پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب حیدرآباد کے دیالداس کلب میں ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی، عہدیداران اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں شرکاء نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کا لائیو خطاب ویڈیو لنک کے ذریعے سنا، اس موقع پر کارکنوں نے نعرے بھی لگائے۔ تقریب میں پیپلز پارٹی، سپاف، پیپلز کلچر ونگ، پیپلز ویمن ونگ، پیپلز مینارٹی ونگ، پیپلز لیبر ونگ، پیپلز سٹوڈنٹس ونگ اور دیگر ماتحت تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان نے بھرپورانداز میں شرکت کی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
روٹی، کپڑا اور مکان ہر شہری کا حق ہے، ندیم افضل چن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251201-08-13
اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے پیپلز پارٹی کے 58ویں یوم تاسیس کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ آج بھی ہمارا وعدہ وہی ہے روٹی، کپڑا اور مکان ہر شہری کا حق ہے‘پیپلز پارٹی کا سفر جاری ہے عوام کی طاقت ہی ہماری قوت ہے، 58 سالہ سفر ثابت کرتا ہے کہ عوامی خدمت ہی پیپلز پارٹی کی اصل طاقت ہے۔ندیم افضل چن نے کہا کہ بلاول زرداری نوجوانوں کی امید اور روشن مستقبل کی علامت ہیں۔پارٹی کا منشور عوامی فلاح، معاشی استحکام اور شفاف طرزِ حکمرانی ہے۔