اتفاق : تجارتی شراکت داری  کے  عزم کا اعادہ