کیلیفورنیا: سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں سالگرہ کی ایک تقریب کے دوران فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
خیبر ایجنسی کے مطابق واقعہ ہفتے کی شام تقریباً چھ بجے پیش آیا ، تقریب میں تقریباً سو افراد موجود تھے کہ اچانک فائرنگ شروع ہوگئی جس سے تین بچوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے اسے ایک ٹارگٹڈ حملہ قرار دیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے، ابھی تک کسی کو ابھی گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس نگرانی کی ویڈیو یا معلومات ہوں تو وہ شیرف آفس سے رابطہ کریں۔
پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کیے جار ہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے دو الگ واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی
کراچی:شہر قائد میں فائرنگ کے دو علیحدہ واقعات پیش آئے جن میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
نیو کراچی کے علاقے خمیسو گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔
دوسرا واقعہ سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی میں دعا ریسٹورنٹ کے قریب پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔