data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251202-01-24
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گورنر راج کے معاملے میں اے این پی کو نہ گھسیٹا جائے،ایمل ولی خان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق بحث میں اے این پی کو شامل نہ کرے۔ اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ اے این پی کی سیاست خدائی خدمتگار تحریک کے عدم تشدد، انسانی وقار، جمہوریت اور وفاقیت کے اصولوں پر قائم ہے، اور یہی نظریہ اسے پاکستان میں برداشت، امن اور ترقی کی علامت بناتا ہے۔
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ پشتون قوم نے ہمیشہ ظلم اور جبر کے خلاف باوقار موقف اپنایا ہے، جبکہ اے این پی 1986 سے جمہوری سوشلزم اور پرامن جدوجہد کی مضبوط آواز رہی ہے۔ پارٹی آج بھی قوم پرستی کو ترقی، انصاف اور بین المذاہب ہم آہنگی سے جوڑ کر آگے بڑھا رہی ہے۔