صدرِ مملکت آصف زرداری نے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز میں 15 خوارج کے مارے جانے پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پر بیرونی پشت پناہی سے سرگرم دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کا عزم پوری قوم کے اجتماعی اتفاقِ رائے سے جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں 15 دہشت گرد ہلاک، کمانڈر عالم محسود بھی مارا گیا

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ بھارتی پشت پناہی یافتہ فتنۂ خوارج کے کارندوں، بشمول سرغنہ عالم محسود، کا مارا جانا سیکیورٹی فورسز کی کامیاب حکمتِ عملی کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’عزمِ استحکام‘ کے تحت جاری انسدادِ دہشت گردی مہم ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قومی کاوشوں کا مظہر ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا وانا کیڈٹ کالج میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف قائم قومی اتفاقِ رائے میں خلل ڈالنے کے لیے کسی بھی سطح پر کوئی سیاسی چال یا توجہ ہٹانے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی۔

صدرِ مملکت نے آپریشنز میں حصہ لینے والے سیکیورٹی اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم، بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے جلد وطنِ عزیز کو ہر خارجی کے شر سے مکمل طور پر پاک کر دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اتفاق رائے آصف زرداری انتہاپسندی انسداد دہشت گردی خارجی خراج تحسین دہشت گردی سیکیورٹی اہلکار سیکیورٹی فورسز صدر مملکت عزم استحکام.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اتفاق رائے انتہاپسندی سیکیورٹی اہلکار سیکیورٹی فورسز صدر مملکت عزم استحکام سیکیورٹی فورسز

پڑھیں:

 صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات

 ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔ 

 صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔

ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔  
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار