موٹی بیویوں کا وزن کم کرانے کیلیے نادیہ خان نے شوہروں کو دلچسپ مشورہ دے ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
خواتین کے بڑھتے ہوئے وزن سے شوہروں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے نادیہ خان نے انھیں ایک دلچسپ اور آزمودہ مشورہ دیا ہے۔
نٹ کھٹ نادیہ خان پاکستانی شوبز کی ہمیشہ چٹ پٹی رائے دینے والی ملکہ سمجھی جاتی ہیں جس کا ثبوت انھوں نے حال ہی میں دیدیا۔
میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے مارننگ شو میں ایک ایسا مشورہ دے ڈالا جس سے نہ صرف شوہر چونک اُٹھے بلکہ ان بیویاں بھی خبردار ہوگئیں۔
بیویوں کا وزن کم کرانے کا مشورہ دیتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ انھیں براہ راست نہ ٹوکیں بلکہ یہ کہیں کہ یار میں موٹا ہو رہا ہوں اور بے ہنگم دکھائی دے رہا ہوں اب مجھے رات میں کم کھانا دیا کرو۔
نادیہ خان کے بقول جیسے ہی شوہر اپنا وزن کم کرنے کا یہ ڈراما کریں گے ان کی بیویاں فوراً کہیں گی کہ ارے نہیں! میں موٹی ہو رہی ہوں، آپ تو سمارٹ ہیں مجھے وزن کم کرنا ہے۔
اداکارہ نادیہ خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ چند دن میں موٹی بیویاں اپنا وزن کم کرنے کے لیے سنجیدہ ہو جائیں گی۔
نادیہ خان کے بقول میں نے اپنے گھر میں بھی سب کے ساتھ یہی فارمولا چلایا اور میری جیم کی روٹین دیکھ کر پورا گھر ورزش پر لگ گیا ہے۔
میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے کہا کہ جو شوہر یہ کہتے ہیں میری بیوی موٹی ہے تو کوئی بات نہیں وہ دراصل یہ چاہتے ہیں ان کی بیوی جلد مرجائے۔ یہ محبت نہیں لاپروائی ہے۔
اس موقع پر انھوں نے موٹاپے کے طبی نقصان گنواتے ہوئے کہا کہ موٹاپا کئی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ جیسے شوگر گردے اور دل کے امراض وغیرہ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نادیہ خان نے کہا کہ
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔