محرابپور،ڈاکٹرکی مبینہ غفلت سے معصوم بچی جاں بحق ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے معصوم بچی جاں بحق، جیل میں پراسرار طور انتقال کرنے والے قیدی کے ورثاء کا احتجاج، بھریا سٹی پولیس تھانہ کی حدود میں بھریا سٹی کی رہائشی معصوم بچی عائشہ بنت اللہ ورایو ڈاکٹر کی مبینہ غلفت، غلط علاج کے باعث انتقال کر گئی، ورثاء نے ڈاکٹر کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے محکمہ صحت سندھ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ، گذشتہ روز نوشہرو فیروز جیل میں قیدی شاہد علی ولد طالب حسین مجیدانو کی پراسرار موت پر ورثاء نے پڈعیدن پولیس تھانہ کے سامنے نعش رکھ کر احتجاج کیا، قیدی کے ورثاء عابد حسین مجدانو ، اشفاق مجیدانو کا کہنا تھا کہ مرحوم شاہد حسین مجیدانو پر یونین کونسل بانبھری چیئرمین اور ایس ایچ او اسلم لغاری ملی بھگت سے جھوٹا مقدمہ داخل کیا تھا اور جیل میں انکی موت ایک سوالیہ نشان ہے حکومت تحقیقات کرائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد: مساج سینٹر میں لڑکی پر تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251125-08-5
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں نوجوان لڑکی پر تشدد کا سنگین واقعہ پیش آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ایک مساج سینٹر میں لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ مبینہ طور پر مساج سینٹر کے مالکان اور بااثر افراد نے نوجوان لڑکی پر تشدد کیا، تشدد کے دوران لڑکی کے بال کاٹ کر گنجا کردیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس نے 2 خواتین سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا، خاتون لوہی بھیر کے علاقے میں سیلون پر ملازمہ تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیلون کے تمام ملازمین کو حراست میں لیا گیا ہے، گرفتار عملے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔