تھانہ عزیزآباد،ایس ایچ او کے گٹکا ماوا کے دوسرے ڈیلر سے بھی معاملات طے
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
ڈیلر عمیر عرف ببلو سے بیٹر کے ذریعے لاکھوں روپے ہفتہ وار وصول ہونے لگے
بھنگوریہ گوٹھ، بابا فش، گلشن شمیم، صدیق آباد ، جوہرآباد میں گٹکا ماوا کی فروخت جاری
(رپوٹ/ ایم جے کے )تھانہ عزیزآباد’ایس ایچ او کا گٹکا ماوا دوئم نمبر ڈیلر سے بھی معاملات طے ، دوسرے ڈیلر عمیر عرف ببلو سے بیٹر کے ذریعے لاکھوں روپے ہفتہ وار وصول، ڈیلر عمیر عرف ببلو کی بھنگوریہ گوٹھ، بابا فش گلی، گلشن شمیم، صدیق آباد اور جوہرآباد میں گٹکا ماوا کی فروخت جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ عزیزآباد کی حدود میں جوا سٹہ، منشیات کے علاوہ گٹکا ماوا کی کھلے عام فروخت جاری ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت تھانہ عزیزآباد میں بااثر اور کماؤ پوت ایس ایچ او وقار قیصر نے زہر گٹکا ماوا ڈیلروں اور ان کے کارندوں کو لاکھوں روپے ہفتے کے عوض کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ، تھانہ عزیزآباد کی حدود میں سماج دشمن عناصر گٹکا ماوا نمبر 1ڈیلر طاہر عرف بوبی کے بعد دوئم نمبر گٹکا ماوا ڈیلر عمیر عرف ببلو، جنید اور دیگر ساتھیوں نے علاقہ عزیزآباد کے مختلف جگہوں پر بڑے پیمانے پر گٹکا ماوا کی سپلائی اور فروخت جاری رکھی ہوئی ہے ، ذرائع نے بتایا کہ دوسرے ڈیلر گٹکا ماوا ڈیلر عمیر عرف ببلو اور جنید نے علاقہ عزیزآباد ایس ایچ او سے ہفتہ وار لاکھوں روپے طے کر کے علاقہ عزیزآباد میں اپنے گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت کے نیٹ ورک کو وسیع کرنا شروع کر دیا جس میں 8 سے زائد مقامات جن میں بھنگوریہ گوٹھ میں 4کیبن، بابا فش کے سامنے والی گلی میں 1کیبن، گلشن شمیم میں ایک کیبن، صدیق آباد اور جوہر آباد میں دو دو کیبن شامل ہیں، ان میں سرعام گٹکا ماوا فروخت کرنے میں مصروف ہے ، عمیر عرف ببلو کا خاص کارندہ جنید عمیر عرف ببلو کے کارخانے سے گٹکا ماوا تیار کروا کر موٹرسائیکل پر تمام کیبنوں پر گٹکا ماوا سپلائی کرتا ہے۔ عمیر عرف ببلو پر تھانہ عزیزآباد میں متعدد مقدمات بھی درج ہیں جس میں عمیر عرف ببلو ضمانت پر رہا ہے ، اس حوالے سے روزنامہ جرأت نے کیبنوں پر گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت کی کئی ویڈیو اور تصاویر محکمہ پولیس کراچی کے اعلیٰ احکام آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف اور خاص کر ڈی آئی جی ویسٹ زون اور ایس ایس پی سینٹرل کو بھیجیں جس پر کراچی پولیس چیف نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او عزیزآباد اور اس کا خاص بیٹر سہراب کو شوکاز نوٹس جاری کیا جس میں دونوں کو دیگر جرائم پیشہ افراد کے علاوہ گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو اور جنید کی سرپرستی کرنے اور ان سے ہفتہ وار لینے کا حوالہ دیا گیا، اس سے پہلے بھی کرپٹ افسران پر اسپیشل برانچ کی مرتب کردہ رپورٹ میں ایس ایچ او وقار قیصر اور اس کا خاص بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب کا نام بھی موجود ہے ، مزید بتاتے چلیں کہ ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر، ہیڈ کانسٹیبل سہراب کو دیے جانے والے شوکاز نوٹس میں گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو اور جنید کا نام بھی موجود ہے ، پر اس کے باوجود بھی ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر اور اس کا خاص بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب اب تک اپنی سیٹ پر قائم ہیں اور نہ ہی گٹکا ماوا نمبر 1 ڈیلر طاہر عرف بوبی، گٹکا ماوا دوئم نمبر ڈیلر عمیر عرف ببلو اور جنید کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی ہوسکی وجہ صرف نوٹ ہی نوٹ اور ان کماؤ پوتوں کو بچانے کے لیے ہر کوئی کوشش کرتا ہے اور اسی کوشش کے پس منظر یہ سماج دشمن عناصر کی سرپرستی کرنے والے بھی اب تک تھانہ عزیزآباد میں موجود ہیں اور جرائم پیشہ افراد کے جرم بھی عزیزآباد کی گلیوں میں کیبنوں پر فروخت ہونے والے گٹکا ماوا کی صورت میں موجود ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: عمیر عرف ببلو اور جنید ڈیلر عمیر عرف ببلو ڈیلر طاہر عرف بوبی تھانہ عزیزآباد گٹکا ماوا کی لاکھوں روپے ایس ایچ او ہفتہ وار کا خاص اور اس
پڑھیں:
اجتماع عام کے دوسرے روز اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنا ن کی بڑی تعداد شریک ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار