محراب پور: جیل میں قیدی کی موت کا معمہ ،سیشن جج نے پوسٹ مارٹم کا حکم دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)نوشہرو فیروز جیل میں قیدی کی موت کامعمہ، حرکت قلب بند ہونے سے موت ہوئی ہے جیل احکام، سیشن جج نوشہرو فیروز نے سول جج اینڈجوڈیشل مجسٹریٹ کو پوسٹ مارٹم کا لیٹر جاری کر دیا، نوشہرو فیروز جیل میں قید شاہد علی ولد طالب حسین مجیدانو کا اچانک سے انتقال ہوگیا ہے، جیل احکام کے مطابق قیدی کی موت حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث ہوئی ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرو فیروز امیر علی مہیسر نے آفس لیٹر جے ایس 572 جی، 30 سال 2025 کے تحت سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول نوشہرو فیروز کو قیدی کے پوسٹ مارٹم کا لیٹر جاری کر دیا قیدی کی نعش کو سول اسپتال منتقل کر دیا ہے میڈیکل آفیسر کے مطابق قیدی کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ،مزید اجزاء لیبارٹری بھیجے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نوشہرو فیروز قیدی کی
پڑھیں:
جی بی اسمبلی کے آخری سیشن کا دوسرا روز، حکومتی ممبران کی خالد خورشید کی تعریف
ایوان میں قہقہے گونج اٹھے، شکوے شکایتیں بھی ہوتی رہیں۔ تاہم مجموعی طور پر ایوان کا ماحول خوشگوار رہا، ممبران نے ایک دوسرے پر تنقید کے تیر بھی برسائے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے آخری سیشن کے دوسرے روز ممبران کے درمیان نوک جھونک، چٹکلوں کا تبادلہ ہوتا رہا، ایوان میں قہقہے گونج اٹھے، شکوے شکایتیں بھی ہوتی رہیں۔ تاہم مجموعی طور پر ایوان کا ماحول خوشگوار رہا، ممبران نے ایک دوسرے پر تنقید کے تیر بھی برسائے۔ اپوزیشن لیڈر نے کارروائی کے شروع میں کہا کہ چونکہ اس اسمبلی کا آخری سیشن چل رہا ہے تو اختتام اچھے ماحول میں ہونا چاہیے، ہمارے درمیان تلخیاں بھی ہوئی ہوں گی لیکن سیشن کا اختتام خوشگوار ہونا چاہیے، ایک اچھے ماحول کے ساتھ یہ دور ختم ہو۔ سیشن کے دوران دو بلوں کی منظوری متفقہ طور پر دی گئی۔ راجہ زکریا کی تقریر کے دوران ایوان کا ماحول گرم رہا اور ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔ حکومت کے کئی اراکین نے سابق وزیر اعلیٰ جی بی خالد خورشید کی تعریف کی۔ راجہ ناصر علی خان نے موجودہ اسمبلی کے دورانیے کو تاریخ کا کامیاب ترین دور قرار دیا۔