Jasarat News:
2025-12-01@23:41:07 GMT

قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251202-03-1
جو آپ کے رب کے ہاں حد سے گزر جانے والوں کے لیے نشان زدہ ہیں‘‘۔ پھر ہم نے اْن سب لوگوں کو نکال لیا جو اْس بستی میں مومن تھے۔ اور وہاں ہم نے ایک گھر کے سوا مسلمانوں کا کوئی گھر نہ پایا۔ اس کے بعد ہم نے وہاں بس ایک نشانی اْن لوگوں کے لیے چھوڑ دی جو درد ناک عذاب سے ڈرتے ہوں۔ اور (تمہارے لیے نشانی ہے) موسیٰؑ کے قصے میں جب ہم نے اْسے صریح سند کے ساتھ فرعون کے پاس بھیجا۔ تو وہ اپنے بل بوتے پر اکڑ گیا اور بولا یہ جادوگر ہے یا مجنوں ہے۔ آخر کار ہم نے اْسے اور اس کے لشکروں کو پکڑا اور سب کو سمندر میں پھینک دیا اور وہ ملامت زدہ ہو کر رہ گیا۔ (سورۃ الذاریات:34تا40)

سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: ’’عیادت مریض کی تکمیل یہ ہے کہ تم میں کا کوئی شخص اپنا ہاتھ اس کی پیشانی پر یا یہ فرمایا کہ اس کے ہاتھ پر رکھے اور پوچھے کہ مزاج کیسا ہے؟ اور تمہارے سلام کی تکمیل تمہارے درمیان مصافحہ ہے‘‘۔ (جامع ترمذی)
تشریح: اس عمل سے مریض سمجھتا ہے کہ عیادت کرنے والا شخص اس کا ہمدرد اور بہی خواہ ہے اور واقعی یہ چاہتا ہے کہ مریض کو صحت حاصل ہوجائے۔ اس خیال سے اس کا دل خوش ہوتا ہے۔

قرآن و حدیث سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سکھر: جماعت اسلامی سندھ کے رہنما مولانا حزب اللہ جکھرو اظہار تعزیت کے بعد دعا کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ‘ سپاہی شہید‘5اہلکار زخمی
  • اجتماع عام کے شرکا کی سعی کو اللہ تعالیٰ قبول فرمائے‘ رخشندہ منیب
  • دھمکیوں سے معاملات کو آگے نہیں بڑھایا جاسکتا؛ مشیر وزیر اعظم
  • شکارپور روڈ پر بااثر افراد نے زمین پرقبضہ کرلیا، امین اللہ مغل
  • ہماری زندگی کا مقصد دنیا میں اللہ کی رضاحاصل کرنا ہے، اورنگزیب بھٹو
  • سکھر: جماعت اسلامی سندھ کے رہنما مولانا حزب اللہ جکھرو اظہار تعزیت کے بعد دعا کررہے ہیں
  • اسلام آباد، 3 میگا عوامی منصوبے تکمیل کے قریب، محسن نقوی کا اظہار اطمینان
  • سندھ میں ڈینگی کے مزید 232 کیسز، کراچی بدستور سب سے زیادہ متاثر
  • محکمہ تعلیم جی بی میں گرفتاریوں کے بعد زیر تکمیل پراجیکٹس کیلئے متبادل اقدامات